دنیا کو کورونا سے نمٹنے کیلیے پاکستان سے سیکھنے کی ضرورت ہے، صدر جنرل اسمبلی اقوام متحدہ

جاسم محمد

محفلین
دنیا کو کورونا سے نمٹنے کیلیے پاکستان سے سیکھنے کی ضرورت ہے، صدر جنرل اسمبلی
ویب ڈیسک پير 10 اگست 2020
2067622-bozker-1597054197-473-640x480.jpg

کورونا وائرس سے نمٹنا دنیا بھر کےممالک کے لیے چیلنج ہے،وولکن بوزکر فوٹو: فائل


اسلام آباد: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وولکن بوزکر سے ملاقات خوشگوار رہی ہے۔ اس موقع پر ہم نے انہیں کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات، افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق آگاہ کیا۔

وولکن بوزکر نے کہا کہ پاکستان آکر خوشی محسوس ہوئی، پاکستان نے بہترین انداز سے میزبانی کی، پاکستان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا اہم رکن ملک ہے، خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے، ان کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے اہم امور پر گفتگو ہوئی، اس کے علاوہ آج وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہوئی، وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق صورتحال سے آگا ہ کیا، ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے خیالات سے متاثر ہوا۔

وولکن بوزکر نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنا دنیا بھر کےممالک کے لیے چیلنج ہے، پاکستان اس عالمی وبا سے بہترین انداز سے نبرد آزما ہوا، دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
اسمارٹ لاک ڈاوَن کی حکمت عملی بہت کامیاب رہی، وزیراعظم
ویب ڈیسک پير 10 اگست 2020
اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے معیشت کے مختلف شعبے کھولے گئے، وزیراعظم۔ فوٹو : فائل


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہماری اسمارٹ لاک ڈاوَن کی حکمت عملی بہت کامیاب رہی ہے، اسی کی وجہ سے معیشت کے مختلف شعبے کھولے گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مالدیپ کے صدر ابرہیم محمدصالح سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں رہنماوَں کے درمیان کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا، جب کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مالدیپ حکومت کے اقدامات کو سراہا۔

وزیراعظم آفس سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مالدیپ کا پاکستانی معیشت کی بحالی اور ٹورازم سیکٹر کے لئے اقدامات قابل تعریف ہیں، مالدیپ نے پاکستان میں انسانی زندگی کے تحفظ اور روزگار کی بحالی کے متعدد اقدامات کیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی بہت کامیاب رہی ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے معیشت کے مختلف شعبے کھولے گئے۔

عمران خان نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے پاس طبی شعبے کی بہتری کے لیے وسائل کم ہیں، ترقی پذیر ممالک کو صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، قرضوں میں نرمی کا مقصد ترقی پذیر ممالک کی معیشت کو کورونا کے اثرات سے بچانا ہے، جنوبی ایشیائی ممالک باہمی تعاون سے اپنے اقتصادی وسائل سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جنوبی ایشیا میں امن اور خوشحالی کیلئے باہمی تعاوَن کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مالدیپ کے صدر کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان مالدیپ کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ جب کہ صدر مالدیپ ابراہیم محمد صالح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم پاکستان سے فون پر ہونے والی گفتگو کو دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے مزید فروغ کے لیے مددگار قرار دیا۔
 

سیما علی

لائبریرین
شکر الحمد للہّ دنیا کہیں ہم سے بھی کچھ سیکھے ۔کاش اُن لوگوں کو نظر آئے جنکو پاکستان میں کبھی کچھ اچھا نظر نہیں آتا :sweat::sweat::sweat::sweat:
ایک مرتبہ میں لندن میں ٹیکسی میں سفر کر رہی تھی تو میں نے ٹیکسی ڈرائیور سے پوچھا کہ آپکو انڈین اور پاکستانی میں کیا فرق محسوس ہوتا ہے تو بڑا تاریخی جملہ کہا “پاکستانی اپنے ملک کو بُرا کہتا ہے اپنے لوگوں کو اپنی ہر چیز کو”اسکے بر خلاف انڈین اپنے ملک کے ذرے ذرے کی تعریف کرتا ہے۔۔۔۔
 

جاسم محمد

محفلین
شکر الحمد للہّ دنیا کہیں ہم سے بھی کچھ سیکھے ۔کاش اُن لوگوں کو نظر آئے جنکو پاکستان میں کبھی کچھ اچھا نظر نہیں آتا :sweat::sweat::sweat::sweat:
ایک مرتبہ میں لندن میں ٹیکسی میں سفر کر رہی تھی تو میں نے ٹیکسی ڈرائیور سے پوچھا کہ آپکو انڈین اور پاکستانی میں کیا فرق محسوس ہوتا ہے تو بڑا تاریخی جملہ کہا “پاکستانی اپنے ملک کو بُرا کہتا ہے اپنے لوگوں کو اپنی ہر چیز کو”اسکے بر خلاف انڈین اپنے ملک کے ذرے ذرے کی تعریف کرتا ہے۔۔۔۔
یہ بات تو ٹیکسی ڈرائیور نے بالکل ٹھیک کہی۔ بحیثیت قوم پاکستانی مسلسل منفی خیالات و جذبات کا شکار ہیں۔
 
Top