اگر پاکستان میں انتخابات کل ہوں، تو آپ کس کو ووٹ دیں گے ؟

الف نظامی

لائبریرین
اتنے ٹی ٹیز ہیں تو حکومت عدالت میں پیش کر کے سزا دلوائے۔ اپنی گندی کارکردگی کے بہانے نہ بنائے۔
ممکنہ جوابات:
دیکھیں ناں یہ ہوگیا تھا، وہ ہوگیا تھا، فلاں نے یوں کیا اور فلاں نے ووں کیا، فلاں نے بھی تو کارکردگی نہیں دکھائی"
 
الف نظامی

لائبریرین
جمائمہ خان نے کہاں کہا ہے کہ عمران خان ایک یہودی ایجنٹ ہے؟
آپ کا کیا خیال ہے کہ وہ ایسا کہے گی جب کہ وہ خود گولڈ سمتھ یخودی کی بیٹی ہے۔
ہمارے لیے تو حکیم سعید مستند ہے ، جس کو اعتراض ہے وہ کسی پرو پی ٹی آئی سسر یا اس کی بیٹی سے کنسلٹ کر لے۔ سانوں کیہہ
 
جاسم محمد

محفلین
اتنے ٹی ٹیز ہیں تو حکومت عدالت میں پیش کر کے سزا دلوائے۔ اپنی گندی کارکردگی کے بہانے نہ بنائے۔
ممکنہ جوابات:
دیکھیں ناں یہ ہوگیا تھا، وہ ہوگیا تھا، فلاں نے یوں کیا اور فلاں نے ووں کیا، فلاں نے بھی تو کارکردگی نہیں دکھائی"
حکومت نے عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ٹھوس شواہد (بینک ٹرانسیکشن) پیش کر دیے ہیں۔ اسی لئے تو احتساب عدالت نے پورا ٹبر اشتہاری قرار دے دیا ہے۔
منی لانڈرنگ ریفرنس؛ شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹا، بیٹی اور داماد اشتہاری قرار - ایکسپریس اردو
 
زاہد مغل صاحب کی ایک پرانی پوسٹ جو آج بھی متعلقہ ہے:
پی ٹی آئی کے لوگوں سے جب پرفارمنس پوچھی جائے تو کہتے ہیں عمران خان ھیومن ڈویلپمنٹ کو ترجیح دیتا ہے اور یہ ایسا شعبہ ہے جس میں دکھاوا ممکن نہیں۔

اس پر یہی کہا جاسکتا ہے کہ "دل کے بہلانے کو یہ خیال اچھا ہے غالب" کیونکہ دنیا میں آج ہیومن ڈویلپمنٹ کی ترقی کو بھی دکھائی دینے والے انڈیکیٹرز میں دکھایا جاتا ہے۔ یو این کا ایک ذیلی ادارہ پوری دنیا کے ممالک کا سالانہ "ھیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس" شائع کرتا ہے، آج دنیا میں "ملٹی ڈائمنشنل پاورٹی" کو ماپا جارہا ہے، صحت، تعلیم، آمدن اور ماحول یہ چار ملینیم ڈویلپمنٹ گولز کے بنیادی مقاصد تھے جن کی بہتری ماپنے کے متعدد انڈیکٹرز وہاں موجود ہیں۔

پھول کھلا ہو تو اسکی خوشبو محسوس کرنے کے پیمانے بھی ہوتے ہیں۔ مسئلہ تب ہوتا ہے جب پھول صرف باتوں اور خیالوں میں ہی کھلایا گیا ہو۔ چنانچہ اگر ایسے کوئی اعداد و شمار ہیں جو یہ بتاتے ہوں کہ کے پی میں ہیومن ڈویلپمنٹ میں ایسا کوئی انقلاب آگیا ہے جو پنجاب میں دکھائی نہیں دیتا تو وہ سامنے لائے جائیں۔

جمہوریت کی ساخت ہی ایسی ہے کہ اس میں کام کے دکھاوے کے بغیر بات بنتی ہی نہیں۔ دوسری صورت یہ ہے کہ کسی اشو کو پکڑ کر اتنا پروپیگنڈہ کیا جائے کہ عوام دھوکے میں آجائیں۔ عمران خان نے یہ دوسری لائن پکڑ رکھی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
آپ کا کیا خیال ہے کہ وہ ایسا کہے گی جب کہ وہ خود گولڈ سمتھ یخودی کی بیٹی ہے۔
یہودی کی بیٹی ہونا جرم ہے؟ جب جمائمہ نے عمران خان سے شادی کی اس وقت وہ مسلمان ہو چکی تھی۔ شادی کے بعد وہ پاکستان آئی اور یہیں پر ان کے بچے پیدا ہوئے۔
9-EC9-E1-C6-6-EDD-433-A-9-E45-82-E9-C0-AC0-C5-B.jpg
 
جاسم محمد

محفلین
ہمارے لیے تو حکیم سعید مستند ہے
حکیم سعید نے کس بنیاد پر دعوی کیا تھا کہ عمران خان ایک یہودی ایجنٹ ہے؟ ن لیگی لیڈر دانیال عزیز کی ماں بھی ایک امریکی یہودن Kathleen Right ہے۔ تو کیا وہ یہودی ایجنٹ بن گیا ہے؟
 
حکیم سعید نے کس بنیاد پر دعوی کیا تھا کہ عمران خان ایک یہودی ایجنٹ ہے؟ ن لیگی لیڈر دانیال عزیز کی ماں بھی ایک امریکی یہودن Kathleen Right ہے۔ تو کیا وہ یہودی ایجنٹ بن گیا ہے؟
حکیم سعید نے کسی سازش کا ذکر کیا تھا جس میں یہودی ایجنٹ کا کردار بھی تھا۔ ہمارے پاس ان کی کتاب کے اس صفحے کا عکس موجود ہے لیکن ہمارے ڈیجٹل ذخیرے میں کہیں گم ہے ۔
 
جاسم محمد

محفلین
پھول کھلا ہو تو اسکی خوشبو محسوس کرنے کے پیمانے بھی ہوتے ہیں۔ مسئلہ تب ہوتا ہے جب پھول صرف باتوں اور خیالوں میں ہی کھلایا گیا ہو۔ چنانچہ اگر ایسے کوئی اعداد و شمار ہیں جو یہ بتاتے ہوں کہ کے پی میں ہیومن ڈویلپمنٹ میں ایسا کوئی انقلاب آگیا ہے
KP’s healthcare secret - Newspaper - DAWN.COM
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
حکیم سعید نے کس بنیاد پر دعوی کیا تھا کہ عمران خان ایک یہودی ایجنٹ ہے؟ ن لیگی لیڈر دانیال عزیز کی ماں بھی ایک امریکی یہودن Kathleen Right ہے۔ تو کیا وہ یہودی ایجنٹ بن گیا ہے؟
مجھے عمران خان کے یہودی ایجنٹ ہونے میں تو اشکالات ہیں لیکن ایجنٹ ہونے کے لیے با رسوخ ہونا میرے خیال میں لازم و ملزوم ہے اور عمران خان پاکستان اور انگلینڈ میں تا حال دانیال عزیز سے کہیں زیادہ با رسوخ ہے
 
جاسم محمد

محفلین
حکیم سعید نے کسی سازش کا ذکر کیا تھا جس میں یہودی ایجنٹ کا کردار بھی تھا۔
وہی گھسا پیٹا یہودی سازشی نظریہ۔ آج عین اسلامی عرب ممالک دھڑا دھڑ اسرائیل کو تسلیم کر رہے ہیں۔ لیکن یہودی ایجنٹ عمران خان نہیں کر رہا۔ اس کے پیچھے بھی بہت خطرناک یہودی سازش ہے :)
 
جاسم محمد

محفلین
مجھے عمران خان کے یہودی ایجنٹ ہونے میں تو اشکالات ہیں لیکن ایجنٹ ہونے کے لیے با رسوخ ہونا میرے خیال میں لازم و ملزوم ہے اور عمران خان پاکستان اور انگلینڈ میں تا حال دانیال عزیز سے کہیں زیادہ با رسوخ ہے
عمران خان یہودی ایجنٹ ہوتا تو سعودیوں اور بعض سابق جرنیلوں کے دباؤ پر سب سے پہلے اسرائیل کو تسلیم کرتا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
عمران خان یہودی ایجنٹ ہوتا تو سعودیوں اور بعض سابق جرنیلوں کے دباؤ پر سب سے پہلے اسرائیل کو تسلیم کرتا۔
اچھا ، معاملہ اتنا سادہ ہے کہ پوری قوم کی امنگوں کے خلاف عمران خان اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے فرنٹ فٹ پر کھیلے گا؟
فی الحال تو ان کو بیک فٹ پر جانا پڑا۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
عمران خان یہودی ایجنٹ ہوتا تو سعودیوں اور بعض سابق جرنیلوں کے دباؤ پر سب سے پہلے اسرائیل کو تسلیم کرتا۔
جاسم بھائی مجھ کم علم، کم فہم اور کم سیاست شناس کا بھی یہی بیان ہے کہ میں عمران خان کو ایجنٹ نہیں مانتا، پتہ نہیں آپ کیا سمجھے :thinking:
 
آخری تدوین:

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
حکیم سعید نے کسی سازش کا ذکر کیا تھا جس میں یہودی ایجنٹ کا کردار بھی تھا۔ ہمارے پاس ان کی کتاب کے اس صفحے کا عکس موجود ہے لیکن ہمارے ڈیجٹل ذخیرے میں کہیں گم ہے ۔
صرف حکیم صاحب نے نہیں بلکہ ایک اور جہان دیدہ (میری مراد ڈاکٹر اسرار احمد صاحب سے ہے) نے بھی انہی شکوک کا اظہار کیا تھا
 
جاسم محمد

محفلین
اچھا ، معاملہ اتنا سادہ ہے کہ پوری قوم کی امنگوں کے خلاف عمران خان اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے فرنٹ فٹ پر کھیلے گا؟
فی الحال تو ان کو بیک فٹ پر جانا پڑا۔
اچھا تو کیا امارات، بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ اپنی قوم کی امنگوں پر لیا ہے؟ نیز کیا سعودی عرب کی عوام اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلیے مرے جا رہی ہے جو ان کے ولی عہد اسرائیلی وزیر اعظم سے اپنی ہی مقدس سرزمین پر ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
Israel’s Netanyahu, Saudi Crown Prince Hold First Known Meeting
 
اگر آپ واقعی اس سوال کا جواب جاننا چاہتے ہیں تو آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کو یہ سوال کس ملک کے لوگوں سے کرنا چاہیے۔
 
جاسم محمد

محفلین
صرف حکیم صاحب نے نہیں بلکہ ایک اور جہان دیدہ (میری مراد ڈاکٹر اسرار احمد صاحب سے ہے) نے بھی انہی شکوک کا اظہار کیا تھا
الزامات لگانا تو بہت آسان ہے۔ آج حکومت نواز شریف کو مودی کا یار اور حسین حقانی کو غدار کہتی ہے۔ حسین حقانی کو تو غداری کا سرٹیفکیٹ دور حاضر کے جمہوری انقلابی جج فائز عیسی نے ہی دیا تھا۔ مگر موصوف پاکستانی لبرلز کے نزدیک آج بھی سب سے بڑے محب وطن ہیں۔
SC wraps up Memogate case, says govt should proceed against Hussain Haqqani if it so wishes - Pakistan - DAWN.COM
 
اچھا تو کیا امارات، بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ اپنی قوم کی امنگوں پر لیا ہے؟ نیز کیا سعودی عرب کی عوام اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلیے مرے جا رہی ہے جو ان کے ولی عہد اسرائیلی وزیر اعظم سے اپنی ہی مقدس سرزمین پر ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
Israel’s Netanyahu, Saudi Crown Prince Hold First Known Meeting
متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب بادشاہتیں ہیں۔ بادشاہوں کو اپنے عوام کی امنگوں کا خیال رکھنے قطعاً ضرورت نہیں۔
 
بابا-جی

محفلین
کپتان ہوا کے رُخ پر چلتا ہے اور اِس وقت مُلک میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی فضا ہی موجُود نہیں۔ پاپولر لیڈر نے سب سے پہلے اپنا ووٹ بینک دیکھنا ہوتا ہے۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لِیے کِسی قدر آئیڈیل حالات مُشرف دَور میں تھے مگر تب بھی مذہبی جماعتوں اور عوام کے رد عمل کے خوف سے مشرف بھی دُبکا رہا۔
 
Top