مریم افتخار
محفلین
ہاؤ آئی وونڈر وٹ یو آر!
ہماری بقیہ لڑیوں کی طرح اب اس لڑی کا عنوان بھی سمجھانا ہی پڑے گا کہ آسان عنوانات ہماری لیگ سے باہر سمجھیے۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ آج محفلین کی ملاقات کی روداد میں آپا جی نے ذکر کیا کہ ٹیبل پر دو پائسز تھے:
اب ایسا نہیں کہ ہم اس علم میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں یا ایقان کی حد تک مانتے وغیرہ ہیں مگر مشاہدہ ضرور ہے کہ اکثر ایک ہی سٹار کے لوگوں کی کچھ خصوصیات میں فطری مماثلت دیکھنے میں آتی رہی ہے جب کہ ہمیں علم بھی نہیں ہوتا کہ وہ ایک ہی سٹار سے تعلق رکھتے ہیں (جیسا کہ ہم نے اپنی سپروائزر کے ایک اندازے اور عمران خان صاحب کا ذکر اپنے انٹرویو کے دوران کیا تھا)۔ اب آپا جی کی بات سے اور ظفری صاحب کے انٹرویو کے پس منظر میں بھی، ہم نے سوچا کہ بقیہ محفلین کے اندر بھی ٹوئن سٹارز یا سٹار ٹوئنز ڈھونڈے جاویں۔ اس کا کوئی بڑا مقصد نہیں، بس ہم نے ٹھان رکھی ہے کہ اگلے 27 دن بھی سبھی محفلین کو کسی نا کسی طرح آہرے لگائے رکھنا ہے!!! جس کو آہرے کا مطلب نہیں پتہ اسے یہ تو پتہ ہی ہوگا کہ عبداللہ محمد بھائی سے کیسے رجوع کرنا ہے اور ویسے بھی مطلب پتہ نہ بھی لگے تو بھی آہرے لگا جا سکتا ہے، آپ نے کرنا صرف یہ ہے کہ یہاں اپنا سٹار بتانا ہے۔ تیار ہو؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ دیکھتے ہیں کتنے ٹوئنز نکلتے ہیں اور اس ڈیٹا میں یہ بھی دیکھیں گے کہ کیا واقعی اتنی مماثلت ہوتی بھی ہے یا بس گلاں ہی بنیاں؟؟؟

یعنی سیما علی آپا اور ظفری صاحب پائسز ہیں۔ اس سے پہلے ہمارے پڑھنے والوں کو بتاتے چلیں کہ انٹرویوز کے دوران یاز صاحب کے بارے میں علم ہوا تھا کہ وہ لبرا ہیں اور ہم تو ہیں ہی لبرا ود آل دیٹ سکیل ان ہینڈ آل دا ٹائم!دو Pisces ♓️

آخری تدوین: