سولھویں سالگرہ کسوٹی نمبر 11 (13 جولائی)

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مکالمہ میں جواب آ چکا ہے۔
اور اب آپ کو اس بات کا بھی علم ہو جانا چاہئیے کہ وہ پُر مزاح کی ریٹنگ وقار بھائی کے لئے تھی جنھوں نے شروع سے کہہ دیا تھا کہ آج پینل کی جیت یقینی ہے۔
ہم نے ان شاء اللہ تو بولا لیکن اس کے بعد آپ کی طرف سے ایک غلط سوال آیا تو تھوڑی لمبی چلی گئی کسوٹی۔

شکر ہے کہ اب کوئی پھڈا نہیں ہونے والا۔ اور کل والا غصہ بھی دوبارہ نہیں ابھرے گا۔
مبارک ہو پینل والو۔
 
علی وقار

محفلین

میری طرف سے بھی پینل کو مبارک باد۔ :) گڈ جاب گل یاسمین!
 
زیک

مسافر
گالف کے بارے پہلی بار سوچا تو گریگ نارمن کو زندہ پا کر آگے بڑھ دیئے۔ پھر مقبول کھیل ہی ختم ہو گئے اور گالف پر واپس آئے۔ عثمان نے نام تجویز کیا۔ وکیپیڈیا پر سیاست سے تعلق نہ ملا لیکن وفات پر لکھے ایک اخباری آرٹیکل میں وہ بھی مل گیا اور یقین ہو گیا کہ پیٹر تھامسن ہی ہے۔
 
جی ہاں، اس کی وضاحت اسی لیے کر دی تھی کہ سیاسی حوالے سے کم لوگ واقف ہیں۔ 1982 میں وکٹوریا سے انہوں نے ایک سیٹ کے لیے کانٹیسٹ کیا تھا۔
 
ابن توقیر

محفلین
بہترین سلسلہ چل رہا ہے یہاں۔ تمام شریک محفلین مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے یہ سلسلہ آباد کر رکھا ہے۔
جب بھی فراغت ہو غائبانہ شرکت رہتی ہے تو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بہترین سلسلہ چل رہا ہے یہاں۔ تمام شریک محفلین مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے یہ سلسلہ آباد کر رکھا ہے۔
جب بھی فراغت ہو غائبانہ شرکت رہتی ہے تو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
کسی ایسے ہی فراغت کے دن گیم میں بھی شریک ہو جائیے۔ خوشی ہو گی ۔
 
زیک

مسافر
علی وقار کی وضاحتیں اور اشارے بھی کافی کام آئے۔ صرف ایک درخواست کہ اگر مراسلہ ایڈٹ کریں تو نئے مراسلے میں ضرور بتائیں کہ ایسا کیا ہے۔

آپ کی وضاحتوں اور اشاروں سے سوچ رہا ہوں کہ کھیل ایسے اچھا رہتا ہے۔ میں نے سلّا والی کسوٹی میں بھی بہت سوچا تھا کہ کیسے پینل کو غلط راہ سے واپس لاؤں لیکن کوئی ایسا طریقہ سمجھ نہ آیا جو سیدھا سیدھا جواب نہ بتا دے۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ہماری امیدوں پر کھرے اترے۔

عثمان بھائی ۔۔۔ آج کے ناشتہ میں کچھ خاص تھا تو کل بھی وہی کیجئیے گا۔
کل شخصیت لے کر آئیں گے ہمارے سید عاطف علی بھائی۔
ایک مرتبہ ہم کرکٹ کھیل رہے تھے تو ایک باولر کو لگاتار کچھ چھکے لگے تو وہ میدان چھوڑ کے جانے لگا اُس سے پوچھنے پر بتایا کہ اس نے ناشتہ نہیں کیا اس لیے وہ جا رہا ہے۔ ہم آج تک اس کی اس حرکت پر ہنسا کرتے تھے لیکن آج عثمان بھائی نے ہمیں غلط ثابت کر دیا
 
علی وقار

محفلین
علی وقار کی وضاحتیں اور اشارے بھی کافی کام آئے۔ صرف ایک درخواست کہ اگر مراسلہ ایڈٹ کریں تو نئے مراسلے میں ضرور بتائیں کہ ایسا کیا ہے۔

آپ کی وضاحتوں اور اشاروں سے سوچ رہا ہوں کہ کھیل ایسے اچھا رہتا ہے۔ میں نے سلّا والی کسوٹی میں بھی بہت سوچا تھا کہ کیسے پینل کو غلط راہ سے واپس لاؤں لیکن کوئی ایسا طریقہ سمجھ نہ آیا جو سیدھا سیدھا جواب نہ بتا دے۔
ذہنی مشق تو اُس دن بھی خوب ہوئی۔ جنرل سلّا سخت جان نکلا۔
 
Top