مبارکباد یومِ محبت (ویلنٹائن ڈے) مبارک

گویا ایک اور جرم یعنی میلیشیس سرویلینس یا جاسوسی کے ارتکاب کا اقرار۔۔۔ سال جمع کرتے چلے جائیے۔۔۔۔ ;)
اس بوڑھے کو عمر ہی کتنی درکار ہے؟

وہ آپ کیا گیت گنگنایا کرتے ہیں کہ جس کی ردیف ہے "لاحول ولا قوۃ۔۔۔ لاحول ولا قوۃ"۔
یقین کیجیے آپ کی آمد ہمارے لیے اور اس دھاگے کے لیے باعث عز و شرف ہے قبلہ و کعبہ۔
یعنی آپ میں بھی کسی زن گزیدہ و اہلیہ خوردہ، شریف النفس و سلیم الطبع، گھبرائے اور دم دبائے ہوئے سے عام آدمی کی طرح اس شعر کا ما قبل ردیف لکھنے کی تاب نہیں ہے۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
یہ تو آپ اپنے سنگین جرائم کی لحظہ بہ لحظہ بڑھتی ہوئی فہرست سے دریافت کیجیے حضور :)
 
سننے میں یہ بھی آیا ہے کہ کچھ سائنسی آلات کی مدد سے یہاں تب تک زندہ رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے جب تک عدلیہ کی جانب سے صادر کردہ سزا کی مدت تمام نہیں ہو جاتی۔ اسی امید میں ہم جرائم کی "مقدار" بڑھائے جا رہے ہیں۔ کبھی تو "پاپوں کا گھڑا" لبریز ہو۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
ایسی خبریں بھی گردش میں ہیں لیکن حوصلہ مت ہاریں کہ دوسری جانب امریکی محکمہ ہائے جیل خانہ جات جرائم کی تعزیرات پر اٹھنے والے اخراجات کے باعث معیشت کو پہنچنے والے نقصان سے بھی خوف زدہ ہیں اور اس ضمن میں بھی مختلف ابحاث ہوتی رہتی ہیں۔
 
ہاں ایسا سننے میں تو آیا ہے کہ "آزادیِ اظہار رائے" کے بعد اب "آزادیِ ارتکاب جرائم" کی قرارداد منظور ہونے کو ہے۔ :) :) :)
 
یہ یقیناً آپ کی حسرت ہی ہو گی لیکن کیا کیجیے کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
 
رے بَین کا جیمز بانڈ انداز کا ایوی ایٹر چشمہ کون بوڑھا لگاتا ہے؟ :ROFLMAO:

بھئی یہ سب تو کافی پرانی تصویریں ہیں بلکہ وہ چشمہ بھی کب کا مر کھپ گیا۔ سنی سنائی اور لکھی لکھائی باتوں کی طرح چھپی چھپائی تصویروں پر بھی بھروسا نہ ہی کیا کریں تو بہتر ہے۔ :) :) :)
 
یہ یقیناً آپ کی حسرت ہی ہو گی لیکن کیا کیجیے کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے

اگر ہر خواہش پر پیش والی دم نکل آتی تو اب تک ہم دمدار ستارے ہو کر اپنے محور کے ساتھ ساتھ اپنے مدار میں بھی گردش کرنے لگ جاتے۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
بھئی یہ سب تو کافی پرانی تصویریں ہیں بلکہ وہ چشمہ بھی کب کا مر کھپ گیا۔ سنی سنائی اور لکھی لکھائی باتوں کی طرح چھپی چھپائی تصویروں پر بھی بھروسا نہ ہی کیا کریں تو بہتر ہے۔ :) :) :)
آپ شاید بھول رہے ہیں کہ یہ تصویر EXIF ڈیٹا کے ساتھ ہمارے پاس موجود ہے نیز اس کی دیگر فورینسک یہ ثابت کرتی ہے کہ یہ انیس سو ڈیڑھ یا اڑھائی کی تصویر نہیں بلکہ جدید زمانے کی جدید کیمرے سے لی گئی تصویر ہے۔ ;)
 
فاتح

لائبریرین
اگر ہر خواہش پر پیش والی دم نکل آتی تو اب تک ہم دمدار ستارے ہو کر اپنے محور کے ساتھ ساتھ اپنے مدار میں بھی گردش کرنے لگ جاتے۔ :)
گویا ہیلی کا دم دار ستارہ بھی کسی زمانے میں انسان ہوا کرتا تھا جس نے اس قدر خواہشات کیں کہ بالآخر وہ دم دار ستارے میں تبدیل ہو گیا؟
 
آپ شاید بھول رہے ہیں کہ یہ تصویر EXIF ڈیٹا کے ساتھ ہمارے پاس موجود ہے نیز اس کی دیگر فورینسک یہ ثابت کرتی ہے کہ یہ انیس سو ڈیڑھ یا اڑھائی کی تصویر نہیں بلکہ جدید زمانے کی جدید کیمرے سے لی گئی تصویر ہے۔ ;)

جی ہاں "جدید" کیمرے سے "قدیم" تصویر کی "جدید" تصویر لے کر "قدیم" سافٹوئیر سے مدون کر کے "جدید" ویب پر استعمال کی گئی ہے۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لمحہ فکریہ جوابی مضمون کی بجاے مختصر جواب قصہ تو واقعی مختصر ھو گیا
آپ کی جانب سے صحّتِ منطق پر دلائل کی بجائے یہ لکھا گیا کہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
"پیکرِ نفرت" منطق کا کیا ھے بدلتے دیر نہیں لگتی ۔
یعنی منطق کا کیا ہے دیر نہیں لگے گی بدلنے میں تو دراصل آپ نے موجودہ منطق کی اپنی ہیئت میں موجود ہونے کو تسلیم کر لیا لہٰذا ہم نے لکھا کہ آپ کی جانب سے قصہ مختصر کر دیا گیا ہے۔
 
گویا تحقیق کا ایک اور باب وا ہوتا ہے۔

تحقیق کیا ہے؟ اس کی تحقیق کی گئی تو پتہ چلا کہ یہ عالمی بنیادوں پر ایسا تسلیم عام بہانہ ہے جس کی مدد سے معاشرے کے کچھ کاہل افراد جو ذہنی جمناسٹک کی آڑ لے کر عیاشیاں کرنا چاہتے ہیں ان کی روزی روٹی چلتی ہے اور اس کی مد میں بڑے بڑے اداروں سے عظیم الجثہ رقوم نچوڑے جاتے ہیں۔ :) :) :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
آپ کی جانب سے صحّتِ منطق پر دلائل کی بجائے یہ لکھا گیا کہ

یعنی منطق کا کیا ہے دیر نہیں لگے گی بدلنے میں تو دراصل آپ نے موجودہ منطق کی اپنی ہیئت میں موجود ہونے کو تسلیم کر لیا لہٰذا ہم نے لکھا کہ آپ کی جانب سے قصہ مختصر کر دیا گیا ہے۔
آپ کی جانب سے صحّتِ منطق پر دلائل کی بجائے یہ لکھا گیا کہ

یعنی منطق کا کیا ہے دیر نہیں لگے گی بدلنے میں تو دراصل آپ نے موجودہ منطق کی اپنی ہیئت میں موجود ہونے کو تسلیم کر لیا لہٰذا ہم نے لکھا کہ آپ کی جانب سے قصہ مختصر کر دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ تو حقیقت ھے جیسے ھی نظریہ بدلے منطق بھی بدل جاتی ھے اب اپنی مثال ہی لے لیجیے آپ شدید محبت سے شدید محبت تک کیسے آے جذبہ تو وہی ھے صرف نظریہ اور منطق تبدیل ھو گئے ویسے آپکا اختصار بتا رھا ھے کہ دلائل آپکے بھی ختم ھو گئے ھیں۔
 
Top