محفل پہ چھائی ہوئی پژمردگی کے اسباب اور اس کا حل

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سولہ آنہ، سو پیسہ یا ۔۔۔۔ ان سب کی بجائے فیصد میں بات کر لیجئے، وہ بھی سمجھ جائیں گے جنھوں نے آنے نہیں دیکھے۔
یہ بھی ٹھیک ہے۔۔۔۔ جب بھی سو پیسے یا سولہ آنے والی بات کہنی ہو تو سو فیصد کہہ دیا جائے۔
یہی مطلب نا آپ کا؟
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہمارے خیال میں اردو محفل کی پزمردگی کی بنیاد کی اصل وجہ بہت زیادہ شعروشاعری اور ایسے گیم ہیں جو ہمارے جیسےعام فہم رکھنے والےکے شوق کے مترادف ہیں
عبدالقدیر بھائی آپ لوگ جس جس کام میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ شروع کریں دیکھیے گا کہ سب آپ کے ساتھ ہوں گے۔
بس شروع کیجیے
 
عبدالقدیر بھائی آپ لوگ جس جس کام میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ شروع کریں دیکھیے گا کہ سب آپ کے ساتھ ہوں گے۔
بس شروع کیجیے
آپ کی بات بھی ٹھیک ہے ہر کوئی اپنی دلچسپی کے حساب سے پوسٹ کرے دلچسپی خود با خود پیدا ہوجائے گی۔
 

مومن فرحین

لائبریرین
یہ نہیں پتا کہ اُس لڑی کو شروع کرنے والے کون صاحب ہیں غور نہیں کیا
ورڈ پزل کے نام سے کوئی لڑی ہے شاید
بھائی آپ کے سمجھ میں نہ آنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ آپ زیادہ بڑی پوسٹ پڑھتے ہی نہیں جس میں اسے سمجھنے کا طریقہ لکھا ہوتا ہے ۔۔۔
 
Top