آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کھنڈلیاں کیا ہیں؟؟؟
گرم پانی میں بیسن اور مسالے مکس کر کے اسے ہلکی آنچ پر اتنا پکاتے ہیں کہ آخر میں وہ مکسچر چمچ کے ساتھ جڑنے لگے۔ اسے ایک آئل لگی ٹرئے میں ڈال کر ٹھنڈا ہونے پر ٹکڑوں میں کاٹ لیجئیے۔
الگ سے مسالہ بنا کر اس میں یہ ٹکڑے ڈالیں۔ 10 منٹ تک ہلکی انچ پر پکنے کے بعد تیار ہوں گی کھنڈلیاں۔ کھنڈویاں بھی کہتے ہیں انھیں۔
 
یہ الٹا پلٹا کیا چیز ہے؟
یہ
altay-paltay-%D8%A7%D9%84%D9%B9%DB%92-%D9%BE%D9%84%D9%B9%DB%92-recipe-main-photo.jpg

بیسن کے بنتے ہیں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کب؟؟
جب ایک ہزار سوٹ بن جائیں گے، تب؟؟؟
ان شاء اللہ جلدی۔ بلکہ ساتھ ساتھ ہی۔
سٹیچنگ تو ہمارا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ بس وقت کی کمی کی وجہ سے اسے مستقل پروفیشن نہیں بنایا ۔ اتنے کا سوٹ نہیں ہوتا جتنی اس کی سلائی ہوتی ہے۔ دعا کریں کہ جلدی ہمارا بازو ٹھیک ہو تا کہ پہلے جیسے ایکٹو ہو جائیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ تمام پکوان انڈیا سے آئے ہیں، اور سنا ہے کہ ان کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جو گوشت نہیں کھاتے، تو پھر اس کے متبادل کے طور پر یہ آئٹم بنتے ہیں سالن کے ساتھ۔ واللہ اعلم
جی بالکل، ویسے بڑیاں قیمے کے ساتھ بھی بنائی جاتی ہیں۔ وہ کھائی ہیں کبھی آپ نے؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ اس لیے پوچھنا پڑا کیوں کہ یہاں کم از کم فن لینڈ میں ملنے والی فریش پالک پاکستان کی پالک سے بہت مختلف ہوتی ہے۔ فروزن استعمال کر کے دیکھی لیکن اس کا ذائقہ ویسا نہیں۔ اس لیے کچھ تجسس تھا۔
فروزن بھی دو قسم کی ہوتی ہیں ۔ کٹی ہوئی کی بجائے ثابت پتوں والی استعمال کر کے دیکھئیے گا۔ اسے پکاتے ہوئے البتہ گھوٹنا پڑتا ہے تا کہ لمبے ڈنٹھل نہ رہیں۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
بہت شکریہ!
یہ تو واضح ہے کہ کسی دوکان پر نہیں ملے گا۔
کسی فنش کے کھیت میں ڈھونڈنا پڑے گا۔
Senap کا مطلب مسٹرڈ ہے۔ ایک عام فِنش اس سے دوکانوں پر بکنے والی مسٹرڈ پیسٹ ہی سمجھے گا۔
mustard.jpg
ہماری طرف چکر لگائیں مسٹرڈ گرینز بہترین بناتے ہیں یہاں کی کوزین میں
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ارے صبح سے بڑی ہی نئی نئی چیزیں آرہی ہیں اردو محفل پر خیریت تو ہے اردو محفل کا نام تبدیل کرکے فوڈ پانڈا نا ہوجائے ہمیں تو ڈر ہے
اردو محفل کا نہیں اس لڑی کا نام فوڈ پانڈا۔
لیکن سوچئیے اگر آرڈر آنا شروع ہو گئے تو؟
 
Top