انٹرویو محترمہ سیما علی سے مصاحبہ

سیما علی

لائبریرین
سیلف میڈ پرسن کی کہانی!
سیلف میڈ پرسن کو کتنے چیلجنز ہو سکتے ہیں!
یہ تو آپ کی تحریر گواہ ہے
اپنا آپ بنوانا، منوانا، جگر چاہیے
آپ کے پاس جگر ہے
ماشاءاللہ
اس پر ہمیں ہمیشہ جناب امجد اسلام امجد صاحب کی یہ نظم کے کچھ اشعار کی بازگشت ہے ۔۔۔۔
سیلف میڈ لوگوں کا المیہ

روشنی مزاجوں کا کیا عجب مقدر ہے
زندگی کے رستے میں بچھنے والے کانٹوں کو

راہ سے ہٹانے میں
ایک ایک تنکے سے آشیاں بنانے میں
خوشبوئیں پکڑنے میں گلستاں سجانے میں

عمر کاٹ دیتے ہیں
عمر کاٹ دیتے ہیں

اور اپنے حصے کے پھول بانٹ دیتے ہیں
کیسی کیسی خواہش کو قتل کرتے جاتے ہیں

درگزر کے گلشن میں ابر بن کے رہتے ہیں
صبر کے سمندر میں کشتیاں چلاتے ہیں
اس موضوع پر ہمیں جاوید چوہدھری صاحب کا ایک کالم بہت پسند ہے وہ یہاں آپ کے ساتھ ضرور شئیر کریں گے ۔۔۔۔۔۔

زندگی میں کبھی خود کو سیلف میڈ نہ کہو، ہمیشہ اپنے آپ کو اللہ میڈ سمجھو، اللہ تم پر بڑا کرم کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔

https://www.express.pk/story/374804/?amp=1
 

سیما علی

لائبریرین
0cVIQrG.jpg
AR2nABF.jpg
آپ کا مشغلہ کیا رہا؟ وقت کے ساتھ بدلا؟ یا وہی ہے؟
شروع سے مشغلہ کتابیں پڑھنا اور جمع کرنا ہے وقت کے ساتھ اضافہ ہوا بدلا بالکل نہیں اور آخر تک بھی ؤہی رہے گا ۔۔۔۔یہ عشق کتابوں سے تھا ہے اور رہے گا آخری سانسوں تک ۔۔۔۔۔۔
کیا وجہ ڈھونڈتے ہو خرابوں سے عشق کی
دل خود بڑی دلیل ہے خوابوں سے عشق کی

کاغذ کی یہ مہک ’ یہ نشہ روٹھنے کو ہے
یہ آخری صدی ہے کتابوں سے عشق کی

ہمارے سب قریبی احباب ہمارا شوق جانتے تو زیادہ تر جب ملتے ہیں تو ایک عدد کتاب کا اضافہ ہوجاتا ہے ہمارے خزانے میں ابھی حال ہی میں جب ہماری صابرہ امین بٹیا سے ملاقات ہوئی تو اُنکا محبت سے دیا ہوا تحفہ آپ سے شئیر کرتے ہیں۔۔۔
صابرہ امین بٹیا جیتی رہیے بہت ڈھیر سارا پیار اور دعائیں آپ کے لئیے۔۔۔۔۔
 

یاسر شاہ

محفلین
مصاحبے کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک سوال:

اگر آپ کو اردو محفل پہ اختیار دے دیا جائے تو اردو کی ترقی کے لیے محفل میں کیا تبدیلیاں کریں گی؟
 

سیما علی

لائبریرین
مصاحبے کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک سوال:

اگر آپ کو اردو محفل پہ اختیار دے دیا جائے تو اردو کی ترقی کے لیے محفل میں کیا تبدیلیاں کریں گی؟

ماشاء اللّہ ہمارے منتظمین گراں قدر خدمات انجام دے رہے اُردو زبان کی اور ایسے نادر ہیرے اکھٹا کر رکھے ہیں اُردو محفل میں
اُستادِ محترم
الف نظامی صاحب
خلیل بھیا
محمد وارث
سید عمران
بھیا

ان محترم حضرات کی تعریف کرنا گویا سورج کو چراغ دکھانا ہے ۔۔۔۔
اور ہم کیا ہماری بساط کیا ۔۔۔شاہ صاحب حقیقت یہ ہے کہ غمِ روزگار نے ہمیں بھی اُردو سے بہت دور کردیا تھا ۔۔سچ لکھنا ہی بھول گئے تھے ۔۔شکر الحمد للہ اُردو محفل کی بدولت دوبارہ سے اُردو لکھنے کی جانب واپسی ہوئی ۔۔۔
چھوٹی سی خواہش ہے کہ اُردو کی ترقی میں طالب علم کا کردار بےحد اہم ہے، لیکن آج وہی طالب علم اپنی مادری زبان سے وفا نہیں کررہے ۔۔۔۔۔جسکی وجہ سے اردو سے جڑی تمام تاریخی وراثت اور تہذیب و ثقافت کا نام و نشان مٹایا جارہا ہے۔۔۔۔
ہم جب خود اپنی زبان کی قدر نہیں کریں گے تو اوروں سے قدر کی اُمید رکھنا بے معنی ہے ۔۔۔۔
کچھ باتیں ایسی ہیں ہمارے ذہن میں کہ
  • مہینے میں ایک یا دو مرتبہ علمی و ادبی مقابلے ہونا چاہیے ۔۔۔
  • جس میں لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو ۔۔۔
  • اردو کتابوں کے ساتھ اردو اخبارات، رسالے اور اردو ادب سے جڑی شخصیات کے بارے میں مضامین لکھنے کی ترغیب دی جانا بھی اُردو کی خدمت ہے۔۔
  • محمد وارث میاں کے محفلِ ادب کے چائے خانے کو دوبارہ سے آباد کرنا ہوگا اور چائے خانے کی رونقیں دوبارہ بحال کی جائیں ۔۔۔۔
  • اربابِ ذوق کو دعوت دی جائے ۔۔
فوری طور پر تو جو ہمارے ذہن میں باتیں آئیں وہ لکھیں تبدیلی تو نہیں پر کچھ باتیں ہم نے سوچیں جو آپ کہنے پر دماغ میں آئیں وہ لکھیں ۔۔باقی تو منتظمین اعلیٰ بہتر سوچ رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس فورم کا طرۂ امتیاز ہے یہاں دوسرے فورمز کے مقابلے میں ایکدوسرے کے احترام کا بطورِ خاص خیال رکھا جاتا ہے اور یہی وجہ ایک خاندان کی طرح محسوس ہوتا ہے ۔۔جہاں ہر ایک کا اپنا مقام ہے ۔۔۔۔
ہر وقت دعا ہے کہ پروردگار محفل کی رونق میں اضافہ فرمائے آمین۔۔
 

یاسر شاہ

محفلین
اگر آپ کو اردو محفل پہ اختیار دے دیا جائے تو اردو کی ترقی کے لیے محفل میں کیا تبدیلیاں کریں گی؟

کچھ باتیں ایسی ہیں ہمارے ذہن میں کہ
  • مہینے میں ایک یا دو مرتبہ علمی و ادبی مقابلے ہونا چاہیے ۔۔۔
  • جس میں لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو ۔۔۔
  • اردو کتابوں کے ساتھ اردو اخبارات، رسالے اور اردو ادب سے جڑی شخصیات کے بارے میں مضامین لکھنے کی ترغیب دی جانا بھی اُردو کی خدمت ہے۔۔
  • محمد وارث میاں کے محفلِ ادب کے چائے خانے کو دوبارہ سے آباد کرنا ہوگا اور چائے خانے کی رونقیں دوبارہ بحال کی جائیں ۔۔۔۔
  • اربابِ ذوق کو دعوت دی جائے ۔
مثبت اقدامات ہیں۔

دوسرا سوال:آپ کے نزدیک خوش اخلاقی اور خوشامد میں کچھ فرق ہے کہ نہیں؟اگر ہے تو کیا ؟
آپ نے ایک واقعہ پیش کیا تھا:
کریلے اور نوکری...

کرنل صاحب نے یونٹ کی وزٹ کے دوران صوبیدار میجر صاحب کو لے کر میس کا وزٹ کیا اور پوچھا
"کہ اج میس میں کیا پکا ہے "

صوبیدار میجر صاحب بولے۔"سر آج کریلے پکے ہیں"کرنل صاحب" بولے وااہ اج بہت اچھی سبزی پکی ہے "مجھے بہت پسند ہے "

صوبیدار میجر صاحب کہنے لگے "سر مجھے بھی بہت پسند ہے جس دن یہ سبزی پکے میں صرف کریلے ہی کھاتا ہوں ساتھ روٹی نہیں کھاتا"

کرنل صاحب گھر گئے تو وہاں بھی کریلے پکے تھےالغرض کرنل صاحب کو دو دن لگاتار کریلے کھانے پڑے تو چڑ گئے۔

اگلے وزٹ پر جب کرنل صاحب میس گئے تو پوچھا کیا پکایا ہے تو صوبیدار میجر صاحب جوش سے بولے سر کریلے پکے ہیں۔

کرنل صاحب کو غصہ آگیا کہنے لگے یہ واہیات سبزی اج پھر پکاٸی ہوئی ہے

صوبیدار میجر صاحب بولے "سر الله سمجھائے ان میس والوں کو مجھے ذرا بھی اچھی نہیں لگتی"

کرنل صاحب حیران ہوکر بولے
" اس دن تو اپ کہہ رہے تھے مجھے بہت اچھے لگتے ہیں"

تو صوبیدار نے باس کو کس کر سلیوٹ کیا اور بولے"سر ہم نے نوکری اپ کے ساتھ کرنی ہے کریلوں کے ساتھ نہیں"
#ا__________

اس واقعے کی رو سے تو صوبیدار نے نہایت نرمی کا مظاہرہ کیا ،غصہ بھی نہیں کیا بلکہ ایثار کرتے ہوئے اپنی پسند کو افسر کی پسند پہ قربان کر دیا اور آخر میں کس کے سلیوٹ بھی کیا۔کیا یہ خوش اخلاقی نہیں؟
 

سیما علی

لائبریرین
دوسرا سوال:آپ کے نزدیک خوش اخلاقی اور خوشامد میں کچھ فرق ہے کہ نہیں؟اگر ہے تو کیا ؟
ایک مہربان علم دوست پرنسپل کے دفتر میں بات چیت ہو رہی تھی ۔ایک آنے والے ملاقاتی نے بے حد ادب اور احترام کے ساتھ اُنکے گھٹنوں کو چھوا اور ہاتھوں کو چومتے ہوئے کہا، آج آپکے چہرے کو دیکھتے ہی مجھ پر ایک کیفیت طاری ہوئی ہے۔ اللہ کا فضل و کرم بے حساب دکھائی دے رہاہے ۔پھر انہوں نے کہا کہ آج جو پرفیوم آپ نے استعمال کیا ہُوا ہے، یہ تو جرمنی ، فرانس یا امریکہ ہی سے ملتا ہے۔۔۔۔۔
آپ کا انتخاب تو لاجواب ہے ۔ پھر اُن صاحب نے دفتر کی خوبصورتی اور ڈیکوریشن کی بار بار تعریف کر کے اُنکے جوتوں کی چمک کو بھی اپنی خوشامد کا حصّہ بنایا۔ اس پر پرنسپل صاحب نے اُن صاحب کی باتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی مہربانی ہے مگر اس قدر بے جا تعریف نہ کیا کریں یہ خوشامد بن جاتی ہے ۔۔۔پرنسپل صاحب نے خوبصورتی خوشامد سے روک دیا پر لوگ اس سے بہت خوش ہوتے ہیں اور بے جا اور نا کرنے والے کام بھی اُس بلاوجہ خوشامد کے جال میں فریب میں آکر کر دیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔
البتہ خوش اخلاقی ایک ایسی خوبی ہے ۔۔۔جو دلوں کو فتح کرلیتی ہے اور انسانیت کا وصف ہے
یہی اخلاق ہے جو اچھے انسان کی پہچان کراتا ہے ۔۔۔پر صداقت اور ایمانداری پہلی شرط ہے ۔۔۔
اُس اخلاق میں دکھاوا اور بناوٹ نہ ہو بغیر کسی مطلب کے کسی بزرگ یا مریض کے لئیے اپنی جگہ دے دینا ۔۔۔کسی اپنی پریشانی نظر انداز کرتے ہوئے اخلاق اے پیش آنا ۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
اس واقعے کی رو سے تو صوبیدار نے نہایت نرمی کا مظاہرہ کیا ،غصہ بھی نہیں کیا بلکہ ایثار کرتے ہوئے اپنی پسند کو افسر کی پسند پہ قربان کر دیا اور آخر میں کس کے سلیوٹ بھی کیا۔کیا یہ خوش اخلاقی نہیں
پرانے زمانے میں بادشاہ دربار میں خوشامدی رکھتے تھے جنکا کام صرف بادشاہ کی تعریف کرنا ہوتا تھا انکا کام بادشاہ کو متاثر کرنا قصیدے پڑھنا ہوتا تھا پھر وقت بدلا اور اُنکی جگہ ماتحتوں نے لے لی اور پھر ہر کلاس کے خوشامدی نظر آنے لگے اور نہ صرف خوشامد سے افسران بالا کو مغرور و خود سر بنا دیا بلکہ اپنی بیجا خوشامد اُنکو فیصلوں پر اثر انداز ہونا شروع ہوگئے۔۔۔
اکثر تو خوشامدی ماتحت اپنے آپ پر اعتراضات کرنے والوں کو دھمکیاں دیتے نظر آتے ہیں ۔۔۔پر معاشرے میں بگاڑ کی ایک بڑی وجہ ہے ۔۔۔
اوپر والا واقعہ بھی باس کی خوشامد ہے کیونکہ باس کی پسند ناپسند اہم تر ہے ۔۔۔سلوٹ تو ڈیوٹی کا حصہ تھا ۔۔۔۔پر پسند کو قربان کرنا ڈیوٹی کا حصۂ نہیں:):):):):)
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
آپ کا نام آپ کی شخصیت پر اثر انداز ہوا؟
سیما کے لفظی معنی

حد، سنسکرت میں حد کے معنی میں ہے ۔۔۔۔۔۔
ایک مرتبہ ہم جکارتہ سفر کررہے تھے تو ایک انڈین ہمارے ساتھ سفر کررہے تھے تو ہم سے کہنے لگے انڈین نام ہے آپ کا تب ہم نے کہا کہ مسلم نام ہے اور اس کے معنی ہیں پیشانی ۔۔علامت اور نشان ہے ۔۔۔
پیشانی٬چہرہ،ماتھا، علامت۔۔۔۔۔نشان۔۔۔۔
انسانی چہرے میں ایک نشان اور حالت جو اندرونی حالتوں کی نشاندہی کرتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارا نام ہمارے اباّجان نے رکھا ۔۔۔۔وہ ہم سب بہن بھائیوں کے ناموں کے بارے میں ہمیں ضرور بتاتے تھے اور کہتے تھے ہمیں اپنے ناموں کے معنی ضرور معلوم ہونا چاہیے ۔۔۔۔
سیما نام آس پاس کی ہر چیز میں حق کے حصول کی خواہش اور خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔۔۔۔یہ خصوصیت ہم میں موجود ہے بہ نہ صرف حق کے حصول کی خواہش اپنے لئیے بلکہ اپنے قریب لوگوں کے لئے بھی اور پھر جدوجہد بھی انکے حصول تک ۔۔۔۔۔
سیما کو اکثر اندرونی خوف اور کمزوری کو چھپانے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔۔۔۔۔
ہم ایک ٹیم ورکر کی طرح کام کرتے ہیں کبھی کبھی خود اعتمادی کی کمی زندگی کے ابتدائی دنوں میں کمزور کرتی تھی پھر آہستہ آہستہ عمر کے ساتھ اس کمزوری پر اپنے والدین کی جانب سے دئیے گئے اعتماد کی بدولت قابو پالیا ۔۔۔۔
کبھی سیما کو زندگی کی بھاگ دوڑ نے تھوڑا سست کیا لیکن جب بچوں کی جانب نظر کی تو پھر رفتار تیز ہوگئی ۔۔۔سب کچھ اللّہ کی مد د کا ہی نتیجہ تھا ۔۔۔۔
سیما نام میں فلسفیانہ خصوصیات ہیں اور اکثر ایک پراسرار برتاؤ کے ساتھ ادھر ادھر ادھر کی چیزوں کا تجزیہ کرنے کی کوشش بھی ہے جو ہمارے نام اور شخصیت کا حصہ ہے موجود ہے ۔۔۔۔
بیداری اور محتاط رویہ کی وجہ سے واضح بیداری ہے۔۔۔۔۔اپنی کامیابیوں پر فخر ہے پر اُس پر شکر کا عنصر زیادہ ہے ہم جو کچھ بھی حاصل کرتے ہیں وہ منجانب اللّہ تعالیٰ ہے ۔۔۔۔۔
دنیا دار آدمی کو نہ رب کی آگہی ہوتی ہے نہ راضی برضا ہونے کافن آتا ہے.۔۔۔۔لیکن ہم نے راضی برضا ہونے کا فن اپنے والدین سے وراثت میں لیا۔۔۔۔۔۔

اللہ اگرتوفیق نہ دے انسان کے بس کا کام نہیں
فیضان محبت عام سہی عرفان محبت عام نہیں
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
0cVIQrG.jpg
AR2nABF.jpg

شروع سے مشغلہ کتابیں پڑھنا اور جمع کرنا ہے وقت کے ساتھ اضافہ ہوا بدلا بالکل نہیں اور آخر تک بھی ؤہی رہے گا ۔۔۔۔یہ عشق کتابوں سے تھا ہے اور رہے گا آخری سانسوں تک ۔۔۔۔۔۔
کیا وجہ ڈھونڈتے ہو خرابوں سے عشق کی
دل خود بڑی دلیل ہے خوابوں سے عشق کی

کاغذ کی یہ مہک ’ یہ نشہ روٹھنے کو ہے
یہ آخری صدی ہے کتابوں سے عشق کی

ہمارے سب قریبی احباب ہمارا شوق جانتے تو زیادہ تر جب ملتے ہیں تو ایک عدد کتاب کا اضافہ ہوجاتا ہے ہمارے خزانے میں ابھی حال ہی میں جب ہماری صابرہ امین بٹیا سے ملاقات ہوئی تو اُنکا محبت سے دیا ہوا تحفہ آپ سے شئیر کرتے ہیں۔۔۔
صابرہ امین بٹیا جیتی رہیے بہت ڈھیر سارا پیار اور دعائیں آپ کے لئیے۔۔۔۔۔
صابرہ امین بٹیا صبح آپکو یاد کررہے تھے تو کتاب نکالی اور من موہنی سی صورت سامنے آگئی اور پیار ی پیاری مٹھاس بھری آواز نے کانوں میں رس گھول دیا جیتی رہیے ایک ہی نشست میں آج کتاب پڑھ ڈالی ۔۔۔۔
بہت ڈھیر ساری دعائیں آپ کے لئیے ۔۔۔
امی اب کیسی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
ڈاکٹر ثروت زہرہ کی نظم جب پڑھتی ہوں آپنا آپ ہر شعر میں نظر آتا ہے

ورکنگ لیڈی​

نہ چُوڑی کی کَھن کَھن ، نہ پائل کی چَھن چَھن
نہ گجرا ،نہ مہندی ، نہ سُرمہ ، نہ اُبٹن
میں خود کو نہ جانے کہاں بُھول آئی ؟؟
جو ڈیوڑھی سے نکلی تو بچے کی چیخیں
وہ چُولھا ، وہ کپڑے، وہ برتن ، وہ فیڈر
وہ ماسی کی دیری، وہ جلدی وہ بَڑ بَڑ
نہ دیکھا تھا خود کو، نہ تُم کو سُنا تھا
بس اسٹاپ پر اب کھڑی سوچتی ہوں
کسے ساتھ رکھا ، کسے چھوڑ آئی
میں خود کو نہ جانے کہاں بُھول آئی ؟؟
وہ چُبھتی نگاہیں ، وہ آفس کی دیری
سیاہی کے دھبوں میں رَنگی ہتھیلی
وہ باتوں کی ہیبت ، جو سانسوں نے جھیلی
وہ زَہری رویے ، وہ اُلجھی پہیلی
مری مُٹھیوں میں سُلگتی دوپہری
میں کی بورڈ پر انگلیاں گھول آئی
میں خود کو نہ جانے کہاں بُھول آئی ؟؟
جلی شام ! پر سرمئی رُت کدھر ہے ؟؟
تھکی ماندی آنکھوں میں لمبا سفر ہے
یہ دہلیز ، آنگن مگر سکھ کدھر ہے ؟؟
ادھورے کئی کام رکھے ہیں گھر ہے
ہر اک سانس اب وقت کی دھار پر ہے
وہ آسودہ لمحے کہاں چھوڑ آئی ؟؟
میں خود کو نہ جانے کہاں بُھول آئی ؟؟
تھکن بستروں پر پڑی اونگھتی ہے
نگاہوں کی گرمی تلک سوچکی ہے
ہر اک پل ہمیں اگلے دن کی پڑی ہے
مجھے یہ تسلی کہ خود جی سکوں گی
تمہیں یہ سہارا کہ ثروت بہت ہے
وہ فرصت کے دن میں کہاں چھوڑ آئی ؟؟
میں خود کو نہ جانے کہاں بُھول آئی؟؟
 

سیما علی

لائبریرین
اُستادِ محترم جب آپ زبردست لکھتے ہیں تو ہمیں لگتا ہے آج ہماری اپریزیل اے ون ہوگئی ۔۔۔
جزاک اللّہ خیرا ۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
وہ باتوں کی ہیبت ، جو سانسوں نے جھیلی
وہ زَہری رویے ، وہ اُلجھی پہیلی
مری مُٹھیوں میں سُلگتی دوپہری
میں کی بورڈ پر انگلیاں گھول آئی
اُستادِ محترم جب ہم اپنی اماّں سے کہتے کہ گھر میں رہتے ہیں چھٹیوں میں تو کتنے سکون میں ہوجاتے ہیں چہرے پر عجب طمانیت آجاتی ہے ۔۔۔وہ پُرانے وقتوں کی تھیں فوراً کہتیں کہ بٹیا نا محرم نظریں جو نہں پڑتیں تم پر ۔۔۔عجیب بات تھی مگر سچ تھی ۔۔۔۔۔۔۔😊😊😊😊
 

سیما علی

لائبریرین
آپ کا مشغلہ کیا رہا؟ وقت کے ساتھ بدلا؟ یا وہی ہے؟
وقت کا حسنُ یہی ہے کہ گذر جاتا ہے
یہ جو ٹہرے تو زمانے پہ قیامت گذرے
وقت بڑی ظالم شے ہیں پر بہت سارے مشاغل بدل گئے ہمیں قلم جمع کرنے کی عادت تھی دنیا میں کہیں بھی جاتے وہاں سے قلم اور کتابیں لینا ہماری پہلی ترجیہات میں شامل ہوتا وہ اب بھی ہے اب تو بہت بانٹ بھی دیے پر کتا بیاں لوگ مانگ کر پڑھنے کو لیتے ہیں اور واپس نہیں کرتے ۔۔۔جب سے ڈرامہ ہم کہاں کے سچے شروع ہوا ہم اپنی کتاب ڈھونڈ رہے ہیں پر کسی نے مستعار لی اور آجتک واپس نہ کی 🥲یہ ہم نے بہت پہلے پڑھی تھی ۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
مثبت اقدامات ہیں۔

دوسرا سوال:آپ کے نزدیک خوش اخلاقی اور خوشامد میں کچھ فرق ہے کہ نہیں؟اگر ہے تو کیا ؟
آپ نے ایک واقعہ پیش کیا تھا:


اس واقعے کی رو سے تو صوبیدار نے نہایت نرمی کا مظاہرہ کیا ،غصہ بھی نہیں کیا بلکہ ایثار کرتے ہوئے اپنی پسند کو افسر کی پسند پہ قربان کر دیا اور آخر میں کس کے سلیوٹ بھی کیا۔کیا یہ خوش اخلاقی نہیں؟
یاسر شاہ صاحب اتنے مصروف ہوگئے کہ لمبی غیر حاضری😊😊😊😊😊
 
Top