سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 18 (29 جولائی 2021 )

علی وقار

محفلین
راحل بھائی آپ اس اصول کو سامنے رکھ کر کھیلیں، کھیل بالکل درست جا رہا ہے
میرے خیال میں کوئی ابہام نہیں۔ ایک سوال کا ایشو تھا، بروقت تدوین کر دی اور اس میں کوئی غلطی بھی نہیں اور جیسا کہ اوپر عثمان نے وضاحت کر دی ہے، میں اس سے متفق ہوں۔ غلط جواب کے بعد بروقت درستی کر دی جائے اور اگلے سوال سے قبل تو اتنا سا مارجن تو دیا جانا چاہیے۔
 
مارجن کیا آپ پورا پیج لے لیں وقار بھائی :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سوال 1: شخصیت مرد کی ہے یا عورت؟
جواب : مرد
سوال 2 : زندہ ہے یا وفات پا چکی؟
جواب :انتقال ہو چکا۔
سوال 3: انتقال کو سو سال یا اس سے زائد ہو چکے؟
جواب :جی نہیں۔
سوال 4 :20 سال یا اس سے کم ہوئے ہیں؟
جواب :جی نہیں۔ بیس سال سے زائد ہوئے ہیں، کم نہیں۔
سوال 5 :تعلق براعظم ایشیا سے ہے؟
جواب :جی نہیں۔
سوال 6 : یورپ سے ہے؟
جواب : جی ہاں۔
سوال 7 :سائنس و ٹیکنالوجی سے تعلق رکھتے تھے؟
جواب: جی نہیں۔
سوال 8 : کوئی سیاسی شخصیت؟
جواب :جی نہیں۔
سوال 9 : فنونِ لطیفہ سے تعلق کی وجہ سے مشہور ہیں؟
جواب : جی ہاں۔
سوال 10 :تعلق کانٹننٹل یورپ سے تھا؟
جواب : جی نہیں۔
سوال 11 : اداکار تھے؟
جواب :جی نہیں۔
سوال 12: گلوکار؟
جواب : جی نہیں۔
سوال 13 : شاعر یا ادیب تھے؟
جواب : جی ہاں۔
 
انگلستان سے تھا بھائی۔ طے جو ہو گیا تھا اوپر۔ یہ سوال واپس لیں۔
یہ کب طے ہوا؟؟؟ :)
سادے سے سوال کو اتنا گھما دیا آپ نے ۔۔۔ خیر ۔۔۔ بر وقت وضاحت کے لیے شکر گزار ہوں
14۔ ناول نگاری کے لیے مشہور تھے؟
 
علی وقار

محفلین
یہ کب طے ہوا؟؟؟ :)
سادے سے سوال کو اتنا گھما دیا آپ نے ۔۔۔ خیر ۔۔۔ بر وقت وضاحت کے لیے شکر گزار ہوں
14۔ ناول نگاری کے لیے مشہور تھے؟
عثمان صاحب کے طفیل۔ :)
14۔ جی ہاں۔ ناولسٹ بھی تھے، اور یہ ان کی وجہ شہرت کا بنیادی حوالہ بھی ہے۔
 
Top