ہفتہ لائبریری : آغاز

ابوشامل

محفلین


السلام علیکم

بہت شکریہ فہد بھائی ، نبیل بھائی کی یہ پوسٹ دیکھیں آپ کے لیے سمن جاری ہو چکے ہیں تفصیل کے لیے فوری طور پر آپ نبیل بھائی سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔ اس سلسلے میں الگ سے بھی پوسٹ کرنا ہے ۔ خاوربلال بھائی کہاں ہیں آپ کا ان سے رابطہ ہے ؟

یا اللہ تو رحم کر ۔۔۔۔۔۔ یہ آپ کیا زبردستی میرے سمن جاری کروا رہی ہیں؟ مانا کہ اردو بلاگرز کانفرنس میں پریزینٹیشن بنانے کا 'گناہ' ہم سے سرزد ہوا لیکن ہم تائب ہو چکے ہیں وجہ شاید یہ ہے کہ اب موقع نہیں مل پاتا۔
خاور بلال بھائی مصروفیات میں مست ہیں ۔۔۔ وطن سے باہر ہیں ورنہ کان کھینچ کر لے آتا۔ پھر بھی کوشش کروں گا کہ انہيں دوبارہ محفل میں دھکا دوں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

السلام علیکم qaral اردو محفل میں خوش آمدید اور حوصلہ افزائی کے لیے شکریہ ۔ پہلے آپ باقاعدگی سے آیا کرتے تھے اب شاید مصروف ہیں ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یا اللہ تو رحم کر ۔۔۔۔۔۔ یہ آپ کیا زبردستی میرے سمن جاری کروا رہی ہیں؟ مانا کہ اردو بلاگرز کانفرنس میں پریزینٹیشن بنانے کا 'گناہ' ہم سے سرزد ہوا لیکن ہم تائب ہو چکے ہیں وجہ شاید یہ ہے کہ اب موقع نہیں مل پاتا۔
خاور بلال بھائی مصروفیات میں مست ہیں ۔۔۔ وطن سے باہر ہیں ورنہ کان کھینچ کر لے آتا۔ پھر بھی کوشش کروں گا کہ انہيں دوبارہ محفل میں دھکا دوں۔

السلام علیکم

شکریہ فہد بھائی ، اگر ممکن ہو تو خاور بلال بھائی سے ضرور رابطہ کیجیے گا ۔ چونکہ ہم مسلمانوں کی روایت ہے گناہ کرتے ہیں ، پھر تائب ہو جاتے ہیں ، پھر دوبارہ کرتے ہیں پھر تائب ۔ ۔ اور یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہتا ہے آپ نے گرافکس کے لیے تھوڑی سی جگہ کہی تھی تو یہاں پریزنٹیشن نہیں بلکہ ایک مختلف کام کے لیے ۔ میرے خیال سے گناہ بالکل بھی نہیں ہو گا یہ :happy:
 

ابوشامل

محفلین
السلام علیکم

شکریہ فہد بھائی ، اگر ممکن ہو تو خاور بلال بھائی سے ضرور رابطہ کیجیے گا ۔ چونکہ ہم مسلمانوں کی روایت ہے گناہ کرتے ہیں ، پھر تائب ہو جاتے ہیں ، پھر دوبارہ کرتے ہیں پھر تائب ۔ ۔ اور یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہتا ہے آپ نے گرافکس کے لیے تھوڑی سی جگہ کہی تھی تو یہاں پریزنٹیشن نہیں بلکہ ایک مختلف کام کے لیے ۔ میرے خیال سے گناہ بالکل بھی نہیں ہو گا یہ :happy:
وعلیکم السلام! میں ان تک آپ کا پیغام پہنچا دیتا ہوں۔
ویسے یہ گناہ کرنے والی روایت تو پہلی بار سنی ہے :) خیر! وہ بات صرف مذاق تھی، مسئلہ دراصل یہ ہے کہ بجلی نے حد سے زیادہ تنگ کر رکھا ہے۔ پھر بھی آپ مجھے کام کی نوعیت بتا دیں، میں کرنے کی کوشش کروں گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

السلام علیکم

آج ہفتہ لائبریری میں تیسرا دن ہے اور آج ہم لائبریری سیٹ اپ میں مختلف گوشہ جات کے حوالے سے بات کریں گے ۔

لائبریری میں مختلف گوشہ جات مختص کیے جا ریے ہیں یہ گوشہ جات جہاں ایک جانب لائبریری کے قد و قامت میں اضافہ کریں گے وہیں دراصل ایسے ناموں کی خدمات کے اعتراف کے طور پر مختص رہیں گے کہ جنہوں نے کسی نہ کسی انداز میں اردو زبان اور اپنی ثقافت و اقدار سے محبت کا حق ادا کیا ہو ۔ لائبریری میں مختص کیے جانے والے گوشوں میں سے چند اہم درج ذیل ہیں :


  • لائبریری کے مستقل اراکین کے گوشے
  • گوشۂ اردو محفل
  • گوشۂ اردو بلاگرز
  • گوشۂ ادبا و شعرائے کرام عصر حاضر
  • گوشۂ اطفال

آپ تمام اراکین کو مختلف گوشہ جات کی نظم و ترتیب و تشکیل کے حوالے سے اظہار رائے کی دعوت ہے ۔ علاوہ ازیں آپ اپنی جانب سے کسی گوشہ کے مختص کیے جانے کی تجویز بھی پیش کر سکتے ہیں ۔


شکریہ

 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

السلام علیکم

ہفتہ لائبریری میں ایک دن بریک ڈے یعنی وقفہ کا دن رکھا گیا ہے تاکہ کچھ امور کا تجزیاتی جائزہ لیا جا سکے اس لحاظ سے آج تجزیہ کا دن ہے تاہم پہلے سے جاری سلسلوں پر کام ، تجاویز اور آراء کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

شکریہ

 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

السلام علیکم

لائبیریری میں آج کے دن سے مخصوص ایکٹیویٹی دراصل فورم سیکشن پر موجود ڈیٹا کو پہلے مرحلہ میں اس کی اصل ابتدائی شکل میں پیش کرنا مقصد ہے تاکہ کچھ اندازہ ہو سکے کہ اس پراجیکٹ کو صفر کے مرحلہ سے کس طرح آغاز کیا گیا اور اس خواب کی تعمیر کے سفر میں کون کون سے نام کس مرحلہ پر اور کس انداز میں شامل ہوئے ، ہوتے رہے ، یعنی وہ تمام نام جو کسی نہ کسی مرحلہ پر جز وقتی طور پر اس پراجیکٹ کا حصہ بنے یا ابھی بھی نہ صرف شامل ہیں بلکہ اب اس کے ایک مستقل جزو کی سی حیثیت اختیار کر چکے ہیں ، ایسے تمام اراکین کی پراجیکٹ میں شرکت کا کیا انداز رہا یہ دیکھتے ہیں ۔

کرنا یہ ہے کہ اس ربط پر موجود فہرست میں سے نام منتخب کرنا ہیں اور پھر اس ربط پر موجود زمرہ میں ہر رکن کے نام کا ایک دھاگہ کھولنا ہے دھاگہ کا عنوان " رکن کی پراجیکٹ میں شرکت" رکھنا ہے ، مثال کے طور پر " ایم مبین کی لائبریری میں شرکت " ، "الف عین کی لائبریری میں شرکت" ، " شمشاد کی لائبریری میں شرکت" ۔ پھر فورم سیکشن میں موجود مختلف زمرہ جات اور ذیلی زمرہ جات میں متعلقہ رکن کی شرکت کے تمام سلسلوں کے روابط اس تھریڈ میں شامل کرتے جانا ہیں ۔ جن اراکین کے ناموں سے مخصوص تھریڈز کھلتے جائیں گی ان کی اطلاع یہاں اسی ہفتہ لائبریری کے دھاگے پر دی جا سکتی ہے ۔

میں حروف تہجی کے اعتبار سے اس سلسلے کا آغاز کرتی ہوں ، آپ میں سے جو اراکین دلچسپی رکھتے ہوں وہ شامل ہوسکتے ہیں ۔

شکریہ

 

نبیل

تکنیکی معاون
شگفتہ بہن، ان دھاگوں پر کیا کرنا ہے؟ میرے بیشتر شراکت تو پراجیکٹس کے فورمز پر رہی ہے۔ آپ نے ایسے بہت سے ناموں کے ساتھ تھریڈ شروع کر دیے ہیں جو یا تو فورم پر غیر فعال ہو چکے ہیں یا پھر ان کی لائبریری پراجیکٹ میں بھی فعالیت باقی نہیں رہی ہے۔ کیا ان کی شراکت کو خود ہی ڈھونڈنا پڑے گا؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

نبیل بھائی ، اس کے پس منظر میں چند ایک وجوہات ہیں اور تفصیل سے لکھنا بہتر ہو گا ۔ میں اس سوال کو ہفتہ لائبریری کی آج اور کل کی ترتیب میں شامل کر دیتی ہوں ۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
بہت خوب
میں امتحانات کی وجہ سے چند سے غیر حاضر تھا بڑا اچھا لگ رہا لائبریری پراجیکٹ کی ترقی کا سفر
لسٹ میں میرا کہیں نام نہیں کیا تفہیم القرآن لائبریری پراجیکٹ کا حصہ نہیں‌ہے؟
اس پراجیکٹ میں شامل تھا لیکن پھر وقت نہ دے پایا اب دوبارہ لائبریری میں داخلے کا خواہشمند ہوں ایک عرصے سے۔
 
Top