برٹش لائبریری سے کتب ڈاؤنلوڈ کرنے کا جگاڑ

محمد عمر

لائبریرین
کچھ عرصہ قبل چند احباب نے برٹش لائبریری کی سائیٹ سے کتابیں ڈاؤنلوڈ کرنے کے جگاڑ کی فرمائش کی تھی۔ کچھ وقت ملا تو میں نے اس پر کام کیا ہے اور ایک عدد ایپلیکیشن بنائی ہے۔ اسے آپ یہاں سے اتار سکتے ہیں۔

یہ ایک ونڈوز ایپلیکیشن ہے اور اسے ونڈوز میں کروم براؤزر اور ڈاٹ نیٹ 4۔7۔2 نصب کر کے چلایا جا سکتا ہے۔ چونکہ یہ ایک نئی کاوش ہے، اس لیے اس میں غلطیاں ہوں گی اور شاید آپ کے لئے بالکل ہی کام نہ کرے لیکن اگر تعاون ہو تو اسے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

استعمال کا طریقہ:
ایپ چلائیں اور اپنی مطلوبہ کتاب کے صفحے کا ربط ڈالیں۔ (راہنمائی کے لیے ایک ربط پہلے سے دیا گیا ہے۔)
ڈاؤنلوڈ کا بٹن دبائیں اور چند منٹ میں تمام صفحات آپ کی ہارڈ ڈسک میں محفوظ ہو جائیں گے۔

ترجیحات:
1۔ پی ڈی ایف کا چیک باکس چیک کرنے سے کتاب اسی فولڈر میں بن جائے گی۔
2۔ اگر آپ کا انٹرنیٹ کنکشن سست ہے تو "ڈیلے" کا دورانیہ زیادہ کر دیں۔
3۔فولڈر جہاں آپ کتاب محفوظ کرنا چاہیں۔
 
آخری تدوین:

محمد عمر

لائبریرین
محمد عمر بھائی کیا مندرجہ ذیل سائیٹ کے لیے ایسا کوئی پروگرام لکھا جاسکتا ہے۔ ہم یہاں سے کچھ پرانے رسالے ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں۔

Search results

ہنوز مہربانی کے منتظر ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
 
Yy3V4mT

یہ مسئلہ آ رہا ہے۔
 
محمد عمر

لائبریرین
لنک پر کرنے سے میری ڈرائیوMicrosoft OneDrive . ایرر کے ساتھ کھل جاتی ہے

میرے پاس تو لنک کا کر رہا ہے۔ کیا آپ ون ڈرائیو کی ڈیسک ٹاپ ایپ استعمال کر رہے ہیں؟
آپ یہ لنک استعمال کر کے دیکھیں۔ یہ فولڈر کا لنک ہے۔ یہاں سے British Library Downloader نامی فائی ڈاؤنلوڈ کر لیں۔
 
میرے پاس تو لنک کا کر رہا ہے۔ کیا آپ ون ڈرائیو کی ڈیسک ٹاپ ایپ استعمال کر رہے ہیں؟
آپ یہ لنک استعمال کر کے دیکھیں۔ یہ فولڈر کا لنک ہے۔ یہاں سے British Library Downloader نامی فائی ڈاؤنلوڈ کر لیں۔
جی یہ ٹھیک ہے
 
محمد عمر

لائبریرین
م بھی جوں ہی پروگرام اسٹارٹ کرتے ہیں اور ویب ایڈریس ڈالتے ہیں، ایرر آ جاتا ہے۔

تو پھر میں نہ ہی سمجھوں؟

کیا یہ ٹول آپ کے لیے کام کر رہا ہے یا نہیں۔ اگر کام نہیں کر رہا تو مسئلے کو نوعیت اور تفصیل سے آگاہ کریں تا کہ اسے درست کیا جا سکے۔
اور اگر آسان ہو تو ان تمام کتب کی فہرست بمعہ ویب ایڈریس مہیا کر دیں جو آپ کو چاہیں۔ میں ایک بار ڈاؤنلوڈ کر کے آپ کو مہیا کر دوں گا۔
 
ایرر کی تفصیل تو ہم جب لیپ ٹاپ پر بیٹھیں گے فوراً بھیجیں گے لیکن پہلے تو آپ کی پیشکش سے فایدہ اٹھالیں۔ ہمیں phul رسالے کے جتنے شمارے ممکن ہوں ڈاؤن لوڈ کردیجیے۔
 
جاسم محمد

محفلین
ایرر کی تفصیل تو ہم جب لیپ ٹاپ پر بیٹھیں گے فوراً بھیجیں گے لیکن پہلے تو آپ کی پیشکش سے فایدہ اٹھالیں۔ ہمیں phul رسالے کے جتنے شمارے ممکن ہوں ڈاؤن لوڈ کردیجیے۔
بطور ٹیسٹ پھول کا ایک شمارہ اپلوڈ کیا ہے۔ میرے پاس تو یہ ایپ بالکل ٹھیک کام کر رہی ہے۔
Filebin :: bin w92ytm23x11nq9lh
 
محمد عمر

لائبریرین
آخری تدوین:

محمد عمر

لائبریرین
ایرر کی تفصیل تو ہم جب لیپ ٹاپ پر بیٹھیں گے فوراً بھیجیں گے

اور اگر آپ کے کمپیوٹر پر نصب کروم کے ورژن کی معلومات بھی مل جائیں تو کام اور آسان ہو جائے گا۔

بہت شکریہ
 
محمد عمر

لائبریرین
شکریہ، ویسے میں بھی پھول کا ہی شکاری ہوں۔

پھولوں کے شکاری ۔ کسی جاسوسی ناول کا عنوان لگتا ہے۔
:)

معلومات کا شکریہ۔ یہ مسئلہ کروم کے ورژن کا ہے۔ اگر آپ کروم کا تازہ ترین ورژن استعمال کریں تو یہ مسئلہ چلا جائے گا۔ لیکن میں نے کچھ ٹیسٹ کیا ہے اور حالیہ طریقہ کافی نازک ہے اور بہت مشکل سے کام کرتا ہے۔ اس کا اندازہ اس وقت ہوا جب میں نے پھول کے شمارے حاصل کرنا شروع کیے۔ میں اس وقت ایک متبادل طریقے پر کام کر رہا ہوں جو کہ کافی اچھا نتیجہ دے رہا ہے۔ کچھ انتظار کیجئے اور میں اسے مکمل کر کے شیئر کروں گا۔

پھول کے شکاریوں کے لیے میں تمام شمارے ڈاؤنلوڈ کر رہا ہوں۔ جیسے ہی مکمل ہوتے ہیں تو شیئر کروں گا۔
 
Top