مجھے تو لگا تھا کہ جدی ایک دوسرے کو فوری پہچان لیتے ہیں، جیسے وائی فائی خودکار کنیکشن کی تلاش میں رہتا ہے۔ شاید ہمارے ہی سگنلز ویک تھے یا پھر آپ کی فائر وال سو اسٹرونگ ۔

آپ کی بات دل چسپ ضرور ہے، لیکن سچ تو یہ ہے کہ زوڈییک کا علم اگر اتنا ہی دقیق ہوتا جتنا لوگ سمجھتے ہیں، تو شاید دنیا کے تمام جدی ایک سے ہوتے۔ شخصیت کی تشکیل صرف پیدائش کی تاریخ سے نہیں، بلکہ ماحول، تجربات اور اقدار سے بھی ہوتی ہے۔ ہم سب ایک جیسے اسٹار کے باوجود بھی مختلف ہو سکتے ہیں، اور یہی انسانی انفرادیت کی اصل خوبصورتی ہے۔ اور اگر زوڈییک سائنز پر ہی سب کچھ منحصر ہوتا، تو فورم پر ایک ہی جدی کافی ہوتا۔ باقی سب کاپی پیسٹ سمجھے جاتے۔ ویسے انٹرنیٹ اپئرینس کا بھی کمال ہے، بعض لوگ ظاہراً دائیں جانب کے لگتے ہیں مگر اندر سے بائیں بازو سے تعلق رکھتے ہیں

۔ اب اس سے مماثلت تلاش کرنا کون سا آسان کام ہے؟
ویسے اصولی طور پر میں اپنے بارے میں ایسی باتیں کم ہی بیان کرتا ہوں جو کسی کو میری شخصیت کے بارے میں ججمنٹل ہونے کا جواز مہیا کرے ۔