سیما علی

لائبریرین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم ‎
صبح بخیر!


کچھ ان کی جستجو ہے نہ کچھ اپنی گفتگو
یہ کیا بنا دیا ستم روزگار نے
ہاں اے نگاہ گرم نہ کر مختصر حیات
ہم کو ہزار بوجھ ابھی ہیں اتارنے
الجھے ہوئے ہیں گیسوئے جاناں میں آج تک
عالیؔ چلے تھے کاکل گیتی سنوارن
 
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
صبح بخیر!
جب سایہ قد سے بڑا اور باتیں اوقات سے بڑی ہونے لگ جاٸیں تو سمجھ جاٸیں کہ سورج غروب ہونے والا ہے۔
اللہ نگہبان
 

سیما علی

لائبریرین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم ‎
صبح بخیر!


خدا کا ہاتھ ، ہاتھ میں آجائے تو انسان اپنی ذات کے درجہ کمال تک پہنچ جاتا ہے - اس درجے تک پہنچے ہوئے لوگ مومن ہوتے ہیں -

اور ان کا بیان اقبال رح نے یوں کیا ہے

ہاتھ ہے الله کا ، بندہ مومن کا ہاتھ
 

سیما علی

لائبریرین
اَلسَلامُ عَلَيْكُم ‎
صبح بخیر!


برتر از اندیشۂ سُود و زیاں ہے زندگی
ہے کبھی جاں اور کبھی تسلیمِ جاں ہے زندگی
تُو اسے پیمانۂ امروز و فردا سے نہ ناپ
جاوداں، پیہم‌دواں، ہر دم جواں ہے زندگی
 

سیما علی

لائبریرین
السّلام علیکم و
صبح بخیر

یا اللہ ! ہمارے دلوں کو اپنے ذکر سے آباد فرما ۔
حقوق اللہ حقوق العباد میں ، عبادات و معاملات میں ہم سے جو کوتاہی غفلت ہوگئی ہے
اٌسے معاف فرما اور ہماری مشکلات کو آسان فرما
(آمین)
 

سیما علی

لائبریرین
السّلام علیکم
صبح بخیر
معراجِ عبادات بھی معراجِ سخن بھی
صرف اس کی ثنا، اس کی ثنا ، اس کی ثنا ہے

اقبال لیے جاؤ سدا نام خدا کا
جو دل کی جلا، غم کی دوا، دکھ کی شفا ہے



پروفیسرسیداقبال عظیم
 
Top