انٹرویو اراکینِ محفل کے انٹرویوکے لیے پیشگی اجازت

جیہ

لائبریرین
جی آگئی ہوں۔ شمشاد بھائی میرا کمپیوٹر خراب ہو گیا تھا۔ اسی وجہ سے محفل پر حاضری نہ دے سکی
 

جیہ

لائبریرین
جل تو جلال تو آئ بلا ٹال تو

(بلا سے مراد انٹر ویو ہے نہ کہ انٹر ویو کرنے والے۔ لکھ دیا کہ سند رہے اور بہ وقت ضرورت کام آئے)
 

امن ایمان

محفلین
محب، شمشاد چاء اور زکریا میں نے آپ کی تجاویز نوٹ کر لیں ہیں۔۔اب انشاءاللہ اس طرح ہی کروں گی

جیہ یہاں آنے کا بہت شکریہ۔۔۔ انٹرویو تو ہو گا انشاءاللہ ۔۔۔ اور بہت مزے کا بھی ہوگا۔۔کیونکہ شمشاد چاء نے مدد کی آفر جو کر دی ہے۔۔ اور ہاں یہ بلا اب کسی دعا سے ٹلنے والی نہیں ہے :p
 

شمشاد

لائبریرین
جیہ تمہارا انٹرویو اس دن سے شروع ہو گا جس دن تم نے بولنا شروع کیا تھا (اب اس سے پہلے کا تو ہو نہیں سکتا)۔
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائی یہ شمشاد چاء آپ پر خوب جچتا ہے کہ مولانا آزاد چائے کو چاء لکھتے تھے اور آپ بھی چاء کے شوقین ہیں :lol:
 

امن ایمان

محفلین
بہت شکریہ شمشاد چاء ۔۔۔لیکن اگر آپ اس کی جگہ کچھ اور کہنے کو کہیں گے تو میں وہ بھی مان لوں گی۔۔۔آپ کو پتہ ہے نا میری اردو اچھی نہیں ہے۔۔ اس لیے ابھی جیہ نے اس طرف دھیان دلایا ہے تو مجھے بھی خیال آیا ہے کہ بولنے میں تو چاء بہت اچھا لگتا ہے ۔۔۔لیکن لکھنے میں اس کا مطلب تو وہی ہے جو جیہ کہہ رہی ہیں :oops:
 

شمشاد

لائبریرین
ارے نہیں چاء چچا کے معنی میں بھی اچھا لگتا ہے۔

اور وہ بھی صحیح کہہ رہی ہے کہ مولانا آزاد چائے کو چاء کہتے تھے اور مزید یہ کہ چاء کا پیالہ کہا کرتے تھے۔ اور یہ بھی صحیح ہے کہ میں چائے بہت پیتا ہوں۔
 

فرذوق احمد

محفلین
بہت بہت خوب بہت ہی اچھا سلسلہ ہے میں نے خیر کافی دیر کے بعد دیکھا ہے مگر سچ میں بہت اچھا لگا ،،ابھی تو میں نے آپی ماواء کا ہی انٹرویو پڑھا ہے تو اُن کی شخصیت جان کر بہت اچھا لگا ۔اب آگے بھی پڑھوں گا تو اندازہ ہو گا کہ باقی اراکین کے خیالات کیسے ہیں :p
 

قیصرانی

لائبریرین
فرزوق بھائی،ا بھی تو آپ کی باری آنے والی ہے جناب۔ جلدی سے باقاعدہ ہو جائیں تاکہ انٹرویو شروع ہو سکے
 

فرذوق احمد

محفلین
ارے کہاں قیصرانی بھائی :)

ہم اتنے خوش نصیب ہوتے تو
زندگی ہمارے ساتھ ہوتی :p
(ف)

انٹرویو مجھے آپ لوگوں کا پڑھ کر ہی تسلی ہو جاتی ہے ۔ ویسے بھی سبھی لوگ تو میرے بارے میں جانتے ہی ہیں ۔تو میں نہیں سمجھتا کہ کوئی اتنی ضرورت ہے میرے انٹرویو کی :p :wink:
 

امن ایمان

محفلین
فرزوق بہت شکریہ۔۔

قیصرانی بھائی آپ نے بالکل ٹھیک کہا۔۔۔باری تو سب کے آئے گی :p ۔۔۔اور فرزوق آپ کو یقیننا سب جانتے ہوں گے لیکن آپ کے زوق کا تو پتہ نہیں نا ۔۔۔وہ پتہ تو صرف آپ سے بات کرنے کے بعد چلے گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
farzooq ahmed نے کہا:
ارے کہاں قیصرانی بھائی :)

ہم اتنے خوش نصیب ہوتے تو
زندگی ہمارے ساتھ ہوتی :p
(ف)

انٹرویو مجھے آپ لوگوں کا پڑھ کر ہی تسلی ہو جاتی ہے ۔ ویسے بھی سبھی لوگ تو میرے بارے میں جانتے ہی ہیں ۔تو میں نہیں سمجھتا کہ کوئی اتنی ضرورت ہے میرے انٹرویو کی :p :wink:
میری آپی انٹرویو لے رہی ہیں، جب کہیں شروع ہو جائے گا :D
 

قیصرانی

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
قیصرانی بھائی آپ نے بالکل ٹھیک کہا۔۔۔باری تو سب کے آئے گی :p ۔۔۔اور فرزوق آپ کو یقیننا سب جانتے ہوں گے لیکن آپ کے زوق کا تو پتہ نہیں نا ۔۔۔وہ پتہ تو صرف آپ سے بات کرنے کے بعد چلے گا۔
تھینکس آپی، آپ بہت اچھی ہیں، ابھی فرزوق بھائی کی میں سفارش کروں گا کہ ان کی باری جلد لائیں :lol:
 

امن ایمان

محفلین
ٹھیک قیصرانی بھائی : )۔۔۔جیسا آپ کہیں۔

ویسے میں نے ایک بات بار بار کہی ہے کہ کوئی بھی ممبر کسی کا بھی انٹرویو خود شروع کر سکتے ہیں۔۔ بس یہاں ایک بار بتا دیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
ٹھیک قیصرانی بھائی : )۔۔۔جیسا آپ کہیں۔

ویسے میں نے ایک بات بار بار کہی ہے کہ کوئی بھی ممبر کسی کا بھی انٹرویو خود شروع کر سکتے ہیں۔۔ بس یہاں ایک بار بتا دیں۔
شکریہ آپی، کہ میرا مان رکھ لیا، اور وغیرہ وغیرہ موقع کی مناسب سے جو بھی ڈائیلاگ ہوں سمجھ لیں خود سے :lol:
 

امن ایمان

محفلین
قیصرانی بھائی یہ کیا بات ہوئی۔۔۔ آپ یہی بات حکمیہ لہجے میں بھی کہہ سکتے ہیں نا۔۔۔آپ نے تو بلکہ میرا کام خود ہی آسان کر دیا : )
 
Top