انٹرنیٹ پہ یونیکوڈ حمد و نعت کا سب سے بڑا ذخیرہ

آپ کے خیال میں کیا اردوئے معلیٰ انٹرنیٹ پہ یونیکوڈ حمد و نعت کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے ؟

  • Total voters
    5

ابوعبید

محفلین
السلام علیکم احباب !
پتہ نہیں میری لڑی کے لیے یہ زمرہ صحیح ہے یا نہیں اس لیے پہلے سے معذرت ۔

آج سے دو سال قبل اردو محفل پہ ہی احباب سے ویب سائیٹ بنانے کے لیے رائے لی تھی ۔ اور آج دو سال کا عرصہ گزرنے کے بعد الحمد للہ ویب سائیٹ بن بھی گئی اور اس پہ بہت اچھا ڈیٹا بھی اکٹھا ہو گیا ہے ۔

میری ویب سائیٹ کا نام اردوئے معلیٰ ہے ۔ حمد و نعت اور نعتیہ مجموعہ کلام کے ربظ مندرجہ ذیل ہیں

حمد و نعت
حمدیہ اور نعتیہ مجوعے

اس وقت تک اردوئے معلیٰ پہ 3000 سے زائد یونیکوڈ حمد و نعت ، نعتیہ اشعار ، قطعات اور سلام و مرثیہ موجود ہیں ۔ بے شمار نعتیہ مجموعہ کلام یونیکوڈ میں شائع ہو چکے ہیں اور یہ سفر الحمد کامیابی سے جاری ہے ۔

کلاسیک نعت گو شعرائے کرام کے ساتھ ساتھ دور ِ حاضر کے جدید نعت گو شعرائے کرام کے کلام پہ خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ تاکہ کم از کم ایک پلیٹ فارم ایسا میسر ہو جو جدید شعرا اور نعت گو شعرائے کرام کے کلام کو یونیکوڈ میں مکمل طور پہ محفوظ کر سکے ۔

آپ سب سے درخواست ہے کہ اس پلیٹ فارم کی بہتری اور مزید ترقی کے لیے اپنی آرا سے نوازیں ۔ تنقیدی نظر سے دیکھیں اور جہاں بہتری کی گنجائش ہو ضرور بتائیں ۔

سب کے لیے بے شمار دعائیں ۔ جزاک اللہ
 
شکیب

محفلین
بہت عمدہ کاوش ہے ماشاء اللہ۔ اللہ آپ کو بہترین بدلہ دے۔
سرسری طور پر دیکھنے سے عنوان کے نیچے موجود تاریخ کا فانٹ سائز بہت بڑا ہو گیا ہے اور بھدا لگ رہا ہے۔ نیز متن میں جگہ جگہ "تطویل" کی علامت نظر آتی ہے جو فانٹ میں سپورٹ نہیں کرتی اس لیے لفظ کٹا کٹا سا لگتا ہے۔

کہیں تو ایک اسکرپٹ لکھ دوں جس سے زیر مطالعہ کلام میں سے تمام تطویل ختم ہو جائے۔ اور آپ آگے جو بھی نیا مواد شامل کریں اس میں سے بھی تطویل ختم کریں۔
 
شکیب

محفلین
سیماب اکبر ابادی کی "وحی منظوم" مکمل موجود ہے کہیں پی ڈی ایف؟ چند ایک میں ٹائپ کر دوں گا ان شاء اللہ۔
 
بہت عمدہ کاوش ہے۔
عنوان کے نیچے موجود تاریخ کا فانٹ سائز بہت بڑا ہو گیا ہے اور بھدا لگ رہا ہے۔
میری تو رائے یہ ہے کہ تاریخ لکھنے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ ایک نعت کب سسٹم میں شامل کی، اس سے قاری کو نہ تو غرض ہے اور نہ فائدہ۔
 
ابوعبید

محفلین
کہیں تو ایک اسکرپٹ لکھ دوں جس سے زیر مطالعہ کلام میں سے تمام تطویل ختم ہو جائے۔ اور آپ آگے جو بھی نیا مواد شامل کریں اس میں سے بھی تطویل ختم کریں۔

شکیب بھائی یہ تو بہت بڑی نیکی ہو گی ۔۔ ویسے سائیٹ ورڈپریس پہ بنی ہے ۔۔ اور ایلیمنٹر سے سارا کام کیا گیا ہے ۔ سی ایس ایس میں شاعری کی جسٹی فیکیشن کے لیے بھی تھوڑی سی کوڈنگ کی گئی ہے ۔۔

آپ کوڈ لکھ دیجیے ۔۔ میں اپلائی کر دوں گا ۔۔ اگر خدانخواستہ کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو آپ سے رابطہ کر لوں گا ۔
 
ابوعبید

محفلین
سیماب اکبر ابادی کی "وحی منظوم" مکمل موجود ہے کہیں پی ڈی ایف؟ چند ایک میں ٹائپ کر دوں گا ان شاء اللہ۔

جی بھائی مکمل پی ڈی ایف موجود ہے ۔

بہت عمدہ کاوش ہے۔

میری تو رائے یہ ہے کہ تاریخ لکھنے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ ایک نعت کب سسٹم میں شامل کی، اس سے قاری کو نہ تو غرض ہے اور نہ فائدہ۔

بجا فرمایا آپ نے ۔۔ تاریخ کی بجائے مصنف کا نام آ جائے تو زیادہ بہتر ہے میرے خیال میں
 
شکیب

محفلین
شکیب بھائی یہ تو بہت بڑی نیکی ہو گی ۔۔ ویسے سائیٹ ورڈپریس پہ بنی ہے ۔۔ اور ایلیمنٹر سے سارا کام کیا گیا ہے ۔ سی ایس ایس میں شاعری کی جسٹی فیکیشن کے لیے بھی تھوڑی سی کوڈنگ کی گئی ہے ۔۔

آپ کوڈ لکھ دیجیے ۔۔ میں اپلائی کر دوں گا ۔۔ اگر خدانخواستہ کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو آپ سے رابطہ کر لوں گا ۔
خوب است۔ انباکس کر دیا ہے۔ اگر جسٹی فیکیشن مکمل خودکار ہے تو ٹھیک ورنہ میں نے مکمل آٹومیٹ کرنے کی ایک اسنپٹ لکھ رکھی ہے۔
 
ام اویس

محفلین
بہت خوبصورت ویب سائٹ ہے۔ اکثر حمد و نعت کے انتخاب کے لیے اس سے مستفید ہوتی ہوں بلکہ حمد و نعت نمبر میں ”حمد ونعت کے لیے رہنما کتب اور ویب سائٹس“ میں اس کا نام بھی شامل کیا ہے۔
ویسے
ابھی صلاحیت سیریز کا حمد و نعت نمبر شائع نہیں ہوا۔
 
بہت خوشی ہوئی سن کر ۔۔ جزاک اللہ
حمد و نعت نمبر میں ”حمد ونعت کے لیے رہنما کتب اور ویب سائٹس“

اس کا کوئی لنک ہے تو دے دیں ۔ سلامتی کی دعائیں آپ کے لیے ۔۔
 
ام اویس

محفلین
بہت خوشی ہوئی سن کر ۔۔ جزاک اللہ

اس کا کوئی لنک ہے تو دے دیں ۔ سلامتی کی دعائیں آپ کے لیے ۔۔
حمد و نعت نمبر کی کتاب کی صورت میں اشاعت ہوگی بہت جلد۔ ان شاء الله
اس میں آپ کی ویب سائٹ کا نام اور لنک دیا ہے استفادے کے لیے۔
 
فاخر

محفلین
عمدہ پیش کش اللہ تعالیٰ اسے شرف قبولیت سے نوازے اور ذخیرہ آخرت بنائے آمین ۔ شعراء کی فہرست میں میرے خیال سے صوفی شاعر ’’نیاز بریلوی‘‘ کا نام شامل نہیں ہے ۔ ان کے نام کا اضافہ کرلیجئے۔
 
جزاک اللہ

بھائی سائیٹ پہ جن شعراء کا کلام اپلوڈ کیا جا چکا ہے صرف ان کے نام ہیں لسٹ میں ۔۔ نیاز بریلوی کا کلام جیسے ہی شائع ہو جائے گا ان کا نا بھی شامل ہو جائے گا ان شاء اللہ ۔۔ ابھی مزید بہت سا کام باقی ہے ۔
 
السلام علیکم احباب !
پتہ نہیں میری لڑی کے لیے یہ زمرہ صحیح ہے یا نہیں اس لیے پہلے سے معذرت ۔

آج سے دو سال قبل اردو محفل پہ ہی احباب سے ویب سائیٹ بنانے کے لیے رائے لی تھی ۔ اور آج دو سال کا عرصہ گزرنے کے بعد الحمد للہ ویب سائیٹ بن بھی گئی اور اس پہ بہت اچھا ڈیٹا بھی اکٹھا ہو گیا ہے ۔

میری ویب سائیٹ کا نام اردوئے معلیٰ ہے ۔ حمد و نعت اور نعتیہ مجموعہ کلام کے ربظ مندرجہ ذیل ہیں

حمد و نعت
حمدیہ اور نعتیہ مجوعے

اس وقت تک اردوئے معلیٰ پہ 3000 سے زائد یونیکوڈ حمد و نعت ، نعتیہ اشعار ، قطعات اور سلام و مرثیہ موجود ہیں ۔ بے شمار نعتیہ مجموعہ کلام یونیکوڈ میں شائع ہو چکے ہیں اور یہ سفر الحمد کامیابی سے جاری ہے ۔

کلاسیک نعت گو شعرائے کرام کے ساتھ ساتھ دور ِ حاضر کے جدید نعت گو شعرائے کرام کے کلام پہ خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ تاکہ کم از کم ایک پلیٹ فارم ایسا میسر ہو جو جدید شعرا اور نعت گو شعرائے کرام کے کلام کو یونیکوڈ میں مکمل طور پہ محفوظ کر سکے ۔

آپ سب سے درخواست ہے کہ اس پلیٹ فارم کی بہتری اور مزید ترقی کے لیے اپنی آرا سے نوازیں ۔ تنقیدی نظر سے دیکھیں اور جہاں بہتری کی گنجائش ہو ضرور بتائیں ۔

سب کے لیے بے شمار دعائیں ۔ جزاک اللہ

مظفر وارثی صدیقی مرحوم کے کلام شامل نہیں ہیں۔
یہیں اردو محفل فورم پر کی کللام موجود ہیں، ان کو بھی شامل کرلیا جایے
 
ابوعبید

محفلین
کیا وحی منظوم پی ڈی ایف مل سکتی ہے؟
جی بالکل مل سکتی ہے ۔۔ آپ کو انباکس کر دیتا ہوں اس کا لنک ۔۔
مظفر وارثی صدیقی مرحوم کے کلام شامل نہیں ہیں۔
یہیں اردو محفل فورم پر کی کللام موجود ہیں، ان کو بھی شامل کرلیا جایے
سر مظفر وارثی کی 38 کے قریب حمد و نعت اردوئے معلیٰ پہ شائع ہو چکی ہیں ۔ مکمل مجموعہ بھی جلد ہی اپلوڈ کر دیا جائے گا ان شاء اللہ ۔
یہ مظفر وارثی کے کلام کا لنک ہے
مظفر وارثی کی تمام نگارشات | اردوئے معلیٰ
 
بہت شکریہ، میں نے اس دن تلاش کیا، کلام نہیں ملے تھے، اب مل گیے
لنک کا شکریہ
 
Top