دلہن کا سفر میکے سے سسرال تک

بنت آدم

محفلین


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

یہ ٹاپک پہلے خواتیں کارنر میں لگانے لگی تھی مگر اس میں کچھ پوائینٹس مرد حضرات کے لیے بھی تھے تو ادھر موو کیا
0009.gif



دلہن کا سفر میکے سے




i87378_5562895650f7fb3b4126z.jpg


سسرال تک

2prfhwp.jpg


شادی چار لفظوں کا مجموعہ بظاہر چھوٹا سا لفظ مگر بڑا معنی خیز جاندار اپنے اندر ایک عجب طلسم و اسرار چھپائے ہوئے کشش کا ایک ہالہ جو ہر جوان لڑکے اور لڑکی کو اپنے دائرے میں گھسیٹ لیتا ہے

یہ ہی وجہ ہے کہ اکثر دیکھنے میں آیا ہے سنجیدہ سے سنجیدہ طبع افراد بھی شادی کا نام آتے ہی مسکرا دیتے ہیں یا شرما جاتے ہیں ہر جوان لڑکا اور لڑکی اس لفظ کے سہارے سپنوں کی حسین دنیا میں کھو
جاتے

ہیں یہ انہیں تحفظ کا احساس دلاتا ایک ایسا رشتہ ہے جس میں سب سے زیادہ اپنائیت کا احساس جاگتا ہے

مختصر کہوں تو بیٹی کو کبھی یہ مت کہیں

دیکھا گیا ہے کہ گھر میں کی جانے والی بے جا روک ٹوک کی کرواہٹ کو یہ کہہ کر شیرے میں لپیٹ دیا جاتا ہے کہ بھئی سسرال جا کے جو دل چاہے کرتی رہنا یا شوہر کے گھر تمہیں پوری آزادی ہو گی اور لڑکی حقیقتا سمجھتی بھی یہی ہے جو کہ اس کے حق میں غلط ہے
17.gif


 

بنت آدم

محفلین


شادی لفظ ایک لڑکی کو بڑا سیدھا سا تصور دیتا ہے جس کے بارے میں لڑکی صرف یہ ہی سوچ سکتی ہے کہ شادی کا مطلب ہے خوب تیار ہو کر بن سنور کر دلہن بننا.شادی کا مطلب یہ ہی سمجھا جاتا ہے کہ شادی والے دن لڑکی خوب سج سنور کے زیور سے لدی پھندی جہیز سے بھرے ٹرک کے ساتھ سسرال میں قدم رکھتی ہے اور سمجھتی ہے کہ اپنی آزاد زندگی میںبھی قدم رکھ رہی ہے
39.gif
میکے کی پابندیوں سے آزاد!
32.gif



کچے ذہہنوں کی لڑکیاں اس کو ذہہن میں بسا کر سسرال میں قدم رکھتی ہیں اور شوہر پر اس کی کمائی پر اس کی محبت پر اپنا حق سمجھتی ہیں
106.gif


وہ صرف اپنے حقوق کے بارے میں ہی جانتی ہے کہ فرائض کیا ہیں اس سے نا آشنا ہوتی ہے ذہہن میں تو مکمل خمار ہوتا ہے مکمل آزادی کا

لڑکی سب رشتوں کو بھلا کر صرف شوہر سے مطلب رکھنا چاہتی ہے یہیں سے گلے شکوے اور رنجشیں جنم لیتی ہیں اور آہستہ آہستہ پورے گھر کے ماحول پر اثر انداز
156.gif



ہو کر اسے خراب کرتی ہیں

اس کے نتیجے میں وہ عوامل جنم لیتے ہیں ایک تو یہ کہ اگر شوہر سادہ مزاج ہوگا تو بیوی اثر انداز ہو کر الگ گھر لے کر رہنے مجبور کر دے گی اور اگر شوہر سخت مزاج کا اور تھوڑا وکھڑی ٹائپ ہو گا تو بیوی میکے میں بیٹھی ہو گی زیادہ بات بگڑ گئی تو نوبت طلاق تک بھی پہنچ سکتی ہے سو لڑکی کی پرورش بہت دھیان سے کرنی چاہیے ورنہ لڑکی لڑکے کے ساتھ دو خاندان بھی ڈسٹرب ہونگے
29.gif

 

بنت آدم

محفلین
بری سوچ ساری برائی کی جڑ ہے اور ان خوبصورت رشتوں میں دراڑیں ڈال دیتی ہے ساس بہو کی ہر بات میں مین میخ نکالنا اپنا فرض سمجھتیں ہیں

خاص طور پر بیٹے کے سامنے بہو کی برائیاں کی جاتی ہیں تاکہ بہو بیٹے کے دل میں گھر نہ کر لے اور مجھ سے میرا بیٹا چھین نہ لے

i87380_24195598684dd3c272e1.jpg



بہو کے گھر آتے نندیں کام کاج سے ہاتھ اٹھا لیتی ہیں

جیسے بھابی نہیں نوکرانی گھر لائی ہوں لڑکی کے گھر والوں کی برملا برائی لڑکی کے سامنے کی جاتی ہے اور جہیز میں لائی گئی چیزوں کو کم قیمت اور سستا بتایا جاتا ہے یہ ہی چھوٹی چھوٹی باتیں آخر کار لڑائیوں کا موجب بنتی ہیں اگر لڑکے کے گھر والے شروع دن سے یہ بات سمجھ لیں کہ آنے والی بھی ان کی اپنی بیٹی ہے تو مسائل جنم ہی نہ لیں


ہر ساس یہ سوچ لے کہ بہو اس کے لئے ایسے ہی ہے جیسے اس کی بیٹی اور وہ اپنی بہو کی تکلیف کو ایسے ہی محسوس کرے جیسے کہ اپنی سگی بیٹی کی تکلیف پڑ تڑپ محسوس ہوتی ہے


اور بہو بھی ساس کو شوہر کی ماں اپنی دشمن شوہر کو اپنی جانب کھینچنے والی سمجھنے کے بجائے ساس کو ماں سمجھے اور شوہرکو جو کہ پہلے ان کا بیٹا ہے انہیں وقت دینے کے لئے کہے بےشک وہ دونوں کے لئے جنت ہیں


اگر یہ سب ہو تو کسی گھر میں ساس بہو کا وجود نہ ہو بلکہ ہر ساس ماں ہو اور ہر بہو بیٹی! انصاف کے ساتھ گھر کے تمام رشتوں میں توازن رکھے تو کسی کو شکایت نہ ہو گی

 

بنت آدم

محفلین
اب سب سے اہم شخصیت شوہر کی بات کی جائے جس کے سہارے ایک لڑکی اپنے باپ کا گھر چھوڑ کر انجان لوگوں میں آکر رہتی ہے


2sabk0h.jpg


نئے طور طریقوں کو اپناتی ہے شوہر کے سرد گرم رویوں کو برداشت کرتی ہیں لیکن اگر وہ بیوی کو عزت و احترام نہ دے اس کا مذاق اڑائے طنز سے


کام لے کر اس کو نیچا دکھانے کی کوشش کرے تو یہ سب سے قریبی رشتہ بہت دور ہو جاتا ہے

شوہر صرف شوہر ہی نہیں ہوتا


بلکہ ایک بیٹا


اور بھائی بھی ہوتا ہے


اس لئے اس کے کندھوں پر بڑا بوجھ ہوتا ہے اب یہ اسکی صلاحیتوں پر مخصر ہے کہ وہ سارے رشتوں کے درمیان کیسے توازن رکھتا ہے جہاں بیوی سے گھر والوں کی عزت کروانی چاہیے وہیں ماں باپ بہن بھائیوں اور بیوی کے درمیان انصاف اور رشتوں کو اس کے تناسب کے ساتھ رکھنا چاہیے.

بیوی کے گھر والوں کی عزت ایسے ہی کریں جیسے کہ اپنے گھر والوں کی تاکہ بیوی کے دل میں شوہر کی محبت اور اس کے گھر والوں کی عزت دوچند ہو جائے


بہرحال! یہ ایک بہت بڑی معاشرتی مذہبی اور سماجی دمہ داری ہے جو شادی شدہ لوگوں پر عائد ہوتی ہے کیونکہ اس تجربہ سے سب کو گزرنا پڑتا ہے لیکن شادی کوئی قید کا نام نہیں نہ ہی یہ ایسی آزادی ہے جو ہر چیز سے ناآشنا کر دے بلکہ یہ ایک مقدس فریضہ ہے جو اپنے اندر

حقوق و فرائص کی لمبی فہرست رکھتا ہے
 

بنت آدم

محفلین


خوشگوار زندگي گزارنے کے سنہري اصول


59qtw.jpg


2dw8bkl.jpg


9lap8n.jpg



شادي ايک حسين لفظ تو ہے ہي ليکن ايک امتحان بھي ہے اور يہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اسے کس قابليت اور سمجھ داري سے اسے پاس کرتي ہيں آئيے ہم آپ کو ايسے گر بتاتے ہيں کہ شوہر کے ساتھ آپ سب کے دلوں پر حکمراني کر سکيں



مشترکہ خاندان! آج کل يہ سسٹم بہت کم ديکھنے ميں آ رہا ہے ليکن اگر آپ جوائنٹ فيملي ميں رہتي ہيں تو کچھ باتوں کا خيال رکھيں چھوٹي چھوٹي باتوں کو نطر انداز کريں اور ايک دوسرے کي اچھي عادات کو سراہيں "ميں" اور "تم" کي بجائے "ہم لوگ" جيسے لفظ استعمال کيجيے جس سے اپنائيت کا احساس ہو کسي کي اچھائي بيان کرنے ميں کنجوسي مت کريں ذاتيات پر گفتگو سے پرہيز کريں بھول جاؤ اور معاف کردو اس اصول پر کاربند رہيں

فضول قسم کي نوک جھوک کي وجہ سے شوہر کا تعلق آپ سے بھي بیزار کن ہوگا ساس سسر اور ہر رشتے کا احترام کريں




شوہر کے ساتھ ذہني رابطہ رکھيں ذہني ہم آہنگي ايک کامياب ازدواجي زندگي کے لئے ضروري ہے پرسکون اور نرم لہجے ميں تبادلہ خيال کريں ہميشہ شوہر سے سچ بوليں اپنے احساسات اور مفادات کے سلسلے ميں راست بازي سے کام ليں


اپنے آپ ميں تبديل ہونے کي خصوصيت پيدا کريں حالات کے مطابق اپنے آپ ميں لچک پيدا کريں کوئي بھي تلخي پيدا کيے بغير اپنے پروگرام تبديل کرنے کي صلاحيت آپ ميں ہوني چاہيے ايمرجنسي کي صورت ميں اپنا تھوڑا بہت آرام قربان کر دينا چاہيے

اپنا خيال رکھيں! اپني ذات سے غافل ہرگز مت رہيے يہ صحيح ہے کہ ہر وقت بناؤسنگھار کے ساتھ رہنا مشکل ہوتا ہے ليکن يہ بھي نہيں کہ شوہر کے گھر آتے آپ انہيں لہسن پياز کي بوري لگيں تھوڑي سي توجہ اپنے آپ پر صرف کرنے ميںکوئي حرج نہيں

لیکن صرف شوہر کے لیے کیوں کہ اسلام بھی سنگھار کی اجازت صرف شوہر کے لیے دیتا



روزانہ غسل ليں صاف ستھرے کپڑے پہنيں بالوں کو سميٹ کر رکھيں ہلکي سي لپ اسٹک لگانے ميں کوئي حرج نہيں شوہر کا استقبال ہنستے مسکراتے ہوئے کريں


شوہر تبھي باہر متوجہ ہوتا ہے جب اس کي بيوي گھر ميں لہسن پياز کي ناگوار مہک ميں سمائي اس کا الجھے بالوں کے ساتھ استقبال کرتي ہے اور آتي ساتھ گھريلو الجھنوں کا ذکر کرتي ہے


ياد رکھيں مرد باہر بھي مسلئے مسائل ميں گھرا ہوتا ہے گھر وہ سکون کي خاطر آتا ہے اس کا ہلکا پھلکا تيار ہوکر لبوں پر مسکان بکھير کر ويلکم کريں

 

بنت آدم

محفلین


9-3.gif
9-3.gif
9-3.gif



شوہر کے سامنے اگر کسی مسلئے کا ذکر کرنا ضروری ہے تو کھانا کھانے کے بعد ڈسکس کریں پلس موڈ دیکھ کر کریں اور سیانے کہتے ہیں کہ مرد کا پیٹ خالی ہو اسے بھوک شدت کی لگی ہو تو کوئی بات مت کریں بلکہ کھانے کا اہتمام کریں


نکتہ چيني سے پرہيز کريں! شوہر پر نکتہ چيني ہر گز مت کريں سليقے سے اپني بات منوائيے ذاتي مسائل کو بار بار زير بحث لانے سے اجتناب کريں اس طرح کرنے سے حالات بگڑ جاتے ہيں اس طرح کرنے سے حالات بگڑ جاتے ہيں اپنے شوہر کي اچھائيوں کي تعريف کرتي رہا کريں

مشرقيت اپنائيں شرم و حيا سے کام ليں اپنے اندر نسوانيت پيدا کريں‎ لبرل بننے کي کوشش ميں کہيں حد سے نہ گزريں مشرکيت اپنائيں

r759ox.jpg


عورت کا کردار اور مشرقي عورت کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنے آپ پر فخر کريں


خوش و خرم رہيں حسن سلوک سے پيش آئيے خوش گفتار بنيے ہلکي پھلکي باتوں اور ہنسي مزاق سے محفوظ ہوا کريں صبر اور بردباري سے کام ليں ہر کام متوازن طريقے سے سرانجام ديں کوشش کريں کہ شوہر کو شکايت کا موقع کم سے کم ملے يہ درست ہے کہ شوہروں کو بھي اس طرح کے فرائض انجام دينے چاہيں ليکن اگر وہ ايسا نہيں کرتے تو يقين کيجيے آپ کے حسن سلوک سے وہ ايسا کرنے پر مجبور ہو جائيں گے

اگر کبھی شوہر نامدار غصے میں 2،4 سنا دیں تو پلٹ کر جواب دینے کی قطی ضرورت نہیں ہاں دل میں بول لیں بھراس ہی نکالنی ہے تو ایسے میں دل بھی ہلکا رہے گا برا بھی نہیں لگے گا یا خاموش رہیں اور جب ان کا غصہ ٹھنڈا ہو تو بتا دیں مجھے بہت برا لگا تھا خاموشی بہتریں ہے

9-3.gif
9-3.gif
9-3.gif

 

بنت آدم

محفلین
f4vqi8jl4cf4kq2sft5u.gif



ايک دوسرے پر بھروسہ رکھيں عزت و تکريم کے معاملات ميں آپ اپنے رفيق زندگي کےساتھ ويسا ہي برتاؤ کريں جيسا آپ اپنے ليےان سے توقع کرتے ہوں


آپ کي ذہني سوچ يہ ہونا چاہيے کہ آپ اپنے شوہر کو کس طرح خوش رکھ سکتي ہيں يہ نہيں کہ وہ آپ کو کس طرح خوش رکھ سکتے ہيں

f4vqi8jl4cf4kq2sft5u.gif


ياد رکھيں کہ مکمل شخصيت کسي کي بھي نہيں ہوتي ہر شخص کے اندر خوبيوں کے ساتھ خامياں بھي ہوتي ہيں لہذا آپ لوگوں کو اسي حالت ميں قبول کريں جيسے کہ وہ ہيں
اسکا يہ مطلب بھي نہيں کہ آپ اپنے رفيق زندگي کے اندر پائي جانے والي بري عادتوں کو تبديل کرنے کي کوشش نہ کريں ليکن يہ تبديلي فورا ہي پيدا کرنے کي کوشش نہ کريں اور اس کے لئے غير پسنديدہ رويہ بھي مت اپنائيں

دنيا کے کسي بھي شخص سے اپنے شوہر کا ايسے لہجے ميں موازنہ ہرگز مت کريں جس سے اس کي انا کو ٹھيس پہنچے يا اس کي تذليل ہوتي ہو

f4vqi8jl4cf4kq2sft5u.gif


اگر آپ کے شوہر نے کوئي ايسا کام کر ڈالا جس کا نتيجہ خراب نکلا معاملہ سنگين ہے کہ اسے نظر انداز نہيں کيا جا سکتا اور آپ کيلئے ناراضي اور غصہ کا اظہار ضروري ہو گيا ہے تو صرف ايک بار ہي سب کچھ کہہ ڈاليں اور پھر معاملے کو اسي وقت ہميشہ کے ليے ختم کرديں اسے بار بار ہرگز مت دہرائيں مختصرا يہ کہ بار بار طنز کرنے سے اجتناب کريں اس عمل سے بہت سے خاندان اجڑ چکے ہيں اور بات طلاق تک جا پہنچتي ہے


اپنے شوہر کي ضروريات اور پسند کا خيال رکھيں اور اس کے کہنے سے پہلے ہي انہيں پورا کر ديا کريں شوہر کو جس چيز يا خوشي کي ضرورت ہے اگر وہ طلب کيے بغير رضاکارانہ طور پر مہيا کر دي جائے تو اس کے نتائج بہت خوشگوار ہوتے ہيں جبکہ مانگنے کے بعد اگر وہ چيز دي جائے تو اسکي خوشي بہت کم ہو جاتي ہے

f4vqi8jl4cf4kq2sft5u.gif


ازدواجي زندگي گزارنے کے دوران بہت سے مواقع پر آپس ميں غلط فہمياں بھي جنم ليں گي ايسے مواقع پر بہتر ہے شوہر کے ساتھ کھل کے بات کريں اور اپنے پريشان کن خيالات کا برملا اظہار کريں ايسے بہت سے خاندانوں کو پريشانيوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جہاں ايک دوسرے کو صفائي دئيے بغير خود ہي يک طرفہ فيصلہ کر ليا اور بعد ميں احساس ہوا کہ وہ غلط فہمي غلط اطلاعات پر منبي تھي ليکن اس وقت بہت دير ہو چکي ہوتي ہے



آپ کو چاہيے شوہر کے کم کمائے ہوئے اور حلال پر اکتفا کريں اپنے شوہر کے ساتھ وي آئي پي جيسا سلوک کيا کريں ہر وقت تو کبھي کبھي سہي شوہر کي پسند نا پسند کا دھيان رکھيں

f4vqi8jl4cf4kq2sft5u.gif


شوہر کو کبھي عصہ مت دلائيں سيانے کہتے ہيں مرد کا غصہ جب تک اندر ہے تب تک عورت سکھي ہے مرد کا غصہ تو بسا گھر تک اجاڑ دے تبھي تو طلاق جيسا برا فيل کر بيٹھتا ہے اميد ہے يہ چند پوائنٹس سمجھ آچکے ہونگے

اللہ سبحان و تعالي ہر بہن بيٹي ہر لڑکي کو اپنے سسرال ميں سکھي سہاگن و آباد رکھے آمين

33m97yp.gif

 

بنت آدم

محفلین
307ou1h.gif
307ou1h.gif



سب سے اہم اور خاص


ساس بہو کا رشتہ





BARRINHA4-12.gif


شادي ايک ايسا لفظ ہے جو اپنے اندر بے پناہ خوشيوں کو سميٹ کر لاتا ہے.بڑي ہي دھوم دھام سے ڈھول باجے بجا کر يہ دن يادگار بنايا جاتا ہے کچھ دن تو لاڈ پيار ميں گزرتے ہيں.

پھر ساس بہو کي کچ کچ\' نند بھابھي کي چخ چخ.

ضروري نہيں کہ ايسا ہر گھر ميں ہو.

ساس بہو کا جھگڑا بھي عجيب ہوتا ہے. پل ميں لڑتي پل ميں مان جاتي ہيں

ليکن ان سب ميں جو چيز سب سے قابل رحم ٹھرتي ہے

وہ ہے اس کي شخصيت

جس کو بڑے ارمانوں سے دولہا بنايا گيا تھا

کہا کبھي آپ نے غور کيا ہے کہ ان جھگڑوں کي بنياد کيا ہے.

کبھي ساس کا بيٹا اور بہو کا شوہر اور شوہر ايسے حالات ميں کم اپنے ماں باپ کا ساتھ ديتے ہيں


يہاں صرف چند باتيں ميں شئير کروں گي جس سے آپ کے گھر کا ماحول بھي پر سکون ہو سکتا ہے


بہو کو چاہیے کہ ساس کو عزت دے کر کہیں پر بھی آنے جانے کے بارے میں بتائے

ساس کو چاہیے کہ گھر کی الجھنوں کو شادی شدہ بیٹیوں کو بتانے کے بجائے بہو سے شئیر کرے

بہو کو چاہئے کہ ساس کی الجھنوں کو اپنی الجھنیں سمجھ کر سنے اور اسے حل کرنے کی کوشش کرے اور ساس کی الجھنیں اپنے میکہ میں نشر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں.

بہو کو چاہئے کہ اسے جو بھی مشکل پیش آئے اسے اپنے میکے والوں کو بتانے کے بجائے اپنی ساس سے ڈسکس
کرے

ساس کو چاہیے کہ وہ اس مشکل کو اپنی بیٹی کی مشکل سمجھ کر حل کرے

ساس کو چاہیے کہ بہو جو کام کرے جو پکائے جو سئے اس کی تعریف کرے

بہو کو چاہیے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں میں ساس کو اہمیت دے.ان سے کھانے کی ترکیبیں سلائی کڑھائی کے ہنر سیکھے چاہے آپکوآتے بھی ہوں پر بڑی عمر کی خواتین اس بات سے خوش ہوتی ہیں

ساس اگر وسیع نظر رکھے گی تو اسے زندگی مطمئن نظر آئے گی اور بہو کا بھی حق سمجھے

بہو کو اس معاملے میں زیادہ جذباتی نہیں ہونا چاہیے کہ اس کا شوہر اسی کو وقت دیں بلکہ تھوڑا وقت ماں بہنوں کو دے تو اعتراض نہیں کرنا چاہیے.

ساس کو چاہیے کہ پوتے پوتیوں کو خود سے قریب رکھے اور ان کا پورا خیال رکھے

بہو کو چاہیے کہ اپنی اولاد کو دادی سے قریب کرے اگر ساس چڑتی بھی ہوں تب بھی بچوں کا کچھ وقت ان کے پاس گزرے. اور خود بھی بیٹھے.

شوہر کو بھی چاہئے کہ بیوی کے آتے والدہ کو مت بھولیں.کیونکہ جنم دینے والی ماں ہوتی ہے بیوی نہیں

شوہر کو چاہیے کہ والدین بہن بھائی کو بھرپور وقت دے اور یہ بھی سچ ہے کہ جنت ماں کی خدمت انہیں خوش کر کے حاصل ہو گی اور ہاں یہ بھی مت کریں کہ بیوی کو مکمل فراموش کر دیں.

اسکا بھی خیال رکھیں اور ہمیشہ سچ اور صحیح کا ساتھ دئجیے

اور اگر اہم قدم اٹھانا پڑے تو بیوی ماں کے بجائے دل کی نہیں اسلام کی سنے

امید کامل ہے سلسلہ پسند آیا ہو گا

شکریہ

دعاؤں کی طالب

بنت آدم

مس بھٹی


ac64796c.gif


اللہ حافظ

 

عسکری

معطل
اتنے سارے مسائل اور اتنی چیزوں کا خیال رکھتے رکھتے تو آدمی ویسے ہی مر جائے گا ۔ شادی سے دور رہ کر ہی آدمی خوش اور پر سکون رہ سکتا ہے ۔ شادی فضول اک جھنجھٹ ہے جسے جتنا پالنا ہے پال لو فائدہ کچھ نہیں ہونا :tongue: ہم ایسے ہی آزاد اپنی مرضی سے اچھے زندہ ہیں کسی کے لیے اتنا سب کچھ کیوں کریں؟ :talktothehand:

no-marriage.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
ایسے ہی نہیں کہتے شادی ایسا لڈو ہے جو کھائے پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے،

ویسے ایک بات ہے جب پچھتانا ہی ٹھہرا تو کیوں نہ لڈو کھا کے پچھتائے۔
 

بنت آدم

محفلین
بری بات شادی سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے بری ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے میری سنت نا فرماتے نہ اس کی افادیت فرماتے سو ایسے نہیں کہنا چاہیے
 

ساجد تاج

محفلین
اتنے سارے مسائل اور اتنی چیزوں کا خیال رکھتے رکھتے تو آدمی ویسے ہی مر جائے گا ۔ شادی سے دور رہ کر ہی آدمی خوش اور پر سکون رہ سکتا ہے ۔ شادی فضول اک جھنجھٹ ہے جسے جتنا پالنا ہے پال لو فائدہ کچھ نہیں ہونا :tongue: ہم ایسے ہی آزاد اپنی مرضی سے اچھے زندہ ہیں کسی کے لیے اتنا سب کچھ کیوں کریں؟ :talktothehand:

no-marriage.jpg

بھائی کچھ باتیں مذاق سے بھی نہیں کہنی چاہیے۔ شادی نہ کرنے کی کوئی وجہ ؟ خرچے سے ڈر رہے ہیں یا ذمے داری سے ؟ عورت فضول خرچی تبھی کرتی ہے جب مرد اُسے اس کی عادت ڈلواتا ہے۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ ذمے داری نہ اُٹھا سکتےہوں۔
شادی نہ کرنے کا نُقصانات کتنے ہیں یہ شاید آپ جانتے ہیں مگر انجان بن رہے ہیں بھائی۔ شادی نہ کرنے کے کتنی غلط راہیں اختیار کر لیتا ہے یہ بھی کبھی سوچیئے گا ان شاءاللہ اگلی بار آپ شادی نہ کرنے کی بات نہیں کریں گے۔
 

عسکری

معطل
بھائی کچھ باتیں مذاق سے بھی نہیں کہنی چاہیے۔ شادی نہ کرنے کی کوئی وجہ ؟ خرچے سے ڈر رہے ہیں یا ذمے داری سے ؟ عورت فضول خرچی تبھی کرتی ہے جب مرد اُسے اس کی عادت ڈلواتا ہے۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ ذمے داری نہ اُٹھا سکتےہوں۔
شادی نہ کرنے کا نُقصانات کتنے ہیں یہ شاید آپ جانتے ہیں مگر انجان بن رہے ہیں بھائی۔ شادی نہ کرنے کے کتنی غلط راہیں اختیار کر لیتا ہے یہ بھی کبھی سوچیئے گا ان شاءاللہ اگلی بار آپ شادی نہ کرنے کی بات نہیں کریں گے۔

فضول کی خرچی تو دور کی بات ہے آج کل کے پوشربا شادی اخراجات کہاں سے آتے ہیں؟ اور کہاں سے ایک لڑکی کو سنبھالیں کون لائے گا کھانا پینا رہنے کے لیے گھر بجلی گیس ٹیلیفون کے بل راشن دوائی اور ہزاروں اخراجات جب اللہ بھیج دے گے اوپر سے میں کر لوں گا شادی ہہہہہہہہہہ،


شادی نا کرنے کا کوئی نقصان نہیں اگر آدمی سمجھتا ہے کہ اسے کیا کرنا ہے ِ
 
Top