کون ہے جو محفل میں آیا ۔68

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد امین

لائبریرین
کیا سعود بھائی نے ادھار لیا تھا ؟

نیٹ ٹھیک ہونے کی خوشی میں دو کہانیاں لائبریری کی آپ کو دی جائیں گی ۔

کونسی کہانیاں :moneyeyes::moneyeyes:
ہمارے علاقے میں ایک شاعر صاحب ہوا کرتے تھے، محترم ذکر اللہ ذاکر ندوی، جنھیں جلسوں میں استقبالیہ پڑھنے کے لئے بلایا جاتا تھا۔ اللہ ان کو جنت الفردوس سے نوازے، آمین۔ وہ ایک مصرع اکثر پڑھتے تھے:

وہ جو مجھ کو بھول جائیں، میں بھلا سکتا نہیں۔
ما شاء اللہ، میں ہوں وہ ہڈی جسے کوئی گلا سکتا نہیں۔

خیر ان کی شاعری کے بارے میں کسی کا قول یوں تھا کہ ذاکر صاحب اپنے اشعار کی چھوٹی بڑی ٹانگوں کھینچ تان کر برابر کر لیتے ہیں۔ کسی وقت ان کے کان میں یہ بات پڑ گئی تو پلٹ پڑے کہ کون کہتا ہے کہ ہمارے مصرعے وزن میں نہیں ہوتے؟ :) :) :)

:) :) :) محبوب نرالے عالم جیسے صاحب لگ رہے ہیں یہ :)

کیا بات ہے آج محفل میں خاموشی کیوں ہے

السلام علیکم۔۔۔۔ارے ہم اتنا بول رہے ہیں اور آپکو خاموشی لگ رہی ہے :)

نیٹ ٹھیک کیسے ہوا
یہ بھی بتائیں ناں
ہی ہی ہی ہی

بتا تو دیا :frustrated:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ان کا نام ریحان خان سوری ہے۔ آج پہلی دفعہ علم ہوا کہ وہ بھی اردو زبان کے درد مندوں میں سے ہیں۔ خیر آج ای میل ایڈریس کا تبادلہ ہوا۔ اور امید ہے کہ یو ایس واپس جانے سے قبل ایک آدھ پروگرام کر کے ویب پر اردو کی ترویج کے لئے کچھ کرنے کا موقع میسر آئے گا۔ بہت ممکن ہے کہ حیدرا باد جا کر قونسل برائے فروغ اردو کے ڈائریکٹر سے بھی ملاقات کی جائے۔ بہر کیف یہ سب تو وقت کی فراہمی پر منحصر ہے۔ آنجناب کا جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں اہم کردار ہے۔ وہ ٹریننگ اور پلیسمینٹ آفیسر ہیں۔ یعنی ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل سبھی شعبہ جاتے کے طلباء کی جاب پلیسمینٹ وغیرہ کے لئے کوشش کرنا، کیمپس میں کمپنیوں کو دعوت دینا وغیرہ ان کی ذمہ داریوں میں سے ہے۔ :)

وہ انٹرویو کا سوال یہ تھا کہ "آپ کے گھر میں ٹیلی ویژن کو برا کیوں سمجھا جاتا ہے؟" جس پر ہمارا جواب تھا کہ۔۔۔ :) :) :) :) :)

سعود بھائی اگر ان سے آپ کی ملاقات طے ہو جائے تو بتائیے گا ۔

اور آپ کا جواب کیا تھا ؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ ہمارا دن بے بیوں سے شروع ہوکر بے بیوں پر ہی ختم ہوتا ہے۔ (یہ ہم پر بہت بڑی ذمہ داری ہے)
کچھ دن اور اس کے بعد ان شاء اللہ کچھ نہ کچھ کرنے کی کوشش ضرور کریں گے۔

درست کہا آپ نے ۔
کیا آپ نے سوچا ہے کہ کیا کریں گی یا تب ہی فیصلہ کریں گی ؟
 
سعود بھائی اگر ان سے آپ کی ملاقات طے ہو جائے تو بتائیے گا ۔

جی ان شاء اللہ ضرور۔ :)

اور آپ کا جواب کیا تھا ؟

پہلے تو آپ نے صرف سوال کی بابت سوال کیا تھا۔ :) :) :) :) :)

فریحہ بٹیا رانی کی بورڈ پر ہاتھ پھیرتی رہتی ہیں اس لئے کسی آسمانی زبان میں کوئی جملہ نظر آ جائے تو اسے "نستعلیق الاطفال" گردانا جائے اور سمجھنے کی سعی لا حاصل نہ کی جائے۔ :)
 

محمد امین

لائبریرین
ابھی ابھی محفل نے ہمیں ایک سرگوشی کی کہ "یہ صفحہ تمہارے لیے شجرِ ممنوعہ ہے" ۔۔۔۔اور ہم دہل کر رہ گئے کہ یا الٰہی۔۔۔۔ایک غلطی کی اتنی بڑی سزا :rollingonthefloor:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جی ان شاء اللہ ضرور۔ :)



پہلے تو آپ نے صرف سوال کی بابت سوال کیا تھا۔ :) :) :) :) :)

فریحہ بٹیا رانی کی بورڈ پر ہاتھ پھیرتی رہتی ہیں اس لئے کسی آسمانی زبان میں کوئی جملہ نظر آ جائے تو اسے "نستعلیق الاطفال" گردانا جائے اور سمجھنے کی سعی لا حاصل نہ کی جائے۔ :)

دلچسپ ۔ میرے ساتھ بھتیجا پارٹی یہ سب تجربات کرتی رہتی ہے اس لیے فریحہ گڑیا کو خوش آمدید ! بلکہ آپ کیبورڈ فریحہ کو ہی دے دیں کچھ دیر کے لیے ۔

اب جواب کے لیے بھی لکھا ہے ناں سعود بھائی ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top