نوک جھونک از محمد خلیل الرحمٰن

نوک جھونک
محمد خلیل الرحمٰن

یوں پکوڑے تل رہی ہو بات کچھ سُنتی نہیں
کہہ رہا ہوں اپنا موبائل میں بھول آیا کہیں

وقت کم ہے اور افطاری بنانی ہے مجھے
ڈیڑھ گھنٹہ ہوگیا ہے اور میں بیٹھی نہیں

جائیے اور غسل خانے میں بھی جاکر دیکھیے
میں وضو کرتی تھی، شاید میں نے دیکھا ہے وہیں

اے مری بیگم! مری اے نصف بہتر, کیا کہوں!
کیا غضب کا حافظہ پایا ہے تم نے ، آفریں

اردو محفل پر مزے کے تبصرے پڑھتا تھا میں
ہاں یقیناً ہاتھ دھوتے میں نے رکھا تھا وہیں

 
نوک جھونک
محمد خلیل الرحمٰن

یوں پکوڑے تل رہی ہو بات کچھ سُنتی نہیں
کہہ رہا ہوں اپنا موبائل میں بھول آیا کہیں

وقت کم ہے اور افطاری بنانی ہے مجھے
ڈیڑھ گھنٹہ ہوگیا ہے اور میں بیٹھی نہیں

جائیے اور غسل خانے میں بھی جاکر دیکھیے
میں وضو کرتی تھی، شاید میں نے دیکھا ہے وہیں

اے مری بیگم! مری اے نصف بہتر, کیا کہوں!
کیا غضب کا حافظہ پایا ہے تم نے ، آفریں

اردو محفل پر مزے کے تبصرے پڑھتا تھا میں
ہاں یقیناً ہاتھ دھوتے میں نے رکھا تھا وہیں

واہ بھیا۔۔۔۔۔۔۔ بہت عمدہ
ہمارے گھر میں یہ حال میرے بیٹے کے چشمے کا ہے،برخوردار رکھ کر بھول جاتے ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
نوک جھونک
محمد خلیل الرحمٰن

یوں پکوڑے تل رہی ہو بات کچھ سُنتی نہیں
کہہ رہا ہوں اپنا موبائل میں بھول آیا کہیں

وقت کم ہے اور افطاری بنانی ہے مجھے
ڈیڑھ گھنٹہ ہوگیا ہے اور میں بیٹھی نہیں

جائیے اور غسل خانے میں بھی جاکر دیکھیے
میں وضو کرتی تھی، شاید میں نے دیکھا ہے وہیں

اے مری بیگم! مری اے نصف بہتر, کیا کہوں!
کیا غضب کا حافظہ پایا ہے تم نے ، آفریں

اردو محفل پر مزے کے تبصرے پڑھتا تھا میں
ہاں یقیناً ہاتھ دھوتے میں نے رکھا تھا وہیں



بہت خوب خلیل بھائی

بہت سی داد :)
 
یہ بھی اچھا ہے۔ لیکن یہ بات صرف انگریزی دان طبقہ سمجھ سکے گا۔ :)
درست سر! بات اصل میں یوں ہے کہ پہلے آفریں قافیہ بناگیے، فوراً خیال آیا کہ دیگر قوافی کے ساتھ قبول نہ کیا جائے، تب بدلنا پڑا۔
درست ہے کہ انگریزی میں
An elephant never forgets کو ہم نے اردو کے قالب میں ڈھال دیا ہے۔
 
زبردست خلیل بھائی۔۔۔
اچھا ہوا کہ موبائل مل گیا آپ کو ورنہ ہم اس دلچسپ نوک جھونک سے محروم رہتے
شکریہ بٹیا! آپ کی نوک جھونک مفتی صاحب کے ساتھ پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ آپ خود کس قدر بذلہ سنج واقع ہوئی ہیں۔ جیتی رہیے۔
 
Top