تعارف میرا تعارف

ناچیز شاہ نواز خان چھٹہ کہتے ہیں۔میرا تعلق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ تحصیل دریجی سے ہے۔آج پہلی بار رکن کی حیثیت سے آپ لوگوں کے درمیان حضور کا شرف حاصل کر رہا ہوں۔البتہ اردو محفل سے تعلق کافی پرانا ہے۔اردو ادب سے بے پناہ محبت ہے۔یہی محبت یہاں تک کھینچ لائی۔اس فورم کی یوں تو بہت ساری خصوصیات ہیں لیکن جس خوبی نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ یہاں کی فضا کا مذہبی اور فرقہ وارانہ تعصب سے پاک ہونا ہے۔سبھی محفلین نہایت شائستہ انداز میں گفتگو کرتے ہیں۔میں نے آپ سبھی سے بہت کچھ سیکھا ہے اور امید ہے کہ آگے بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
 
آخری تدوین:
ناچیز شاہ نواز خان چھٹہ کہتے ہیں۔میرا تعلق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ تحصیل دریجی سے ہے۔آج پہلی بار رکن کی حیثیت سے آپ لوگوں کے درمیان حضور کا شرف حاصل کر رہا ہوں۔البتہ اردو محفل سے تعلق کافی پرانا ہے۔اردو ادب سے بے پناہ محبت ہے۔یہی محبت یہاں تک کھینچ لائی۔اس فورم کی یوں تو بہت ساری خصوصیات ہیں لیکن جس خوبی نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ یہاں کی فضا کا مذہبی اور فرقہ وارانہ تعصب سے پاک ہونا ہے۔سبھی محفلین نہایت شائستہ انداز میں گفتگو کرتے ہیں۔میں نے آپ سبھی سے بہت کچھ سیکھا ہے اور امید ہے کہ آگے بھی بہت کچھ سیکھنے کو مکے گا
 
خوش آمدید شاہنواز بھائی.
بہت خوشی ہوئی کہ یہ جان کر کہ ماشاء اللہ محفل کی پہنچ دریجی جیسے دور دراز علاقوں تک بھی ہے.
ویسے میں ایک طرح سے آپ کچھ عرصہ آپ کا پڑوسی رہا ہوں، بہ ایں صورت کہ کچھ عرصہ حب چوکی میں ملازمت کرتے گزارا ہے :)
اللہ پاک اردو سے آپ کی محبت میں مزید برکت عطا فرمائے.

دعاگو،
راحل.
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ویسے میں ایک طرح سے آپ کچھ عرصہ آپ کا پڑوسی رہا ہوں، بہ ایں صورت کہ کچھ عرصہ حب چوکی میں ملازمت کرتے گزارا ہے :)
راحل بھائی ! حب چوکی تو بس کراچی ہی میں ہے بس برائے نام ہی بلوچستان ہے ۔:rolleyes:
میں بھی حب چوکی کئی انڈسٹریز میں پرانی کمپنی کی جانب سے ٹیلیکوم سروسز کے لیے جاتا رہا ہوں ۔ مثلا پولکا آئسکریم ، پراکٹر اینڈ گیمبل اور کیڈ بری وغیرہ۔
 
راحل بھائی ! حب چوکی تو بس کراچی ہی میں ہے بس برائے نام ہی بلوچستان ہے ۔:rolleyes:
میں بھی حب چوکی کئی انڈسٹریز میں پرانی کمپنی کی جانب سے ٹیلیکوم سروسز کے لیے جاتا رہا ہوں ۔ مثلا پولکا آئسکریم ، پراکٹر اینڈ گیمبل اور کیڈ بری وغیرہ۔

لیکن ٹریفک جام کی وجہ سے کبھی نادرن بائی باس براستہ دریجی روڈ اور ہمدرد یونیورسٹی جانا پڑ جائے تو اندرون بلوچستان کی اچھی خاصی سیر ہوجاتی ہے :)
ویسے دریجی شہر حب سے کوئی دو ڈھائی گھنٹے کی مسافت پر ہے شاید لیکن سنا بڑا خوبصورت راستہ ہے.
 
بڑی تمنا تھی کہ دریجی اور شاہ نورانی کی سیر کی جائے مگر کچھ تو حالات کی وجہ سے ہمت نہیں ہوتی تھی اور کچھ وقت کی قلت درپیش رہتی تھی.
اللہ پاک وطن عزیز کے ہر شہر اور قریہ کو شاد و آباد رکھے. آمین
 

سید عاطف علی

لائبریرین
میں بلوچستان کی سیر کرنا چاہتا ہوں ۔ پاکستان آؤں گا تو آپ سے اور چھٹہ بھائی سے مدد لے لوں گا۔ :in-love:
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
جی بلکل سید عاطف علی بھائی آپ کا جب دل چاہے آپ بلوچستان کی سیر کو آجاوُ مجھے آپکا شدت سے انتظار رہے گا۔
الفاظ کی شدت اور ترغیب کے ابھار کی وجہ سے سید عاطف علی بھائی ہم آپ کو پہلے ہی متنبہ و خبردار وغیرہ کیے دیتے ہیں۔۔۔
باقی آپ خود سمجھ دار ہیں!!!
 
Top