انٹرنیٹ کی باتیں اور سوالات

تبسم

محفلین
سعود بھائی کہاں خاموش رہتے ہیں اور پھر آجکل چوہدری پرویز صاحب سے بھی تمہاری اچھی گپ شپ ہو رہی ہے۔
دیکھا میں نے سعود بھائی کو کہا کے وہ خاموش رہتے ہیں تو اُن ہوں نے یہ تک نہیں کہا کے میں خاموش نہیں ہوں ۔ ہاں ہو رہی ہے
 

فرحت کیانی

لائبریرین
وعلیکم السلام۔ کیسی ہیں تعبیر؟ حسبِ روایت منفرد خیال لیکر آئی ہیں :)۔​
انٹرنیٹ ہم سب استعمال کرتے ہیں اورآج کے دور میں یہ ہماری ایک ضرورت بھی ہے تو کیوں نا کچھ بات چیت اس بارے میں بھی ہو جائے :) آپ چاہیں تو کسی نئے سوال کا بھی اضافہ کر سکتے ہیں
1)آپ انٹرنیٹ کا استعمال کیسے کرتے ہیں؟​
بذریعہ لیپ ٹاپ،موبائل،کمپیوٹر​
لیپ ٹاپ اور فون​
2)آپکا پسندیدہ براؤزر/آپ کونسا براؤزر استعمال کرتے ہیں؟​
کروم​
3)روزانہ انٹرنیٹ کا استعمال کتنے گھنٹے کرتے ہیں؟​
آن تو 7-24 ہی رہتا ہے۔​
4)آپ کی تین پسندیدہ سائیٹس جن کو آپ ضرور وزٹ کرتے ہیں؟​
نیوز سائٹس، اپنی یونیورسٹی کی سائٹ ، چند بلاگز اور اردو محفل​
5)انٹرنیٹ کا استعمال زیادہ تر آپ کس مقصد کے لیے کرتے ہیں​
تفریح،معلومات،چیٹ،وقت گزاری وغیرہ وغیرہ​
معلومات اور کبھی تفریح بھی۔​
6)انٹرنیٹ کے حوالے سے مزید جو کچھ شیئر کرنا چاہیں​
کوئی ناقابل فراموش واقعہ/کوئی بات اس حوالے سےوغیرہ وغیرہ​
میں انٹرنیٹ کو بھی اپنے اساتذہ میں سے ایک گردانتی ہوں۔ انسانوں سمیت زندگی کی ہر جہت سے متعلق میں نے جتنا انٹرنیٹ سے سیکھا ہے اتنا شاید عمر کے کئی سالوں میں نہ سیکھ پاتی۔
 

تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام۔ کیسی ہیں تعبیر؟ حسبِ روایت منفرد خیال لیکر آئی ہیں :)۔۔​
الحمد اللہ بالکل خیر خیریت سے ہوں
آپ سنائیں کافی دنوں بعد محفل پر نظر آئی ہیں
آآآ بہت بہت شکریہ آپ کے جوابات کے لیے :) میرے لیے اتنے اچھے الفاظ اور حوصلہ افزائی کے لیے جزاک اللہ خیراً
 
در اصل ٹیوٹوریل والے سارے زمروں کی پرمیشن ایسی ترتیب دی گئی ہے کہ وہاں ڈائریکٹ پوسٹ کرنا ممکن نہیں۔ بلکہ پہلے ٹیوٹوریل کو مضامین کی ادارت کے زمرے میں پوسٹ کیا جانا ہوتا ہے جہان سے ان کو تکمیل کے بعد متعلقہ زمرے میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔ :) :) :)
چلیں یہ بھی ٹھیک ہے۔ :)
 
خود ہی اک ڈیسک ٹاپ کو کاٹ پیٹ کر لیپ ٹاپ جیسی صورت دے رکھی ہے ۔
اور ساتھ ساتھ اٹھائے پھرتا ہوں ۔ ساتھ میں موبائلی کنکٹ ہوتی ہے ۔ جہاں کام شروع وہیں کمپیوٹر سٹارٹ اور نیٹ سرفنگ شروع

گوگل کروم


وقت مقرر نہیں ۔ نیٹ کنکٹ رہتا ہے ۔ محفل ۔ یاہو میسنجر آن رہتا ہے ۔
جب کام کرتے تھک جاؤں تو کی بورڈ چلانے لگتا ہوں ۔

محفل اردو
یاہو میسنجر
فیس بک آج کل پرابلم کا شکار ہے
ایچ تھری تھری ٹورنٹ سائٹ


دل بہلانے
آگہی پانے
وقت گزارنے کے لیئے
نیٹ کے سگنلز پر آباد یہ گاؤں اپنے مقاصد کے لحاظ سے " عمرو عیار کی زنبیل " جیسا ہے ۔ اور اپنے صارف کے جملہ مقاصد کی اک کلک سے تکمیل کر دیتا ہے ۔


انٹر نیت بہت مفید ایجاد ہے ۔ یہاں سے انسان کو ہمہ قسم آگہی کے ساتھ بہت سے اچھے حساس دل کے مالک دوست بھی ملتے ہیں ۔
محترم مسافر جی امریکہ سے
محترم انجم رشید جی یونان سے
محترم سیف اللہ جی یونان سے
محترم اسد اللہ جی پاکستان سے
محترمہ صبا جی امریکہ سے
محترمہ خوشی جی یو کے سے
محترم بے باک جی سعودی عرب سے
ان شخصیات سے نیٹ سرفنگ کرتے ملاقات ہوئی ۔ اور میری زندگی میں اک خاص مقام کی حامل ہوتے میری دعاؤں میں شامل ٹھہریں ۔
اللہ ان سب پر سدا مہربان رہے آمین
میرے کسی جملے سے ابھری کسی بھی الجھن کو انہوں نے اپنے خلوص کی عملی صورت ایسے سلجھایا کہ مجھے زیر بار احسان کر گئیں ۔
اور مجھے اس حقیقت کا ثبوت ملا کہ
واقعی " ہم جو بوتے ہیں وہی کاٹتے ہیں " ۔
جیسی ہماری نیت ہوتی ہے ویسے ہی ہمیں اس عالمی گاؤں سے ہماری نیت کو مجسم کرتے کردار ملتے ہیں ۔
یہ ٹورنٹ سائٹ کس لیے استعمال کرتے ہیں؟
 
السلام علیکم !
انٹرنیٹ ہم سب استعمال کرتے ہیں اورآج کے دور میں یہ ہماری ایک ضرورت بھی ہے تو کیوں نا کچھ بات چیت اس بارے میں بھی ہو جائے :) آپ چاہیں تو کسی نئے سوال کا بھی اضافہ کر سکتے ہیں
1)آپ انٹرنیٹ کا استعمال کیسے کرتے ہیں؟
بذریعہ لیپ ٹاپ،موبائل،کمپیوٹر
لیپ ٹاپ
2)آپکا پسندیدہ براؤزر/آپ کونسا براؤزر استعمال کرتے ہیں؟
فائرفاکس
3)روزانہ انٹرنیٹ کا استعمال کتنے گھنٹے کرتے ہیں؟
10 گھنٹے سے زیادہ
4)آپ کی تین پسندیدہ سائیٹس جن کو آپ ضرور وزٹ کرتے ہیں؟
جی میل۔محفل۔دو تین اخبارات۔یوٹیوب
5)انٹرنیٹ کا استعمال زیادہ تر آپ کس مقصد کے لیے کرتے ہیں
تفریح،معلومات،چیٹ،وقت گزاری وغیرہ وغیرہ
معلومات اور تفریح
6)انٹرنیٹ کے حوالے سے مزید جو کچھ شیئر کرنا چاہیں
کوئی ناقابل فراموش واقعہ/کوئی بات اس حوالے سےوغیرہ وغیرہ
انٹرنیٹ کے بغیر زندگی بلیک اینڈ وائٹ لگتی ہے
 
Top