سولھویں سالگرہ محفلین کے لیے نمائندہ اشعار

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمارے محفلین بننے سے پہلے جا چکے محفلین کے لئے (جن کا تذکرہ ہی سنا مگر قابلِ تعریف ہیں وہ)

کیا ہوئے لوگ پُرانے جنھیں دیکھا بھی نہیں
اے زمانے ہمیں تاخیر ہوئی آنے میں
 

جاسمن

لائبریرین
راحیل فاروق
بہار کی شوخ ہوائیں تری تلاش میں ہیں
چمن سے روٹھ درختوں کی ٹہنیوں سے نہ روٹھ

عزیز جان کھلی کھڑکیوں کی خوشبو کو
گلی سے ترک مراسم سہی گھروں سے نہ روٹھ

(عرفان صدیقی)
 

جاسمن

لائبریرین
جیہ
گمان و وہم کے بے نام جھٹپٹوں سے نکل
زباں نہ کھول مگر دل کی دھڑکنوں سے نہ روٹھ

جواں رتوں کو گلے سے لگا کے جی عرفانؔ
دل و نظر کے ضیا بار موسموں سے نہ روٹھ

(عرفان صدیقی)
 
141621975_2418533124956798_1014007500426543256_n.jpg


منصبِ شیفتگی کے کوئی قابل نہ رہا
ہوئی معزولئ انداز و ادا میرے بعد
تھی نگہ میری نہاں خانۂ دل کی نقاب
بے خطر جیتے ہیں اربابِ ریا میرے بعد
تھا میں گلدستۂ احباب کی بندش کی گیاہ
متفرّق ہوئے میرے رفَقا میرے بعد
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
محمد عبدالرؤوف بھائی
ذرا دیر کو سب جھگڑے بھلا کر روؤف بھائی

یا رب مری دعاؤں میں اتنا اثر رہے
پھولوں بھرا سدا مرے بھیا کا گھر رہے
اللہ پاک ہمیشہ آپ کو شاد و آباد رکھے، آمین
پھولوں یعنی کہ گلوں، درپردہ تو خود کو ہی دعائیں دے جا رہی ہیں آپ :):)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اللہ پاک ہمیشہ آپ کو شاد و آباد رکھے، آمین
پھولوں یعنی کہ گلوں، درپردہ تو خود کو ہی دعائیں دے جا رہی ہیں آپ :):)
گھر تو بھائی کا بولا نا۔۔۔ اب ہمارا نام ہی ایسا کہ لئے بغیر چارہ نہیں تھا۔ مگر ہم نے گُلوں کی بجائے پھولوں ہی لکھا ۔
 
Top