تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اوہ تو یہ بات ہے۔ اچھا اچھا آپ پریشان نہیں ہوں۔
ہم سے مشورہ کر لیا کیجئیے۔
آپ کیا بھلے سے مشورے دیا کریں گی؟ ابھی یہ بھی نہیں پتا ہوا صحیح سے کہ آپ ہیں کس عمر کی کیا مشورے دینے کے قابل ہیں یا نہیں کیونکہ مشورے تو صحیح سے بڑے بوڑھے لوگ ہی دے سکتے ہیں میری امی اسی واسطے میری نانی اماں سے ہی مشورے کرتی ہیں اور کسی سے نہیں اور کبھی کبھار ابو سے بھی
 
سیدھے سے بولئیے کہ ان الفاظ کو استعمال کرنا چھوڑ دوں گا۔ ایویں کچھ الٹا سیدھا سمجھ لیا تو مشکل ہو گی اور معلوم نہیں ہو گا کہ سگریٹ نوشی چھوڑنے کا کہہ رہے ہیں یا کیا۔
اس لئے جملہ مکمل بولا کیجئیے۔
ہاں جی وہی تو بولا جو آپ نے چھوڑنے کا بولا تھا سگریٹ تو پیتا ہی نہیں چھوڑوں گا کیسے پھر؟
 
اور یہاں آپ نے کل ملا کر پانچ غلطیاں کی ہیں ۔ فوراً سے پیشتر درست کیجئیے

ایورج کو سائیڈ پہ رکھئیے کیونکہ ایک بار ہم نے استعمال کیا آپ کو سمجھانے کے لئے۔۔۔ دوسری بار آپ نے کر لیا ہمیں سمجھانے کے لئے۔

لیکن
میتھس۔۔۔۔۔ ریاضی
نمبرز۔۔۔۔۔ ہندسے
ڈیوائڈ۔۔۔۔ تقسیم
پلس۔۔۔۔ جمع
فور۔۔۔۔ چار

سمجھئیے کہ یہ آپ کا آج کا گھر کا کام ہے۔ سبق یاد کیجئیے گا۔
مجھ کو پہلے سے ہی یہ معلوم تھا سب پھر کیوں بتا رہی ہیں کوئی نئی نئی چیز بتائیں پرانی پرانی نہیں اور ریاضی سے مجھے پتا ہے کیا یاد آجاتا ہے ریاض صاحب شاید یہ ان کی بہن ہوں یا بیوی ریاضی
 
وہ والا بھروسہ تو ہے کہ آپ ایک کان سے سن کر بات کو دوسرے کان سے باہر نہیں نکلنے دیتے، وہیں خالی جگہ پہ محفوظ کر لیتے ہیں۔ لیکن رانا صاحب یہاں دوسرےبھروسے کی بات ہو رہی ہے۔
امید کے معنوں میں ۔
سمجھ گئے یا سمجھائیں؟
یا سمجھائیں
 
کیوں ؟ بڑوں کو جیتے رہنے کی دعا دینا کیا اچھی بات نہیں؟
بڑے جیتے رہیں تو گھر ، گھر لگتا ہے رحمتوں اور خوشیوں سے بھرا بھرا۔ نہ ہو ں تو دل بھی خالی خالی سا لگتا ہے۔ :cry:
ہاں جی یہ بات تو ہے پر آپ ایسی رونے والی باتیں نہ کیا کریں مجھ کو بھی رونا آتا ہے اگر میری نانی اماں کو کچھ ہوگیا تو لیکن دادی کے لیے رونا پتا نہیں کیوں نہیں آتا
 
اف اللہ۔۔۔۔ آخر آپ کو محفل کا راستہ دکھایا کس نے :devil1:
اردو والا میم نہیں ہے جس کو زیر سے پڑھتے ہیں۔
یہ انگریزی کے میڈم کا "ڈ " غائب کر کے "میم" ہے۔ ایم اے ایم۔

سید عاطف علی بھائی محمد عبدالرؤوف بھائی میم بھی تو انگریزی کا لفظ ہے۔ ہم بچے کو بھٹکا تو نہیں رہے نا ؟؟؟
یہ تو مین نے بہت پہلے دیکھی ہوئی تھی محفل پر اس کو یوز فوٹو شاپ اور کیمرہ اور پھر میڈم صابرہ سے انگلش سیکھنے کے لیے کرنے لگا پر آپ بیچ میں پتا نہیں کیوں آگئیں سیکھاتی کچھ نہیں بس یا تو لڑتی ہیں یا عجیب عجیب باتیں کرتی ہیں جس میں بندہ بالکل پھنس جاتا ہے
 
اف اللہ۔۔۔۔ آخر آپ کو محفل کا راستہ دکھایا کس نے :devil1:
اردو والا میم نہیں ہے جس کو زیر سے پڑھتے ہیں۔
یہ انگریزی کے میڈم کا "ڈ " غائب کر کے "میم" ہے۔ ایم اے ایم۔

سید عاطف علی بھائی محمد عبدالرؤوف بھائی میم بھی تو انگریزی کا لفظ ہے۔ ہم بچے کو بھٹکا تو نہیں رہے نا ؟؟؟
انگریزی کے میڈم سے ڈ نکالیں کیوں بھئی آپ ضرور کچھ غلط بتا رہی ہیں پہلے بھی آپ نے عاطف بھائی کی فوٹو شاپ کی کلاس میں ٹورنٹ میں کچھ اپنی طرف سے لگانے کا بولا تھا اب میڈم سے اپنی طرف سے نکالنے کا بول رہی ہیں اب مجھے پتا پڑ گیا ہے کہ آپ کی کوئی بات نہیں ماننی ہے اور سمجھنی بھی نہیں ہے میں نے تو جتنا کچھ سیکھا ہے وہ بھی سب بھلا دیں گی آپ یا بالکل غلط یاد کروائیں گی صحیح باتوں کو جیسے میں میڈم کا صحیح والا لفظ بھول جاؤں گا اور میم یا نون یا واو پڑھوں گا
 
وہ والا بھروسہ تو ہے کہ آپ ایک کان سے سن کر بات کو دوسرے کان سے باہر نہیں نکلنے دیتے، وہیں خالی جگہ پہ محفوظ کر لیتے ہیں۔ لیکن رانا صاحب یہاں دوسرےبھروسے کی بات ہو رہی ہے۔
امید کے معنوں میں ۔
سمجھ گئے یا سمجھائیں؟
خالی جگہ کونسی والی ہے؟ پہلا اور دوسرا اور تیسرا بھروسہ کہاں کہاں سے نکال کرلے آتی ہیں آپ خالی باتیں بنانے کے واسطے
 
آپ کا مطلب ہے کہ بندہ اپنا دماغ یوز۔۔۔ مطلب استعمال ہی نہ کرے؟

دیکھ لیں اب یوز وائرس جیسا پھیلنے لگا۔۔۔ ایک بندی تو متاثر ہو گئی اس کے مضر اثرات سے۔ اب اس سے پہلے کہ مریض بڑھیں، آپ درست ہو جائیے۔
نہیں جب بندہ دماغ یوز اور استعمال کرے گا تو ہی تو سوچے گا سارے لوگ دماغ یوز کرکے ہی سوچتے ہیں پھیپھڑا یوز کرکے سوچنے کا سنا ہے کسی سے کیا؟ اور یوز وائرس کونسا وایرس نیا آگیا ہے دنیا میں
 
دراز میں تو چیزیں رکھی جاتی ہیں نا۔۔ آپ نے پہلے دراز میں رکھا اس ڈیجیٹل ترازو کو۔۔ اور پھر کسی سے کہہ کر منگوایا؟
نہیں بھئی یہ ایک ویب سائٹ کا نام ہے دراز پہلے آپ اس سائٹ پر جائیں پھر جو چیز منگوانی ہو پہلے اس چیز کا نام لکھ کر سرچ کرکے دیکھ لیں کہ وہ چیز اس سائٹ پر ہے یا نہیں ہے اگر وہ چیز ہوگی تو اس چیز کا آرڈر کردیں تو وہ چیز دراز کی سائٹ والے آپ کے گھر کورئیر والے کے ہاتھ بھیج دیں گے تو وہ چیز اس طریقے پر آپ کو گھر میں بیٹھے بیٹھے ہی مل جائے گی وہ چیز آپ کو بازار میں ہر دکان پر جاکر نہیں پوچھنا پڑے گی کہ بھائی صاحب وہ چیز آپ کے پاس ہے یا نہیں ہے
 
راز ہونے بھی نہیں چاہئیں۔۔
کسی کا راز نہیں جانتے۔۔۔ لیکن یہ تو خواہش ہو گی نا کہ کوئی آپ کا رازدار ہو جو کم سے کم آپ کے پاس ورڈز تو یاد رکھ سکے تا کہ بھولنے کی صورت میں آپ کو بتا دے۔
نہیں میں تو اب اپنا پاسورڈ کاپی میں لکھتا ہوں جب کسی سائٹ پر لاگ ان ہوتا ہوں تو پہلے کاپی میں سے پھر سے دیکھتا ہوں کہ غلط تو نہیں لکھ دیا پاس ورڈ پھر اس سائٹ پر سائن ان ہوجاتا ہوں آسانی سے اور میرا پاس ورڈ بس ایک ہی ہوتا ہے اور وہ بھی بہت آسان سا ہوتا ہے رانا سات آٹھ چھ
 
Top