محفل پہ چھائی ہوئی پژمردگی کے اسباب اور اس کا حل

ویسے اگر اس قدر انتہائی نکتہ چینی نہ ہوتی تو شاید اس محفل میں اور لطف ہوتا۔ مطلب کہ دل کھو کر بات چیت ہوتی اب تو وہی بات ہوگئی۔
صاحبِ ساز کو لازم ہے کہ غافل نہ رہے
گاہے گاہے غَلط آہنگ بھی ہوتا ہے سروش
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ویسے اگر اس قدر انتہائی نکتہ چینی نہ ہوتی تو شاید اس محفل میں اور لطف ہوتا۔ مطلب کہ دل کھو کر بات چیت ہوتی اب تو وہی بات ہوگئی۔
صاحبِ ساز کو لازم ہے کہ غافل نہ رہے
گاہے گاہے غَلط آہنگ بھی ہوتا ہے سروش
شاہ صاحب! دل کھول کر غلطیاں کیجیے۔
نکتہ چینی سے کیا ہوتا ہے؟
کہتے ہیں کہ نکتہ چینی سردیوں کی طرح ہوتی ہے۔ جتنا محسوس کیجیے اتنا ہی محسوس ہوتی ہے۔ 😊
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے اگر اس قدر انتہائی نکتہ چینی نہ ہوتی تو شاید اس محفل میں اور لطف ہوتا۔ مطلب کہ دل کھو کر بات چیت ہوتی اب تو وہی بات ہوگئی۔
صاحبِ ساز کو لازم ہے کہ غافل نہ رہے
گاہے گاہے غَلط آہنگ بھی ہوتا ہے سروش

نکتہ چینی کو نکتہ آفرینی کر لیجے اور جو دل چاہے کہیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ارے بھئی، ہلکی پھلکی نوک جھونک رہنے دیا کریں۔
چچا فرما گئے،
ٰایک ہنگامہ پہ موقوف ہے گھر کی رونق
وہی تو۔۔۔۔ ایویں سنجیدہ سنجیدہ گفتگو کر کے ساری لڑی ہی سنجیدہ ہو جانی۔
اور محمد عبدالرؤوف بھائی کو اس سے ملتی جلتی ایک اور لڑی لگانی پڑ جانی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ۔
دو تین سال قبل ایسی ہی ایک لڑی میں نے بھی شروع کی تھی۔
کیا محفل جمود کا شکار ہے ؟
لڑی اچھی خاصی رواں ہوئی تھی اور کافی سینئر ممبران لنگر لینے آ گئے تھے۔

سردیوں میں چیزیں سُکڑ شُکڑ جاتی ہیں، محفل کو بھی یوں ہی سمجھیں۔ کچھ رضائیوں، لحافوں سے نکلنے کو دل بھی نہیں کرتا۔ موسم کھلا تو رونقیں بحال ہو جائیں گی۔
پھر ہمیں کیوں لگتا کہ سردیوں کی طویل شاموں میں کبھی مونگ پھلیاں کھاتے اور کبھی چائے کے مگ پہ مگ خالی کرتے محفل سے زیادہ لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔ کھلے موسم میں تو بندہ پکنک پہ ہی نکل جاتا ہے۔
 
سیما علی

زندگی بکھرتی ہے شاعری نکھرتی ہے
دلبروں کی گلیوں میں دل لگی کے کاموں میں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عظیم میاں کو جلدی سے ایک چاند سی چائے بنانے والی چاہیے جو چاندی کا چمچہ ہلائے اُنکی پیالی میں
پیالی بھی چاندی کی؟
انو ملک کی چائے کی پیالی پلانے والی خواہش کتنے لوگوں نے دل میں پال لی۔ اس کا تو انھیں خود اندازا نہ ہو گا۔
 
Top