کراچی کراچی ہے یار

th.jpg


اہلِ محفل کی دلچسپی کے لیے ہم آج کراچی کی یادگار تصویروں پر مشتمل ایک سلسلہ شروع کررہے ہیں، امید ہے دیگر محفلین بھی اپنے شہر سے متعلق ایسا ہی دھاگہ شروع کریں گے۔ لاہور اور دہلی کے رہنے والوں سے خصوصی درخواست ہے کہ یہ دو شہر ہمیں بہت پسند ہیں۔ لاہور جب بھی گئے بہت اچھا لگا۔ دہلی کبھی جانا نہ ہوسکا لیکن اس سے متعلق بہت سے کتابیں جمع کرلی ہیں۔ البتہ کراچی ہماری جنم بھومی ہے اس سے تو ہمیں بے حد پیار ہے۔
زبردست خیال
امید ہے ہماری بھی ماضی کی یادیں تازہ ہوں گی
سلامت رہیں
 
IMG-20191108-143444.jpg


نشاط سنیما جس کا ساؤنڈ سسٹم کراچی کا بہترین ساؤنڈ سسٹم تھا، آج جلی ہو ئی حالت میں کھڑا تہذیبِ رفتہ کا ماتم کرنے میں مصروف ہے۔


کتنے دن مزید یہ یونہی کھڑا رہ پاتا ہے اور اب اسے ڈھادیا جائے گآ اور اس کی جگہ پر ایک نئی عمارت کھڑی ہوجائے گی؟ قرائن سے تو لگتا ہے کہ اس کا ڈھایا جانا ٹھہر گیا ہے۔ قریب میں دوسرے جلے ہوئے پرنس سنیما کو تو ڈھاکر زمین نئی عمارت کے لیے برابر کی جاچکی ہے۔وہ پرنس سنیما جس کے بڑے اسکرین جتنا بڑا سنیما اسکرین شاید اب کبھی دیکھنے کو نہ ملے۔
زمانہ طالبعلمی میں ان سینماؤں میں لگنے والی ہر نئی فلم دیکھا کرتے تھے وہ دن اب قصہ پارینہ ہوئے
 
ہم نے شاید بین حر دیکھی تھی جسے انب تک لاتعداد مرتبہ دیکھ چکے ہیں۔ یہی ہماری پسندیدہ ترین فلموں میں سرِ فہرست ہے۔ اب یو ٹیوب پر اس کے ٹوٹے دیکھا کرتے ہیں۔
 
Top