وزیر اعظم نے ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کردیا

جاسم محمد

محفلین
وزیر اعظم نے ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کردیا
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
2138072-veccine-1612273227-934-640x480.jpg

وزیر اعظم کی موجودگی میں ہیلتھ ورکر کو انجیکشن لگا کر ملک میں ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا۔ (فوٹو، اسکرین گریب)

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آج ملک میں کورونا ویکسی نیشن کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم کی موجودگی میں ہیلتھ ورکر کو ویکسین کا ٹیکا لگا کر ویکسی نیشن کا آغاز کیا گیا جسے سرکاری ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا گیا۔

اس موقعے پر وزیر اعظم نے کہا کہ چین سےپانچ لاکھ ویکسین ملنے پرشکریہ اداکرتاہوں۔ تمام صوبوں میں ویکسین کی منصانہ تقسیم ہوگی۔ کورونا ایس او پیز پر عمل اور ماسک پہننا بہت ضروری ہے۔ وبا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھنا ہوگا، ویکیسن آنے کے باوجود وائرس کا خطرہ ختم نہیں ہوا۔ امریکامیں چارلاکھ سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اسکولوں کو کھول دیا ہے اور اب اسپتالوں کو بھی عام مریضو ں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اس موقعے پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود تھے۔
 
ثمین زارا

محفلین
اپوزیشن والے شاید بغض عمران میں نہیں لگوائیں گے :)
ہاہاہا ۔ ایسا ہی لگتا ہے ۔ پرائیویٹ امپورٹرز سے لگوائیں گے یہ ۔ پیسوں کی کیا کمی ان کو ۔

اگر آپ کو عام لوگوں کو لگوانے کا کچھ طریقہء کارمعلوم ہو توشئیر کیجیے گا پلیز ۔ چاہے پرائیویٹ سیکٹر کا ہی کیوں نہ ہو ۔ کیسے رجسٹر ہوا جائے وغیرہ ۔
 
جاسم محمد

محفلین
اگر آپ کو عام لوگوں کو لگوانے کا کچھ طریقہء کارمعلوم ہو توشئیر کیجیے گا پلیز ۔ چاہے پرائیویٹ سیکٹر کا ہی کیوں نہ ہو ۔ کیسے رجسٹر ہوا جائے وغیرہ ۔
یہ ویکسین ترجیحی بنیادوں پر لگائی جائیں گی جیسا کہ یہاں مغرب میں ہو رہا ہے۔ یعنی سب سے پہلے ہیلتھ ورکرز پھر معمر افراد جو ۶۰ سال سے اوپر ہیں اور اس کے بعد دیگر ایج گروپس جو ۶۰ سال سے نیچے ہیں کی باری آئے گی۔
 
جی یہ تو معلوم ہے مگر بائیس کروڑ لوگ اور پانچ لاکھ کی تعداد ۔ ہمیں تو اس فارمولے سے بالکل نہیں ملے گی ۔ کوئی اور طریقہ معلوم ہو تو فورا بتائیے گا ۔
 
Top