مبارکباد یومِ محبت (ویلنٹائن ڈے) مبارک

ابھی تھوڑی دیر قبل تمھاری خاصی تواضع ہو چکی ہے کسی بات پر۔ بھول گئے؟
محترمہ صائمہ شاہ صاحبہ سے تو میرا تعارف ہی اس دھاگے پر ہوا ہے لہٰذا ان کی "خاطر تواضع" کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ان سے تو میں بے حد عزت سے بات کر رہا ہوں، انھیں کیوں شامل کر رہے ہو "عزت افزائی" میں؟

میں تو نہیں کہہ رہا یہ مگر ان محترمہ کو ایسا محسوس ہو رہا ہے۔

چلو "حوصلہ افزائی" ہی کر دو :)
 

فاتح

لائبریرین
میں تو نہیں کہہ رہا یہ مگر ان محترمہ کو ایسا محسوس ہو رہا ہے۔

چلو "حوصلہ افزائی" ہی کر دو :)
تم ہمارے مشیر خاص ہو چیلے اور ہمارے سفرِ خصوصی میں تمھیں ہماری راہ نمائی کا شرف حاصل رہا ہے لہٰذا تمھاری سفارش پر دس رعایتی نمبر حوصلہ افزائی کے عطا کیے جاتے ہیں بلکہ مرحمت فرمائے جاتے ہیں۔
 

صائمہ شاہ

محفلین
خواہشِ فتحِ دل بھی تُو نے بشیر​
ہار مانی، تباہ کر ڈالی​
"نفرت" کی ٹیگ لائن ہے کہ
"مگر جب تک مرے سینے میں اک بھی سانس باقی ہے
مجھے تم سب سے نفرت ہے"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
" مجھے تم سب سے نفرت ہے"
تم سب ؟؟؟؟؟
 

صائمہ شاہ

محفلین
اگر نظم پڑھ لیتیں تو شاید اس سوال کا جواب مل جاتا کہ اس کی پہلی سطر میں "ان سب" کا ذکر ہے جن سے اس نظم میں مخاطب ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاعری زومعنی ھوتی ھے ابہام رہ جاتے ھیں آپ ہی وضاحت فرما دیں
 

مقدس

لائبریرین
آئی تھنک آپ نے ہیپی وینلٹائن کہاہے۔ باقی کی باتیں تو بھیا بہت مشکل ہیں ۔ کچھ سمجھ نہیں آیا
 
اہل محبت کی کتاب میں تو ہمیشہ یہی لکھا جاتا ہے کہ
"محبت فاتح عالم "
یہ اہل محبت کو بے وقوفوں کی صف میں شامل کیا جانا۔۔۔ کچھ ذیادتی نہیں ہوگئی ؟
 

فاتح

لائبریرین
اہل محبت کی کتاب میں تو ہمیشہ یہی لکھا جاتا ہے کہ
"محبت فاتح عالم "
یہ اہل محبت کو بے وقوفوں کی صف میں شامل کیا جانا۔۔۔ کچھ ذیادتی نہیں ہوگئی ؟
ارے زیادتی کیسی؟ جس کے دماغ میں خلل وقوع پذیر ہو جائے کیا اسے بے وقوف یا پاگل نہ کہا جائے گا؟ اور قابلِ صد احترام حضرت غالب فرما گئے ہیں کہ "کہتے ہیں جس کو عشق خلل ہے دماغ کا"۔
رہی بات اہلِ محبت کی کتاب کی تو جب اہلِ محبت بے وقوف اور پاگل ہی ٹھہرے تو پاگلوں اور بے وقوفوں کے کہے لکھے کا حوالہ چہ معنی دارد؟ ایسوں کی گفتنی و کردنی کو تو مذہب اور قانون بھی گرفت میں نہیں لیتے۔
 

فاتح

لائبریرین
ابھی نام آنا باقی ہے اماں
اس سوال کا جواب پھر دیتا ہوں پہلے یہ تو فرماؤ کہ مجھ سے گفتگو کے دوران تو تم نے گیارہ مرتبہ دن بھر کی مشقت سے بدن ٹوٹنے کا عذر پیش کر کے نیند کی امان چاہی تھی۔ یہ اچانک نیند اڑنچھو کیسے ہو گئی؟
 

صائمہ شاہ

محفلین
تم سب کا مطلب ہے کہ جب جی چاہے فاتح کا اس سے کہہ دے کہ مجھے تم سے نفرت ہے اور حوالہ بن جائے گی یہ نظم ۔

ایک تیر بے انتہا شکار
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بے شک آپ سے بہتر کون سمجھ سکتا ھے آخر اتنا پرانا ساتھ ہے آپ نے راتیں گذاریں ایک ساتھ ۔
 
ارے زیادتی کیسی؟ جس کے دماغ میں خلل وقوع پذیر ہو جائے کیا اسے بے وقوف یا پاگل نہ کہا جائے گا؟ اور قابلِ صد احترام حضرت غالب فرما گئے ہیں کہ "کہتے ہیں جس کو عشق خلل ہے دماغ کا"۔
یہی فرق تو اہل محبت کو اہل عشق سے منفرد کیا کرتا ہے کہ وہ کسی خلل کے باعث مجنون نہیں ہوا کرتے ۔۔۔۔۔۔
 
Top