تعارف بہت مختصر سا تعارف ہے میرا

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
وہی تو جب بڑے کوئی بات بتاتے ہیں تو میں فورا سیکھ جاتا ہوں پھر امی مجھے شاباش بھی دیتی ہیں کہ یہ بہت جلدی سب باتیں سیکھ جاتا ہے لیکن بچوں والی بات آپ کررہی ہیں تو مجھے شرم آتی ہے آپ کو نہیں آتی ہے کیا ؟
کہاں شرمانا تھا اس میں؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
غلط بات کی ہے آپ نے یہ تو میں نے دو سال پہلے ہی کا منگوا کر رکھا ہے دراز سے ڈیجیٹل ترازو آپ کو کچھ پتا ہوتا نہیں اور دوسروں کے بارے میں بس بول دیتی ہیں
دراز میں تو چیزیں رکھی جاتی ہیں نا۔۔ آپ نے پہلے دراز میں رکھا اس ڈیجیٹل ترازو کو۔۔ اور پھر کسی سے کہہ کر منگوایا؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کی یاداشت ابھی شاید ٹھیک نہیں ہوئی یہ کوڑھ مغز والی بات ابو نے تو کبھی نہیں کی یہ تو ہمیشہ دادی بولتی ہیں
یاداشت تو ٹھیک ہے لیکن کبھی کبھی کھو جاتی ہے۔
ابو نے پہلے تو نہیں کی لیکن اب کریں گے ضرور۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہیں میں کسی کی اس کی ذات والے راز نہیں معلوم کرتا ابو کہتے ہیں کسی کے راز کی ٹوہ مت لو ہوسکتا ہے تمہارے راز سب کو پتا چل جائیں گے لیکن میرا تو کوئی راز نہیں ہے پر امی کہتی ہیں کہ ابو جو کہتے ہیں وہ ہمارے بھلے کے لیے کہتے ہیں تو اس لیے میں کسی کا راز نہیں جانتا
راز ہونے بھی نہیں چاہئیں۔۔
کسی کا راز نہیں جانتے۔۔۔ لیکن یہ تو خواہش ہو گی نا کہ کوئی آپ کا رازدار ہو جو کم سے کم آپ کے پاس ورڈز تو یاد رکھ سکے تا کہ بھولنے کی صورت میں آپ کو بتا دے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہیں مجھے نہیں لگتا میری میڈم کسی سے لڑتی ہوں گی جب مجھ سے بات کرتی ہیں تو اتنے پیار سے کرتی ہیں بالکل ویسے ہی جیسے میری صابرہ آنٹی کرتی ہیں ہر وقت مسکراتے ہوئے آپ خود ہر وقت مجھ سے لڑتی ہیں اور دوسروں کو اپنی جیسی سمجھتی ہیں
ہم نے کب لڑائی کی آپ سے؟
جو بم آپ کے لئے نہیں ، ان کا رخ اپنی طرف سمجھئیے بھی نا۔ :biggrin:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اچھا اب سے سمجھا کروں گا شعر کی روح کو آہستہ آہستہ آپ کی شاگردی میں
ا
پہلے آسان والے پہ کوشش کیجئے اس کے بعد اگلا مرحلہ آئے گا
اس شعر سے شروع کیجئیے۔۔۔

کر کر کے منتیں تیری عادت بگاڑ دی
دانستہ ہم نے تجھے ستم گر بنا دیا

:LOL:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
رؤف بھائی مجھے میم سمجھ نہیں آیا یہ تو اردو کا ورڈ ہے نا اسی لیے میں نے میڈم کہا کیونکہ یہ تو میں پہلے بھی یوز کرچکا ہوں
اف اللہ۔۔۔۔ آخر آپ کو محفل کا راستہ دکھایا کس نے :devil1:
اردو والا میم نہیں ہے جس کو زیر سے پڑھتے ہیں۔
یہ انگریزی کے میڈم کا "ڈ " غائب کر کے "میم" ہے۔ ایم اے ایم۔

سید عاطف علی بھائی محمد عبدالرؤوف بھائی میم بھی تو انگریزی کا لفظ ہے۔ ہم بچے کو بھٹکا تو نہیں رہے نا ؟؟؟
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اف اللہ۔۔۔۔ آخر آپ کو محفل کا راستہ دکھایا کس نے :devil1:
اردو والا میم نہیں ہے جس کو زیر سے پڑھتے ہیں۔
یہ انگریزی کے میڈم کا "ڈ " غائب کر کے "میم" ہے۔ ایم اے ایم۔

سید عاطف علی بھائی محمد عبدالرؤوف بھائی میم بھی تو انگریزی کا لفظ ہے۔ ہم بچے کو بھٹکا تو نہیں رہے نا ؟؟؟
اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدا
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اب میں کچھ بھی نہیں بولوں گا کہ کیا سر عاطف سے بھی بڑی ہیں آپ کیونکہ یہاں سب کو بڑا بولو تو ان کو اچھا نہیں لگتا پر بڑوں کو جیتے رہیے نہیں بولتے چھوٹوں کو بولتے ہیں
کیوں ؟ بڑوں کو جیتے رہنے کی دعا دینا کیا اچھی بات نہیں؟
بڑے جیتے رہیں تو گھر ، گھر لگتا ہے رحمتوں اور خوشیوں سے بھرا بھرا۔ نہ ہو ں تو دل بھی خالی خالی سا لگتا ہے۔ :cry:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میرا بھروسہ کیوں نہیں ہے سب مجھ پر بہت بھروسہ کرتے ہیں سارے دوست کہتے ہیں اس کو کوئی بات بتاؤ تو یہ کسی دوسرے کو نہیں بتاتا اسی لیے ہم کو اس پر بھروسہ ہے
وہ والا بھروسہ تو ہے کہ آپ ایک کان سے سن کر بات کو دوسرے کان سے باہر نہیں نکلنے دیتے، وہیں خالی جگہ پہ محفوظ کر لیتے ہیں۔ لیکن رانا صاحب یہاں دوسرےبھروسے کی بات ہو رہی ہے۔
امید کے معنوں میں ۔
سمجھ گئے یا سمجھائیں؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہاں ہاں جی ایورج پڑھا ہے میتھس میں جتنے نمبرز ہوتے ہیں ان کو اتنے ہی نمبر سے ڈیوائڈ کرتے ہیں جیسے چار الگ الگ نمبرز ہیں تو ان سب کو پلس کرکے فور سے ڈیوائڈ کردیں گے
اور یہاں آپ نے کل ملا کر پانچ غلطیاں کی ہیں ۔ فوراً سے پیشتر درست کیجئیے

ایورج کو سائیڈ پہ رکھئیے کیونکہ ایک بار ہم نے استعمال کیا آپ کو سمجھانے کے لئے۔۔۔ دوسری بار آپ نے کر لیا ہمیں سمجھانے کے لئے۔

لیکن
میتھس۔۔۔۔۔ ریاضی
نمبرز۔۔۔۔۔ ہندسے
ڈیوائڈ۔۔۔۔ تقسیم
پلس۔۔۔۔ جمع
فور۔۔۔۔ چار

سمجھئیے کہ یہ آپ کا آج کا گھر کا کام ہے۔ سبق یاد کیجئیے گا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

سیدھے سے بولئیے کہ ان الفاظ کو استعمال کرنا چھوڑ دوں گا۔ ایویں کچھ الٹا سیدھا سمجھ لیا تو مشکل ہو گی اور معلوم نہیں ہو گا کہ سگریٹ نوشی چھوڑنے کا کہہ رہے ہیں یا کیا۔
اس لئے جملہ مکمل بولا کیجئیے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
Top