دلِ بے خبر ترے ہاتھ سے مرے سب قرار چلے گئے ۔ از : ناعمہ عزیز

ماشاء اللہ بہت خوب غزل کہی آپ نے
اور ساتھ ہی یہ خبر بھی کہ یہ غزل انٹرکالجیٹ مقابلے میں دوسرے انعام کی حقدار ٹھیری
بہت مبارک ہو
اللہ ہر قدم پر اسی طرح کامیابیاں عطا فرمائے آمین
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
ناعمہ عزیز بے حد خوب ۔افسوس کہ یہ غزل مجھے دیر میں نظر آئی، ورنہ کچھ اس سے رہنمائی ضرور مل جاتی۔ کیونکہ ۔
اس زمین میں ایک غزل میں نے بھی کہی تھی۔۔
لیے دل میں خواہش ِ حسرتِ دلِ بے قرار چلے گئے
کبھی مسکرائے تپاک سے ، کبھی سوگوار چلے گئے
 
اوشو

لائبریرین
عمدہ کاوش ہے۔

مطلع خوب ہے

دلِ بے خبر ترے ہاتھ سے مرے سب قرار چلے گئے
وہ جو رنج و غم سے تھے آشنا ، وہی غم گسار چلے گئے

پڑھ کر عابدہ پروین پروین کی گائی ہوئی ایک غزل یاد آئی

غمِ زندگی سے گزر گئے، غمِ پیش و خم سے گزر گئے
وہ جو آشنا تیرے غم سے تھے ، وہ ہر ایک غم سے گزر گئے

داد قبول فرمائیے
 
ناعمہ عزیز

آمین حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ انکل :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
ناعمہ عزیز بے حد خوب ۔افسوس کہ یہ غزل مجھے دیر میں نظر آئی، ورنہ کچھ اس سے رہنمائی ضرور مل جاتی۔ کیونکہ ۔
اس زمین میں ایک غزل میں نے بھی کہی تھی۔۔
لیے دل میں خواہش ِ حسرتِ دلِ بے قرار چلے گئے
کبھی مسکرائے تپاک سے ، کبھی سوگوار چلے گئے
زبردست شعر۔۔
بہت شکریہ ، رہنمائی کی کیا خوب کہی ابھی تو ہم اس مکتب میں داخل ہی ہوئے ہیں ابھی لفظ ایسے کہاں کہ ان سے رہنمائی مل سکے :)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
عمدہ کاوش ہے۔

مطلع خوب ہے

دلِ بے خبر ترے ہاتھ سے مرے سب قرار چلے گئے
وہ جو رنج و غم سے تھے آشنا ، وہی غم گسار چلے گئے

پڑھ کر عابدہ پروین پروین کی گائی ہوئی ایک غزل یاد آئی

غمِ زندگی سے گزر گئے، غمِ پیش و خم سے گزر گئے
وہ جو آشنا تیرے غم سے تھے ، وہ ہر ایک غم سے گزر گئے

داد قبول فرمائیے
بہت خوب۔۔ میں نے فیص احمد فیض کی غزل بھی نہیں پڑھی اب تک جس کے طرح مصرع پر یہ غزل لکھی :)
حوصلہ افزائی کے لئے ممنون ہوں :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
واہ واہ۔ ماشاءاللہ کیا خوب لکھا ہے ناعمہ(y)۔ اس غزل پر تو واقعی انعام بنتا ہے۔ :)
ویسے آپ تو خود دوسروں کو لکھ کر دے سکتی ہیں۔ اس لیے میں نے سوچا ہے کہ اگر کبھی مجھے کسی نے مشاعرے میں شرکت کی دعوت دے دی نا تو میں نے آپ سے ہی شاعری ادھار لینی ہے۔ :daydreaming:
 
اس پر فاتح لالہ کو دعوت دینی چاہئے ۔۔ اور وہ آکر آپ سے اتنا ہی کہیں گے کہ جتنی خوشی خود سے لکھ کر انعام لینے میں ہوتی ہے اتنی کسی اور کے لکھ کر دینے سے نہیں ہوتی :p
ویسے حوصلہ افزائی کے لئے بہت ممنون ہوں :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اگر فاتح نے یہ کہنا ہے کہ خود لکھ کر انعام لیں تو بس مجھے کچھ نہ ملا :( ۔ اب ہر کوئی اتنا قابل ہو تو پھر اول دوئم سوئم کی دوڑ کیوں لگا کرتی۔ :)
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
زبردست شعر۔۔
بہت شکریہ ، رہنمائی کی کیا خوب کہی ابھی تو ہم اس مکتب میں داخل ہی ہوئے ہیں ابھی لفظ ایسے کہاں کہ ان سے رہنمائی مل سکے :)
ہم سے بہتر ہیں آپ، کیونکہ اس مکتب میں داخل ہوئے پندرہ برس سے زیادہ عرصہ بیتا، مگر ابھی تک طالب علم ہیں۔ نالائق سے لائق بہتر ہے چاہے نیا ہی کیوں نہ ہو۔۔۔ اور سیکھنا تو ساری عمر کا ہے۔۔۔ چاہے اسی سے کیوں نہ سیکھ لیا جائے جو ابھی داخل ہی ہوا ہے ۔۔
 
Top