تعارف السلام علیکم

بےمروت

محفلین
السلام علیکم
محترم الف عین صاحب ۔۔۔استادمحترم مروتآ کب تک خوش آمدید کہے گے۔ ایک دن تو انشاء اللہ بے مروت ہو ہی جائے گے ہمارے ساتھ یہ استادی شاگردی کا رشتہ بھول کہ۔
خیر میرے بارے میں کیا جاننا چاہتے ہیں۔ آپ حکم کرےمیں حاضر خدمت ہوں ۔ویسےنایاب بھائی مجھے بہت ہی اچھی طرح جانتے ہیں۔ اور ویسے بھی وہ بشیر بدر بشیر نے کیا خوب کہا ہے
" کوئی ہاتھ بھی نہ ملائے گا جو گلے ملو گے تپاک سے "
" یہ نئے مزاج کا شہرہے ذرا فاصلے سے ملا کرو "

جزاک اللہ
 
انتہا

محفلین
السلام علیکم
انتہا جی بےمروت کب ہوتا ہے انسان اس کو ذہین میں رکھے۔اسی میں آپ کے سوالوں کے جواب ہیں ۔

جزاک اللہ
بھئی ہم نے جوابوں کے لیے یہ سوال تھوڑی کیے تھے، دل لگی کے لیے کیے تھے، ایسے سوالوں کے جواب کی ضرورت نہیں ہوتی۔
 
بےمروت

محفلین
السلام علیکم
اھاھھاھاھاھاھاھاھاھاھاھا انتہا جی انتہائی معزرت خواہ ہو۔ میں نے تو اسیلیے صرف ہنٹ دیا تھا
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
بڑے بے مروت ہیں یہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ والے
کہیں خوش آمدید کہنے کی کوشش نہ کرنا

مگر وہ چھوٹا غالب ہی کیا جو روکے سے جائے

ہم تو خوش آمدید کہیں گے اور ڈنکے کی چوٹ پر کہیں گے
اور ساتھ دوستی کا ہاتھ بھی بڑھائیں گے (بے فکر رہیے یہ ہاتھ ملانے والا واقعی دوستی کا ہاتھ بڑھا رہا ہے، تکلفاً نہیں)
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم
محترم الف عین صاحب ۔۔۔ استادمحترم مروتآ کب تک خوش آمدید کہے گے۔ ایک دن تو انشاء اللہ بے مروت ہو ہی جائے گے ہمارے ساتھ یہ استادی شاگردی کا رشتہ بھول کہ۔
خیر میرے بارے میں کیا جاننا چاہتے ہیں۔ آپ حکم کرےمیں حاضر خدمت ہوں ۔ویسےنایاب بھائی مجھے بہت ہی اچھی طرح جانتے ہیں۔ اور ویسے بھی وہ بشیر بدر بشیر نے کیا خوب کہا ہے
" کوئی ہاتھ بھی نہ ملائے گا جو گلے ملو گے تپاک سے "
" یہ نئے مزاج کا شہرہے ذرا فاصلے سے ملا کرو "

جزاک اللہ
ہمارے ساتھ تو بے مروتی شروع بھی ہوگی ہے:)
 
بےمروت

محفلین
السلام علیکم
انتہا جی یہی تو بےمروتی ہے۔ کہبات کوئی بھی نہ ہو اور معزرت کر لو( اور جب بات ہو تو معزرت نہ کی جائے)
 
بےمروت

محفلین
السلام علیکم
غالب جی کون سا ہاتھ بڑھا رہے ہیں دیاں یا بایاں دوستی کے لیے۔ اور بے تکلفی کا ترکہ بھی ساتھ لگا دیا ۔ ہم تو کسی کو روکنے کے حق میں ہےہی نہیں
" جانے والے کو نہ روکو کہ بھرم رہ جائے گا"
" تم پکاروگےبھی تو کب اس کو ٹھر جانا ہے "
 
بےمروت

محفلین
السلام علیکم
خرم بھائی کم ہی لوگ ایسے ہے جن کے ساتھ میں بے مروت ہو ۔ تو یہاں پہ آپ کانام بھی انہی لوگوں میں شامل ہو گیا۔ ورنہ
" مجھےجاننے والے جانتےہیں "
خیر خوش نصیب تو میں ہو کہ" سراٹھاتے ہی اتنے زیادہ ہاتھ سر پہ پڑے"

شفقت والے
 
چلیں جی پھر ہم آپ کے حلقے میں شامل ہوگے ہیں تو آپ کے جاننے والوں میں بھی شامل ہو جائیں گے جلد ہی اگر آپ چاہیں گے تو
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
السلام علیکم
غالب جی کون سا ہاتھ بڑھا رہے ہیں دیاں یا بایاں دوستی کے لیے۔ اور بے تکلفی کا ترکہ بھی ساتھ لگا دیا ۔ ہم تو کسی کو روکنے کے حق میں ہےہی نہیں
" جانے والے کو نہ روکو کہ بھرم رہ جائے گا"
" تم پکاروگےبھی تو کب اس کو ٹھر جانا ہے "
ہمارے وسیب میں جب کسی کو احترام سے ملتے ہیں تو دونوں ہاتھوں سے ملتے ہیں
اس لیے دایاں بایاں کی پریشانی میں نہ رہیں

لیکن اس شعر کا موقع یہاں؟
جا کون رہا ہے؟
مجھے بتائیں نا ذرا
 
Top