اردو سلیکس 2 کی ہارڈ ڈسک پر تنصیب (انسٹالیشن)

مکی

معطل
اردو سلیکس 2 کی ہارڈ ڈسک پر تنصیب کا طریقہ تھوڑے سے فرق کے ساتھ پہلے جیسا ہی ہے، سی ڈی سے slax اور boot کے فولڈر اپنے کسی ایسے پارٹیشن پر کاپی کر لیں جس کا فائل سسٹم fat32 یا ext3 ہو، اب اردو سلیکس 2 کی سی ڈی سے بوٹ کریں اور ذیل کے پاتھ پر پہنچ جائیں:

کوڈ:
/etc
یہاں lilo.conf نام کی ایک فائل بنائیں اور اسے ماؤس پیڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کھول لیں اور اس میں ذیل کا کوڈ کاپی کریں:

کوڈ:
# the content of urdu slax 2 /etc/lilo.conf:
boot = /dev/sda
prompt
timeout = 300

# WindowsXP menu entry:
other = /dev/sda1
label = WindowsXP

# URDU SLAX 2 menu entry:
image = /mnt/sda5/boot/vmlinuz
initrd=/mnt/sda5/boot/initrd.gz
label = URDU-SLAX-2
root = /dev/ram0
read-write
append = "ramdisk_size=4444 changes=slaxchanges"
یہاں میں یہ فرض کر رہا ہوں کہ آپ ونڈوز کے صارف ہیں اور آپ کی ڈی D کا فائل سسٹم fat32 ہے اور آپ نے slax اور boot کے فولڈر اپنی ڈی میں ہی کاپی کیے ہیں، اوپر کا کوڈ اسی بات کو مدِ نظر رکھ کر لکھا گیا ہے، اگر صورتحال مختلف ہے تو آپ کو اوپر کے کوڈ میں صرف sda5 کو اپنے پارٹیشن کے حساب سے بدلنے کی ضرورت ہوگی، آپ کس پارٹیشن پر نصب کرنا چاہ رہے ہیں اسی پوسٹ میں پوچھ لیں.

فائل محفوظ کر کے بند کردیں اور ٹرمنل کھول کر یہ کمانڈ چلائیں:

کوڈ:
lilo -m /mnt/sda5/boot/lilo.map -S /dev/null
اس طرح لیلو بوٹ لوڈر آپ کی ایم بی آر پر نصب ہوجائے گا اور آپ ونڈوز ایکس پی یا وستا سمیت اردو سلیکس 2 کو بھی بوٹ کر سکیں گے، اور اپنی تبدیلیاں بھی محفوظ کر سکیں گے.

اس طرح اردو سلیکس کو چلانے پر آپ سے یوزر نیم اور پاس ورڈ پوچھا جائے گا یعنی آپ کو لاگ ان ہونا ہوگا، یوزر نیم اور پاس ورڈ وہی سلیکس کے ہی ہیں:

یوزر نیم:
کوڈ:
root
پاس ورڈ:
کوڈ:
toor
اس کے بعد ذیل میں سے کچھ بھی لکھ کر ڈیسک ٹاپ پر پہنچ جائیں:

کوڈ:
startxfce4
یا

کوڈ:
mki
اگر ڈیسک ٹاپ نہ چلے تو پہلے لکھیں:

کوڈ:
xconf
اور دوبارہ کوشش کریں.

اس سارے کام میں دو منٹ بھی نہیں لگتے، نہ کوئی پارٹیشن فارمیٹ کرنے کی ضرورت، نہ ڈیٹا کے نقصان کا خطرہ، اور لینکس بھی اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ آپ کے کمپیوٹر پر انسٹال..

یقین کریں اس سے زیادہ آسان اور کچھ نہیں ہے.
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم مکی بھائی
سدا خوش رہیں آمین
کیا اس طرح " سلیکس " میں رہتے ہوئے ہم ونڈوذ میں انستال شدہ پروگرامز
اور وینڈوز ایکس پی میں محفوظ اپنے ڈاٹا تک رسائی حاصل کر سکیں گے ۔ اور اسے استعمال کر سکیں گے ۔ ؟
اور یہ جو کوڈ آپ نے لکھا ہے "

کوڈ:
/etc "
کیا یہ سلیکس کے بوٹ ہوتے وقت جو بہت ساری انگلش چلتی ہے وہاں ملے گا ۔
اور " یہاں lilo.conf نام کی ایک فائل بنائیں اور اسے ماؤس پیڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کھول لیں اور اس میں ذیل کا کوڈ کاپی کریں "
یہ ماؤس پیڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر تک کیسے رسائی حاصل ہو گی ۔
یقین ہے کہ آپ توجہ سے نوازیں گے ۔
نایاب
 
محمد سعد

محفلین

بات سمجھانے کے لیے مجھے نہایت بنیادی چیزوں سے ابتداء کرنی پڑے گی۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ اردو سلیکس لینکس کی ایک ڈسٹربیوشن ہے۔ اور لینکس ونڈوز سے بالکل مختلف نظام (آپریٹنگ سسٹم) ہے۔ اسے ذہن میں رکھتے ہوئے اب اپنے سوالات کے جوابات آگے پڑھیں۔

لینکس میں پارٹیشن کے استعمال کا طریقہ ونڈوز سے تھوڑا مختلف ہوتا ہے جس کی تھوڑے استعمال کے بعد سمجھ آ جائے گی۔ اردو سلیکس کو چلاتے ہوئے آپ کی پارٹیشنز آپ کے اس پاتھ (فولڈر) پر نصب ہوں گی۔
کوڈ:
/mnt
یہاں پر آپ کو sdan (یہاں پر n کی جگہ کوئی عدد ہوگا) کی طرح کے نام نظر آئیں گے۔ یہ آپ کی پارٹیشنز کے نام ہیں۔

جہاں تک اطلاقیے (پروگرام) چلانے کی بات ہے تو کسی آپریٹنگ سسٹم کے لیے تیار کردہ اطلاقیے کسی یکسر مختلف آپریٹنگ سسٹم پر براہِ راست نہیں چل سکتے۔ انہیں چلانے کے کچھ ٹیڑھے طریقے ہوتے ہین لیکن بہترین کارکردگی اس آپریٹنگ سسٹم کے لیے بطورِ خاص تیار کردہ اطلاقیوں سے ہی حاصل ہوتی ہے۔

اور یہ جو /etc لکھا ہوا ہے، یہ پاتھ یا فولڈر ہے۔ اس میں آپ کو lilo.conf نام کی فائل بنانی ہے (یہ lilo ایک بوٹ لوڈر ہے جو آپ کے آپریٹنگ سسٹم کو شروع کرنے کا کام کرتا ہے)۔ اسے پھر ماؤس پیڈ ٹیکسٹ ایڈیٹر (جو اردو سلیکس میں شامل ہے تبھی تو اس کا نام استعمال کیا گیا ہے :tongue: ) میں کھول کر بتایا گیا کوڈ نقل کرنا ہے۔

بس اتنی سی بات تھی۔ :grin:
 
خواجہ طلحہ

محفلین
پیارے بھإئی میرے سسٹم کی سی ڈرائیو میں ونڈوز وستا او ر ای میں ونڈوز ایکس پی انسٹال ہے. اور میرے پاس ساٹا ہارڈ ڈسک بھی نہیں ہے. میں نے ایک پارٹیشن کو ایکس پی میں رہتے ہوئے فیٹ32 میں فارمیٹ کرکے اردو سلیکس کی سی ڈی سے سب کچھ اس ڈرائیو میں کاپی کردیا. اسکے بعد لائیو سی ڈی سے بوٹ ہو کر etc کے فولڈر میں lilo.confنام کی فائل بنا کر اس میں اپنی ہارڈ ڈسک اور پارٹیشن کے حساب سے ذیل کا کوڈ کاپی کیا.
کوڈ:
# the content of urdu slax 2 /etc/lilo.conf:
boot = /dev/hda
prompt
timeout = 300

# WindowsXP menu entry:
other = /dev/hda1
label = WindowsXP

# URDU SLAX 2 menu entry:
image = /mnt/hda9/boot/vmlinuz
initrd=/mnt/hda9/boot/initrd.gz
label = URDU-SLAX-2
root = /dev/ram0
read-write
append = "ramdisk_size=4444 changes=slaxchanges"
اور ڈیسک ٹاپ پر ٹرمینل کھول کر lilo -m /mnt/hda9/boot/lilo.map -S /dev/null کمانڈ کے زریعے لیلو انسٹال کیا.
اور سسٹم رسٹاٹ کرکے لیلو سے وندو ایکس پی بوٹ کی تو بالکل درست چل پڑی لیکن اردو سیلکس بوٹ ہوتے ہوئے ایک اریر کے بعد سسٹم ہیلڈ ہوجاتا ہے. ایرر یہ ہے.
/sbin/init:exec:line2/linuxrc:input/out/error
kernel panic-not synax: Attemt to kill init!
 
محمد سعد

محفلین
کرنل کا تعلق چونکہ براہِ راست کمپیوٹر کے ہارڈوئیر حصے کے ساتھ ہوتا ہے، اس لیے آپ پہلے تسلی کر لیں کہ کہیں کسی پرزے (خاص طور پر پراسیسر اور ریم) میں کوئی نقص نہ ہو اور تمام پرزے اچھی طرح اپنے اپنے مقام پر لگے ہوئے ہوں۔ اگر یہ سب اچھی طرح لگے ہوئے ہیں اور بالکل درست حالت میں ہیں تو یا تو فائلیں کرپٹ ہو گئی ہیں یا پھر کرنل میں کوئی خرابی (bug) ہے۔ ان کے علاوہ کوئی اور امکان اس وقت میرے ذہن میں نہیں آ رہا۔

ایک اور بات۔ یہ پیغام میری یادداشت کے مطابق کچھ یوں ہوتا ہے:
کوڈ:
kernel panic - not syncing: Attempting to kill init!
یہ synax نہیں syncing ہے۔ آپ یوں کریں کہ پہلی سطر کو اچھی طرح دیکھ لیں کہ یہی ہے جو آپ نے لکھی ہے یا کچھ اور ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اس سے کوئی مدد مل جائے۔
 
مکی

معطل
طلحہ آپ کے کوڈ میں غلطیاں ہیں آپ کو sda کو hda نہیں کرنا چاہیے تھا، خیر یہ بتائیں کہ جس پارٹیشن میں آپ نے اردو سلیکس کو کاپی کیا ہے ونڈوز میں اس کا حرف کیا ہے؟ اور لینکس میں کیا ہے، یعنی یہ /mnt میں کیا نظر آتا ہے.؟
 
فہیم

لائبریرین
یہ طریقہ تو کام کرکے ہی نہیں دیا۔
سب کچھ کرنے کے بعد جب سسٹم ری اسٹارٹ کرایا تو بجائے کوئی آپشن دینے کے ڈائریکٹ ایکس پی میں‌ آگیا:confused:
 
خواجہ طلحہ

محفلین
طلحہ آپ کے کوڈ میں غلطیاں ہیں آپ کو sda کو hda نہیں کرنا چاہیے تھا، خیر یہ بتائیں کہ جس پارٹیشن میں آپ نے اردو سلیکس کو کاپی کیا ہے ونڈوز میں اس کا حرف کیا ہے؟ اور لینکس میں کیا ہے، یعنی یہ /mnt میں کیا نظر آتا ہے.؟
ونڈوز میں اس پارٹیشن کا نام I ہے اور لائیو سی ڈی سے بوٹ ہو کر لینکس کے mnt فولڈ میں اس کا نام hda9 بنا ہے.
 
فہیم

لائبریرین
میں نے بھی یہ طریقہ آزمایا کہ sda کو hda کردیا۔
کیونکہ میرا پارٹیشن hda5 نظر آرہا تھا۔
اور کمانڈ میں بھی یہی تبدیلی کی ا س سے یہ ہوا کہ جب کمپیوٹر ری اسٹارٹ کیا تو آپشن آگیا کہ کس کو بوٹ کرنا ہے۔
ایکس پی کو یا اردو سلیکس 2 کو۔
میں نے اردو سلیکس 2 منتخب کیا لیکن تھوڑی سی لوڈنگ ہونے کے بعد یہ اٹک گیا۔
وہ ایرر یاد نہیں آرہا جو آرہا تھا کہ۔
پتہ نہیں کچھ کلنگ وغیرہ کا تھا۔
اب گھر جاکر دیکھوں گا پھر سے کیا تھا۔
 
فہیم

لائبریرین
مکی بھائی۔
میں نے ابھی پھر چیک کیا۔
تو جو خامی مجھے نظر آئی وہ یہ ہے۔
جب میں ٹرمنل میں کمانڈ‌ لکھتا ہے فائنلی۔ تو یہ میسج آرہا ہے۔

یعنی یہیں کوئی خامی ہے۔

کوڈ:
Warning: LBA32 addressing assumed
Added WindowsXP *
Warning: The initial RAM disk is too big to fit between the kernel and
   the 15M-16M memory hole.  It will be loaded in the highest memory as
 though the configuration file specified "large-memory" and it will
   be assumed that the BIOS supports memory moves above 16M.
Added URDU-SLAX-2 ?
2 warnings were issued.

اب بتائیے کہ یہ ریم ڈسک کا کیا پنگا ہے:confused:
 
مکی

معطل
مکی بھائی۔
میں نے ابھی پھر چیک کیا۔
تو جو خامی مجھے نظر آئی وہ یہ ہے۔
جب میں ٹرمنل میں کمانڈ‌ لکھتا ہے فائنلی۔ تو یہ میسج آرہا ہے۔

یعنی یہیں کوئی خامی ہے۔

کوڈ:
warning: Lba32 addressing assumed
added windowsxp *
warning: The initial ram disk is too big to fit between the kernel and
   the 15m-16m memory hole.  It will be loaded in the highest memory as
 though the configuration file specified "large-memory" and it will
   be assumed that the bios supports memory moves above 16m.
Added urdu-slax-2 ?
2 warnings were issued.
اب بتائیے کہ یہ ریم ڈسک کا کیا پنگا ہے:confused:

فہیم اس ایرر کو آپ نظر انداز کر سکتے ہیں، اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا.. آپ یہ بتائیں کہ بوٹ ہوا یا نہیں، اگر نہیں ہوا تو کیا یہ وہی ایرر ہے جس کا طلحہ کو سامنا ہے؟
 
مکی

معطل
پیارے بھإئی میرے سسٹم کی سی ڈرائیو میں ونڈوز وستا او ر ای میں ونڈوز ایکس پی انسٹال ہے. اور میرے پاس ساٹا ہارڈ ڈسک بھی نہیں ہے. میں نے ایک پارٹیشن کو ایکس پی میں رہتے ہوئے فیٹ32 میں فارمیٹ کرکے اردو سلیکس کی سی ڈی سے سب کچھ اس ڈرائیو میں کاپی کردیا. اسکے بعد لائیو سی ڈی سے بوٹ ہو کر etc کے فولڈر میں lilo.confنام کی فائل بنا کر اس میں اپنی ہارڈ ڈسک اور پارٹیشن کے حساب سے ذیل کا کوڈ کاپی کیا.
کوڈ:
# the content of urdu slax 2 /etc/lilo.conf:
Boot = /dev/hda
prompt
timeout = 300

# windowsxp menu entry:
Other = /dev/hda1
label = windowsxp

# urdu slax 2 menu entry:
Image = /mnt/hda9/boot/vmlinuz
initrd=/mnt/hda9/boot/initrd.gz
label = urdu-slax-2
root = /dev/ram0
read-write
append = "ramdisk_size=4444 changes=slaxchanges"
اور ڈیسک ٹاپ پر ٹرمینل کھول کر lilo -m /mnt/hda9/boot/lilo.map -s /dev/null کمانڈ کے زریعے لیلو انسٹال کیا.
اور سسٹم رسٹاٹ کرکے لیلو سے وندو ایکس پی بوٹ کی تو بالکل درست چل پڑی لیکن اردو سیلکس بوٹ ہوتے ہوئے ایک اریر کے بعد سسٹم ہیلڈ ہوجاتا ہے. ایرر یہ ہے.
/sbin/init:exec:line2/linuxrc:input/out/error
kernel panic-not synax: Attemt to kill init!

طلحہ کرنل پینک کی بہت ساری وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں خراب ہارڈویئر یا کرپٹ فائلیں ہوسکتی ہیں.. آپ فائلیں دوبارہ کاپی کر کے چیک کریں.. دوسری صورت میں اس کا علاج مشکل معلوم ہوتا ہے..
 
فہیم

لائبریرین
فہیم اس ایرر کو آپ نظر انداز کر سکتے ہیں، اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا.. آپ یہ بتائیں کہ بوٹ ہوا یا نہیں، اگر نہیں ہوا تو کیا یہ وہی ایرر ہے جس کا طلحہ کو سامنا ہے؟

جی مکی بھائی بالکل یہی مسئلہ ہے اور یہی ایرر آرہا ہے میرے پاس بھی جو طلحہ صاحب کے پاس آرہا ہے۔
 
مکی

معطل
مجھے خیال آرہا ہے کہ اس کا مسئلہ ریم سائز سے بھی ہوسکتا ہے، آخری لائن میں ریم ڈسک سائز کم کر کے دیکھیں، جیسے:

append = "ramdisk_size=3333 changes=slaxchanges"
 
فہیم

لائبریرین
مشن سکسیس:party:

لیکن میں احمق یہ بھول گیا کہ کیا کیا تھا:confused::noxxx:

ویسے 4444 کی جگہ
7777 یا پھر 1111

کرکے ٹرائی کرلیا جائے۔
اس طرح اردو سلیکس ٹھیک سے بوٹ ہوگیا۔
ہارڈسک سے۔

وائن انسٹال ہوگئی۔
لیکن کوئی بھی ایگزی فائل نہیں چلارہی وہ وائن۔

اوپن وی پی این بھی انسٹال ہوگیا۔
لیکن اب کنیکشن کیسے بنے گا یہ سمجھ نہیں‌ آرہا۔

مکی بھائی میں آپ کو وہ فیڈورا والا ڈائلیر میل کرتا ہوں گھر جاکر۔
اسے دیکھ کر آپ بتائیں کہ یہ سلیکس کے لیے کیسے کارآمد ہوگا۔
 
زبردست فہیم.. اس کا مطلب ہے خرابی یہیں ہے.. اردو سلیکس چلاکر etc میں لیلو کی فائل میں دیکھو کہ تم نے ریم ڈیسک سائز کیا متعین کیا تھا تاکہ دوسروں کو آسانی ہو..
 
فہیم

لائبریرین
زبردست فہیم.. اس کا مطلب ہے خرابی یہیں ہے.. اردو سلیکس چلاکر etc میں لیلو کی فائل میں دیکھو کہ تم نے ریم ڈیسک سائز کیا متعین کیا تھا تاکہ دوسروں کو آسانی ہو..

کل میں نے دیکھا تو تھا۔
لیکن جب لینکس بوٹ ہوا اور میں نے etc کے فولڈر کو چیک کیا تو وہاں وہ lilo.conf کی فائل موجود ہی نہیں تھی:confused:
 
Top