تیسری سالگرہ لائبریری ایوارڈز

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

یہاں لائبریری ایوارڈز کی ایک فہرست درج ہے ۔ یہ لائبریری ایوارڈز اردو محفل سالگرہ جشن کے موقع پر اراکین کو دیے جائیں گے ۔

میں یہاں ایک مفصل پوسٹ لکھنے کی کوشش کر رہی تھی جس میں ایوارڈز کا مختصر تعارف بھی شامل تھا لیکن بجلی کی مہربانی سے وہ پوسٹ یہاں آنے کی بجائے عدم میں چلی گئی :(

سو اب صرف مختصر یہاں درج کر رہی ہوں ۔

واضح رہے کہ :

ابھی یہ لسٹ قطعی و حتمی نہیں ہے ۔ (حتمی فہرست درج کر دی جائے گی )

لائبریری ایوارڈز اراکین کی لائبریری پراجیکٹ میں انفرادی و اجتماعی کارکردگی کی بنا پر دیے جائیں گے۔

کچھ ایوارڈز میں امکان ہے کہ آپ تمام اراکین محفل کو ووٹ دینے کے لیے دعوت دی جائے۔

شکریہ

-------------------------

لائبریری ایوارڈز فہرست :

فعال اصلی متن فراہم کنندہ

فعال اسکین فراہم کنندہ

فعال تحریر کنندہ

فعال پروف ریڈر

فعال ای بک میکر

فعال ان پیج کنورژن

لائبریری سائٹ پر فعال رکن

سب سے کم وقت میں مکمل تحریر کیا جانے والا متن

سب سے کم وقت میں مکمل پروف ریڈ کیا جانے والا متن

لائبریری سائٹ پر ٹیوٹوریلز تحریر کنندہ

لائبریری رابطہ رکن

لائبریری انفرادی کام

لائبریری سروے میں بہترین ریسپانس

بہترین کارکردگی

بہترین ٹیم ورک / بہترین ٹیم

۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

کچھ ایوارڈز اس نوعیت کے :

فعال زمرہ برائے لائبریری

فعال رکن برائے گوشہ اطفال

فعال رکن برائے قرآن و سنت

فعال رکن برائے غالبیات
فعال رکن برائے اقبالیات
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

مزید :

لائبریری ایوارڈ برائے ٹائٹل پیج

لائبریری ایوارڈ برائے مرثیہ

لائبریری ایوارڈ برائے مزاح
 
ماوراء

محفلین
ایوارڈز تو بہت اچھے ہیں شگفتہ۔

لیکن بہت زیادہ نہیں ہو جائیں گے؟ اتنے تو لائبریری میں فعال ارکان نہیں، جتنے ایوارڈز کی تعداد ہو گئی ہے۔

اچھا۔ اب ان کے لیے نامزدگیاں بھی تو کرنی ہیں نا؟ ان میں بھی مدد کر دیں۔ :(
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
درست ، اس میں کچھ کمی بیشی کرنا ہے ۔ ابھی کچھ عنوانات اور بھی ہیں اس کے لیے میں ڈسکس کرنا چاہ رہی ہوں ہمیں ایک ڈسکشن اور کرنا ہوگا م س ن پر۔ اس فہرست کو مختصر اس طرح کرنا ہے کہ جو عنوانات مماثل ہیں انھیں ایک کر دیا جائے ۔ کچھ عنوانات اس فہرست سے حذف بھی کیے جا سکتے ہیں ۔ میری مصروفیت کا یہ آخری ہفتہ چل رہا ہے ۔ پندرہ جون سے میں مکمل آزاد ہو جانا ہے :) اس دوران میں م س ن پر آنے کی کوشش کرتی ہوں۔ اور یہاں بھی ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماوراء زیادہ تر عنوانات میں لائبریری سے اعداد و شمار لینا ہیں پہلے ۔ میرے پاس جو اعداد وشمار ہیں میں انھیں اپڈیٹ کر رہی ہوں ۔ البتہ اس میں دیگر اراکین کی شمولیت کی بھی ضرورت ہے ایک کام یہ کرنا ہے کہ لائبریری اراکین سے کچھ نام چاہییں جو اعداد و شمار اپڈیٹ کرنے میں مدد کر سکیں ۔ یعنی دو یا تین اراکین الگ الگ اعداد و شمار جمع کریں تاکہ غلطی کا امکان کم سے کم ہو جائے ۔ اس کے لیے لائبریری اراکین میں سے کوئی سے دو یا تین افراد اگر از‌خود اس مرحلے کے لیے اپنے نام دینا چاہیں تو اچھی بات ہے ، یا نام تجویز بھی کیے جا سکتے ہیں لائبریری اراکین سے ۔

نامزدگی ایسے عنوانات کے لیے ہوگی جہاں ووٹ لینا ہوں گے ۔ ابھی اس فہرست میں دیکھیں کون سے عنوانات میں ووٹ لیے جا سکتے ہیں پھر اس لحاظ سے نامزدگی ہو جائے گی ۔

اگر کوئی تجویز لائبریری ایوارڈز کے حوالے سے ذہن میں ہو تو ضرور بتائیں ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اگر کوئی تجویز لائبریری ایوارڈز کے حوالے سے ذہن میں ہو تو ضرور بتائیں ۔

یہ آخری لائن سب کے لیے لکھی تھی ۔ یعنی تمام اراکین محفل اگر لائبریری ایوارڈز کے لیے کچھ تجویز / تجاویز دینا چاہیں تو ضرور بتائیں پلیز ۔

شکریہ
 
ماوراء

محفلین
درست ، اس میں کچھ کمی بیشی کرنا ہے ۔ ابھی کچھ عنوانات اور بھی ہیں اس کے لیے میں ڈسکس کرنا چاہ رہی ہوں ہمیں ایک ڈسکشن اور کرنا ہوگا م س ن پر۔ اس فہرست کو مختصر اس طرح کرنا ہے کہ جو عنوانات مماثل ہیں انھیں ایک کر دیا جائے ۔ کچھ عنوانات اس فہرست سے حذف بھی کیے جا سکتے ہیں ۔ میری مصروفیت کا یہ آخری ہفتہ چل رہا ہے ۔ پندرہ جون سے میں مکمل آزاد ہو جانا ہے :) اس دوران میں م س ن پر آنے کی کوشش کرتی ہوں۔ اور یہاں بھی ۔

ٹھیک ہے شگفتہ، جونہی آزاد ہوں، ایم ایس این پر آ جائیں تو بات ہو جائے گی۔
 
ماوراء

محفلین
ماوراء زیادہ تر عنوانات میں لائبریری سے اعداد و شمار لینا ہیں پہلے ۔ میرے پاس جو اعداد وشمار ہیں میں انھیں اپڈیٹ کر رہی ہوں ۔ البتہ اس میں دیگر اراکین کی شمولیت کی بھی ضرورت ہے ایک کام یہ کرنا ہے کہ لائبریری اراکین سے کچھ نام چاہییں جو اعداد و شمار اپڈیٹ کرنے میں مدد کر سکیں ۔ یعنی دو یا تین اراکین الگ الگ اعداد و شمار جمع کریں تاکہ غلطی کا امکان کم سے کم ہو جائے ۔ اس کے لیے لائبریری اراکین میں سے کوئی سے دو یا تین افراد اگر از‌خود اس مرحلے کے لیے اپنے نام دینا چاہیں تو اچھی بات ہے ، یا نام تجویز بھی کیے جا سکتے ہیں لائبریری اراکین سے ۔

نامزدگی ایسے عنوانات کے لیے ہوگی جہاں ووٹ لینا ہوں گے ۔ ابھی اس فہرست میں دیکھیں کون سے عنوانات میں ووٹ لیے جا سکتے ہیں پھر اس لحاظ سے نامزدگی ہو جائے گی ۔

اگر کوئی تجویز لائبریری ایوارڈز کے حوالے سے ذہن میں ہو تو ضرور بتائیں ۔
شگفتہ، اگر پہلے آپ پوسٹ کریں تو باقی اس پر رائے دے سکتے ہیں۔ اور اسی میں ردوبدل بھی کی جا سکتی ہے۔

باقی میں بھی کچھ دیکھتی ہوں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماوراء، دیکھ رہی ہیں ناں ۔ ۔ ۔ مجھے بس فرصت نصیب ہونے کو ہی ہے !

خدا خدا کر کے یہ ہفتہ ختم ہونے والا ہے :)
 
ماوراء

محفلین
شگفتہ، فارغ ہیں نا اب آپ؟ صبح میں جلدی آنے کی کوشش کروں گی۔ ایم ایس این پر آئیے گا۔ پھر بات ہوتی ہے۔ آپ کو پی ایم بھی نہیں کر سکتی۔
 
ماوراء

محفلین
شگفتہ، میرا خیال ہے کہ لائبریری کے یہ ایوارڈز کافی ہیں۔ آپ کیا کہتی ہیں؟

فعال تحریر کنندہ
فعال پروف ریڈر
فعال ای بک میکر
لائبریری انفرادی کام
لائبریری سروے میں بہترین ریسپانس
بہترین کارکردگی
بہترین ٹیم ورک / بہترین ٹیم
فعال رکن برائے گوشہ اطفال
فعال رکن برائے قرآن و سنت
فعال رکن برائے غالبیات
فعال رکن برائے اقبالیات
 
ماوراء

محفلین
آخر شگفتہ سے بات ہو ہی گئی۔ لائبریری کے دس ایوارڈز کا سوچا ہے۔ لیکن یہ لسٹ ابھی حتمی نہیں ہے، کچھ نامزدگیوں پر اگلی میٹنگ میں بات ہو گی۔ اور یہ ابھی یہاں اس لیے پوسٹ کی ہے، کہ اگر آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں کوئی رائے دینا چاہتے ہیں تو جلدی سے دے دیں۔

١۔
فعال تحریر کنندہ

شمشاد
قیصرانی
فرحت

٢۔
فعال پروف ریڈر

جیہ
سیدہ شگفتہ
قیصرانی
فرحت
خرم
اعجاز اختر

٣۔
بہترین ٹیم ورک / بہترین ٹیم

علی پور کا ایلی
زاویہ ١
زاویہ ٢
باغ وبہار
توبتہ النصوح
جادہ و منزل
سنت کی آئینی حیثیت

٤۔
اصلی / اسکین متن کی فراہمی

قیصرانی

٥۔
بہترین سروے ریسپانس

٦۔
فعال ان پیج کنورژن

اعجاز اختر

٧۔
لائبریری انفرادی کام

اعجاز اختر
سیدہ شگفتہ

٨۔
فعال رکن برائے گوشہ اطفال

شعیب سید شوبی

٩۔
لائبریری مقابلہ تیز رفتار ایوارڈ

١٠۔
بہترین کارکردگی
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماوراء ، میں اسی وقت ہی آسکوں گی جس وقت آج بات ہوئی تھی ، ابھی میں ہوں کچھ دیر تک ورنہ پھر صبح ہی آؤں گی اگر الارم بند کر کے دوبارہ سو نہ گئی تو :) اور ہاں میرا نام تو نہیں شامل کرنا تھا فہرست میں
 
ماوراء

محفلین
شگفتہ، میں کوشش کروں گی کہ آن لائن رہوں۔ لیکن کل صبح مجھے کچھ کام ہے، اس لیے شاید رات گئے نہ بیٹھ سکوں۔ اس لیے اگر ایم ایس این پر نہ ہوں تو اس سے اگلے دن رکھ لیں۔
 
Top