چہرے پر چھائیاں ۔۔۔

عندلیب

محفلین
چہرے پر چھائیاں ۔۔۔
چہرے پر چھائیاں عموما خون کی کمی کی وجہ سے پڑتی ہیں ۔
چھائیوں کے لئے بہت ہی آسان اورسادہ ٹوٹکہ یہ ہے کہ ایک خالی شیشی لیں اور اسے اچھی طرح دھوکر خشک کر لیں ۔ اب اس میں آدھی شیشی تازہ مکھن ڈالیے اور ایک ٹکیہ مشک کافورہاتھ سے مسل کر ملا دیجئے ۔ منہ دھو کر صبح وشام یہ مکھن لگائیے ۔ یاد رکھیں کہ بیسن سے منہ دھونا ہے کسی صابن سے نہیں ۔ علاوہ ازیں مالٹے اور کینو کے چھلکے پیس کر ہفتہ میں دو بار چہرے پر لگائیے ۔ دودھ ، دہی اور چھانچ کا استعمال زیادہ کرنے سے اور کشے پکے گاجر، شلجم کھانے سے بھی چھائیاں دور ہوتی ہیں ۔ اپنی خوراک کا خیال رکھئے ،مسالے دارتلی ہوئی اشیاء اور گوشت وغیرہ سے مکمل اجتناب کیا جانا چائیے تازہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیئے ۔۔۔۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

عندلیب

محفلین
درست، انسان کو چاہئیے کہ خود کو سجا سنوار کہ رکھے اللہ نے اگر کوئی نعمت دی ہے تو اس کی حفاطت بھی کرنی چاہیئے ۔
خیر ہم خواتین کو تو کچھ زیادہ ہی دلچسپی ہوتی ہے ان چیزوں سے ہونی بھی چاہیئے آخر یہ ہمارا حق ہے ;)
 
قیصر اقبال

محفلین
السلام علیکم !
پچھلے سال گرمیوں میں میرے چہرے پہ چھائیاں نکل آئی تھیں سکن سپیشلسٹ سے چیک اپ کرایا مگر چھائیاں اور بڑھ گئی۔ کیا کوئی نسخہ یا مشورہ ہے ؟؟؟؟
 
چھرے پر چھائیاں ۔۔۔
چھرے پر چھائیاں عموما خون کی کمی کی وجہ سے پڑتی ہیں ۔
چھائیوں کے لئے بہت ہی آسان اورسادہ ٹوٹکہ یہ ہے کہ ایک خالی شیشی لیں اور اسے اچھی طرح دھوکر خشک کر لیں ۔ اب اس میں آدھی شیشی تازہ مکھن ڈالیے اور ایک ٹکیہ مشک کافورہاتھ سے مسل کر ملا دیجئے ۔ منہ دھو کر صبح وشام یہ مکھن لگائیے ۔ یاد رکھیں کہ بیسن سے منہ دھونا ہے کسی صابن سے نہیں ۔ علاوہ ازیں مالٹے اور کینو کے چھلکے پیس کر ہفتہ میں دو بار چہرے پر لگائیے ۔ دودھ ، دہی اور چھانچ کا استعمال زیادہ کرنے سے اور کشے پکے گاجر، شلجم کھانے سے بھی چھائیاں دور ہوتی ہیں ۔ اپنی خوراک کا خیال رکھئے ،مسالے دارتلی ہوئی اشیاء اور گوشت وغیرہ سے مکمل اجتناب کیا جانا چائیے تازہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیئے ۔۔۔۔
باقی ساری بات تو سمجھ میں آ گئی یہ مشک کافور کہاں سے ملے گئی
 
رحمن ملک

محفلین
باقی ساری بات تو سمجھ میں آ گئی یہ مشک کافور کہاں سے ملے گئی
حمیرا بہن ؛یہ بہت عام سی چیز ھے ،تقریبا'' ہر پنساری کی دوکان سے آسانی سے دستیاب ھے۔اور یہ مشک کافور کی ٹکیہ بھی کہلاتی ھے ۔سفید رنگ ھوتا ھے اور کاغذ میں لپٹی ھوتی ھے۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
میرے مشاہدے میں ایک بڑی زبردست چیز آئی تھی۔
ہماری ایک رشتہ دار خاتون کے چہرے پہ بہت ہی زیادہ چھائیاں تھیں۔ ایک بار میری اُن سے کچھ عرصے بعد ملاقات ہوئی تو چھائیاں بالکل غائب۔ چہرہ تروتازہ۔ جلد ملائم۔
سبحان اللہ۔ باجی آپ کی چھائیاں؟؟؟؟
آہو ۔۔۔۔میں ایس سردیاں وچ رج کے مولیاں تھادیاں(توتلی ہیں) نیں۔ تے ہُن ویکھ لے میرے چھائیاں نہیں ہے گئیاں۔ آہو۔ میں رج رج کے مولیاں تھادیاں تے کوڑیاں وی ہوندیاں سن تے فیر وی کھاندی سی۔"
یاد رہے کہ مولی کے بعد تھوڑا سا گُڑ یا شکر کھانا اسے ہضم کرتا ہے۔
 
حمیرا بہن ؛یہ بہت عام سی چیز ھے ،تقریبا'' ہر پنساری کی دوکان سے آسانی سے دستیاب ھے۔اور یہ مشک کافور کی ٹکیہ بھی کہلاتی ھے ۔سفید رنگ ھوتا ھے اور کاغز میں لپٹی ھوتی ھے۔
ارے بھائی کویت میں کہا پنساری کیدوکا ڈونڈھو
 
میرے مشاہدے میں ایک بڑی زبردست چیز آئی تھی۔
ہماری ایک رشتہ دار خاتون کے چہرے پہ بہت ہی زیادہ چھائیاں تھیں۔ ایک بار میری اُن سے کچھ عرصے بعد ملاقات ہوئی تو چھائیاں بالکل غائب۔ چہرہ تروتازہ۔ جلد ملائم۔
سبحان اللہ۔ باجی آپ کی چھائیاں؟؟؟؟
آہو ۔۔۔۔میں ایس سردیاں وچ رج کے مولیاں تھادیاں(توتلی ہیں) نیں۔ تے ہُن ویکھ لے میرے چھائیاں نہیں ہے گئیاں۔ آہو۔ میں رج رج کے مولیاں تھادیاں تے کوڑیاں وی ہوندیاں سن تے فیر وی کھاندی سی۔"
یاد رہے کہ مولی کے بعد تھوڑا سا گُڑ یا شکر کھانا اسے ہضم کرتا ہے۔
ہاہاہا رج کے مولیاں تھادیاں:rollingonthefloor:
 
Top