مبارکباد محمداحمد ہوئے ستائیس ہزاری!

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ٹھیک ہے، اتنا ہی بھائی کا خیال ہے تو کل آ جانا الف ب کی لڑیوں میں، کچھ دو تین سو مراسلے کرنا ہیں مجھے، ہاتھ بٹا دینا
مجھے یقین ہے کہ ضرور آئیں گی!!! اور دیکھنا مریم افتخار کہ جب تک میرے مراسلے پورے نہیں ہو جاتے یہ اپنی جگہ سے ہلیں گی بھی نہیں! کل دکھا دینا ہے لوگوں کو کہ گُلِ یاسمیں آخر کیا شے ہیں!!
لوگوں کو معلوم ہے گل کا ۔۔۔ سب کو سبز بھتنی ہی یاد رہتی ہے۔
ہاں کل ان شاء اللہ مدد کریں گے۔ اور مکمل نہ کیے آپ نے تو سزا بھی دیں گے۔
 

عظیم

محفلین
لوگوں کو معلوم ہے گل کا ۔۔۔ سب کو سبز بھتنی ہی یاد رہتی ہے۔
ہاں کل ان شاء اللہ مدد کریں گے۔ اور مکمل نہ کیے آپ نے تو سزا بھی دیں گے۔
وہ تو مجھے بھی معلوم ہے، لیکن سبز بھوتنی کا نہیں پتا کہ کیوں کہا جاتا ہے، یہ پھر کسی دن سہی!
اب تو میں چلتا ہوں، آج تو واقعی سارا دن محفل پر گزر گیا!
 

محمداحمد

لائبریرین
محمداحمد بھائی، ڈھیروں مبارکیں۔۔۔۔ آپ کے مراسلے یقیناً بہت قیمتی ہیں۔ لیکن اچھی بات یہ ہے کہ یہاں کے اس جمہوری نظام نے ہماری کچھ لاج رکھ لی، اب ہم بھی کہہ سکتے ہیں آپ کے نصف کے قریب قریب ہیں۔ کیونکہ یہاں بھی پوسٹوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے ۔

بہت شکریہ محمد عبدالرؤوف بھائی!

یہ بس ایک Myth ہی ہے کہ ہمارے مراسلے قیمتی وغیرہ ہوں گے۔ ورنہ گپ شپ کے مراسلے تو بس اُسی وقت اچھے لگتے ہیں یا تب جب کوئی پوری کنورسیشن پھر سے پڑھے۔ :)

آپ کی رُکنیت تو کافی بعد کی ہے۔ یعنی رفتار آپ کی بھی اچھی ہے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
اف یہ تو محمد احمد بھیا کی مبارکباد والی لڑی تھی۔ اب آتے ہی خلاصہ مانگیں گے۔ کون کرائے گا ہماری خلاصی اس کار مشقت سے۔

خلاصہ اس کا یہی ہوگا کہ محفل ایک رولر کوسٹر بن گئی ہے۔ اور محفلین سب کے سب ہوا میں ہیں۔ :)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خلاصہ اس کا یہی ہوگا کہ محفل ایک رولر کوسٹر بن گئی ہے۔ اور محفلین سب کے سب ہوا میں ہیں۔ :)
ہاں ہمیں بھی یہی لگتا ہے ۔ صبح جب آنلائن ہوں تو جو بھی نوٹیفیکیشنز آئے ہوتے ہیں وہاں وہاں چلے جاتے ہم بھی۔ ضروری سمجھ کر۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مجھے دھکا دیا گیا تھا، میں اپنے دھکا دینے والے کو بھی جانتا ہوں۔🙂

کیس ویس کرنے کا ارادہ ہے یا معاف کر دیا؟ :ROFLMAO:

ویسے دھکا دیا کس نے تھا؟
دھکا نہیں دیا تھا۔۔۔ دھکا اسٹارٹ کیا تھا بس۔ :rollingonthefloor:
 
Top