کراچی: لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ابن آدم

محفلین
یعنی آپ چاہتے ہیں کہ غیر منظور شدہ ڈگری والوں کو حکومت تمغہ و انعامات سے نوازے؟ پاکستان کی بدنامی کا اتنا ہی خوف تھا تو پاکستانی تعلیمی اداروں نے یہ جعلی اور نامکمل ڈگریاں جاری ہی کیوں کی؟ اب یہ حکومت ان کی صفائی کر رہی ہے تو مخالفین کہتے ہیں پاکستان کی بدنامی ہو گئی :idontknow:
جناب پہلی بات حکومت خود ان کو جعلی ڈگری کہنے سے پیچھے ہٹ گئی ہے. دوسری بات ان کے خلاف تحقیق اور کاروائی پہلے کر لی جاتی اور پھر بیان دیا جاتا تو بہتر ہوتا. وہ کیا فیک ڈگری تھیں یا بدلتی قابلیت کے مطابق وہ پیچھے رہ گئے ان جیسے دیگر سوالوں کے جواب ابھی تک ملے نہیں، ابھی تو یہی لگتا ہے کہ حکومت نے ملبہ کسی پر ڈال کر اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کی ہے.

جاسم محمد

قومی ائیرلائن (پی آئی اے) کا یورپ کیلئے فضائی آپریشن 6 ماہ کیلئے معطل
Last Updated On 30 June,2020 06:24 pm
552101_58358223.jpg

کراچی: (دنیا نیوز) یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کا فضائی آپریشن 6 ماہ کیلئے معطل کر دیا ہے، معطلی کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

قومی ائیر لائن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی یورپ کی پروازیں عارضی طور پر منسوخ کی گئی ہیں۔ یورپین فضائی سیفٹی کے خدشات دور کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جن مسافروں کے پاس پی آئی اے بکنگ ہے، وہ اسے ریفنڈ یا آگے کروا سکتے ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ کے اقدامات کے باعث معطلی جلد ختم ہو جائے گی۔
 
جاسم محمد

محفلین
جناب پہلی بات حکومت خود ان کو جعلی ڈگری کہنے سے پیچھے ہٹ گئی ہے. دوسری بات ان کے خلاف تحقیق اور کاروائی پہلے کر لی جاتی اور پھر بیان دیا جاتا تو بہتر ہوتا. وہ کیا فیک ڈگری تھیں یا بدلتی قابلیت کے مطابق وہ پیچھے رہ گئے ان جیسے دیگر سوالوں کے جواب ابھی تک ملے نہیں، ابھی تو یہی لگتا ہے کہ حکومت نے ملبہ کسی پر ڈال کر اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کی ہے.

حکومت نے خود کو بچانے کیلئے قومی ایئر لائن کو پوری دنیا میں بدنام کر دیا: آل پاکستان لفافہ ایسوسی ایشن
 
جاسم محمد

محفلین
پچھلی حکومتوں میں جعلی اور مشکوک پائلٹس بھرتی ہوئے اس پر ملک کی بدنامی نہیں ہوئی۔ جونہی اس حکومت نے ان کو ایکسپوز کیا تو ملک کی بدنامی ہو گئی: لفافہ صحافت
 
جاسم محمد

محفلین
حکومت خاموشی سے کاروائی کر لیتی تاکہ پچھلی حکومتوں کے کرتوت چھپ جاتے اور قومی ایئر لائن کی پوری دنیا میں بدنامی نہ ہوتی۔ یہ ہوتا ہے نظریہ، یہ ہوتا ہے ویژن
 
ابن آدم

محفلین
ایک امریکی جو کہ ایئر آمدورفت کا کنسلٹنٹ بھی ہے نے ایک بلاگ میں پاکستانی پائلٹ کی فیک ڈگری پر بحث کی ہے اور بتایا ہے کہ اکثر پائلٹس کے ساتھ یہ تکنیکی معاملہ ہے. موصوف نے دلائل اور انٹرویوز کی مدد سے یہ بات بیان کی ہے. اور بالکل ہلکا سا منسٹر کے بیان پر بھی تبصرہ کیا ہے.
تو اس کے کمینٹ میں تمام یوتھیے بلوگر کو گالیاں دے رہے ہیں اور جو غیر پاکستانی ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ ہاں تمھارے بات میں وزن ہے. کیا نسل ہم نے پروان چڑھائی ہے جو اپنے ملک پر ہی کالک ملنے کو کامیابی سمجھتی ہے.

Exclusive: A "Fake" Pilot From Pakistan International Airlines Speaks Out - Live and Let's Fly
ہر دوسرے دن امریکا، یورپ میں بھی ٹیکس چوری کے واقعات اور کیسز ہو رہے ہوتے ہیں اور اس پر سزائیں بھی ہو رہی ہوتی ہیں لیکن کوئی بھی اپنے ملک کو اس طرح بدنام نہیں کرتا جس طرح اس وزیر اعظم اور اس کی ٹیم نے کیا جس کے سارے وزیروں پر کرپشن کے الزامات اور اس کا اپنا فارن فنڈنگ کا کیس چل رہا ہے
 
ابن آدم

محفلین
جناب عمران نے اپنے ٥ سال اپوزیشن میں کیا کیا تھا وہ سب کو یاد ہونا چاہیے.
اس میں شور شرابے کے ساتھ دنگا فساد بھی تھا

باقی مافیا کدھر ہیں وہ اندھے کے علاوہ سب کو نظر آ چکا ہے. چینی کی قیمت ٨٥ سے ٩٠ ہی چل رہی ہے. پیٹرول ١٠٠ کا ہی بک رہا ہے، گیس مہنگی ہی بیچی جا رہی ہے.

باقی جب ن لیگ کے دور میں پی ائی اے اور سٹیل مل کو بیچنے کی کوشش کی گئی تھی تو عمران کی پارٹی نے ہی سب سے زیادہ شور مچایا تھا اور کہا تھا کہ ہم مینجمنٹ ٹھیک کریں گے

الله نے بھی قرآن میں غور کیوں نہیں کرتے پر زور دیا ہے. میں بھی آپ سے یہی کہوں گا کہ ایسی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرنے سے پہلے غور تھوڑا سا کر لیا کریں
 
جاسم محمد

محفلین
تو اس کے کمینٹ میں تمام یوتھیے بلوگر کو گالیاں دے رہے ہیں اور جو غیر پاکستانی ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ ہاں تمھارے بات میں وزن ہے. کیا نسل ہم نے پروان چڑھائی ہے جو اپنے ملک پر ہی کالک ملنے کو کامیابی سمجھتی ہے.
غیر پاکستانی پاکستانی کلچر سے واقف نہیں۔ آپ پائلٹس کے ساتھ نا انصافی کی بات کرتے ہیں۔ اُدھر ناروے میں کچھ سال قبل چند پاکستانیوں کے جعلی یا مشکوک ڈرائیونگ لائسنس نکلے تھے اور اس کے ردعمل میں حکومت نے تمام ٹیکسی ڈرائیورز معطل کر کے دوبارہ امتحان دینے حکم دیا تھا۔ اسی طرح بلدیاتی الیکشن میں ایک پاکستانی نے کچھ لوگوں کو کباب کھلا کر ووٹ لئے تھے جس کی تصدیق ہونے پر الیکشن کمیشن نے پورا الیکشن کالعدم قرار دے کر دوبارہ کروایا تھا۔ یہ ہیں وہ بین الاقوامی معیار جسے آپ اہمیت نہیں دیتے۔ اور اب جعلی یا مشکوک پائلٹس جو اعتراف جرم کر چکے ہیں کی بنیاد پر سب کو رگڑا جا رہا ہے تو اپوزیشن، لفافے ان کا دفاع کر رہے ہیں۔ جب تک قومی ایئر لائن بین الاقوامی اسٹینڈرڈ کے مطابق عمل درآمد نہیں کرتی اسے اڑنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
ہر دوسرے دن امریکا، یورپ میں بھی ٹیکس چوری کے واقعات اور کیسز ہو رہے ہوتے ہیں اور اس پر سزائیں بھی ہو رہی ہوتی ہیں لیکن کوئی بھی اپنے ملک کو اس طرح بدنام نہیں کرتا جس طرح اس وزیر اعظم اور اس کی ٹیم نے کیا جس کے سارے وزیروں پر کرپشن کے الزامات اور اس کا اپنا فارن فنڈنگ کا کیس چل رہا ہے
کیا ٹیکس چوری کسی کے لئے جان لیوا ہے؟ ہاں جعلی یا مشکوک پائلٹس جہاز اڑانے کے قابل نہیں۔ جب تک وہ پائلٹ بننے کے عالمی معیار پر پورا نہیں اترتے۔
چند پائلٹس کے اعتراف جرم کے بعد دیگر پائلٹس کی بھی انکوائری ہوگی۔ اور تب تک پی آئی اے کے جہاز اڑ نہیں سکتے۔
 
جاسم محمد

محفلین
چین کے اسٹیٹ اونڈ اینٹرپرائسز پاکستان کی طرح سفید ہاتھی نہیں۔ وہ منافع کے لحاظ سے دنیا کی دس بڑی کمپنیوں میں شامل ہیں۔
List of largest companies by revenue - Wikipedia
جبکہ پاکستانی اسٹیٹ اونڈ اینٹرپرائسز مسلسل خسارہ کی وجہ سے قومی خزانہ کو دیوالیہ کر چکے ہیں۔ اگلے سال ان کا خسارہ فوج کے بجٹ سے زیادہ ہوگا۔
 
جناب کم از کم اپنے لیڈر کو جھوٹا تو مان لیں
 
ابن آدم

محفلین
کیا ٹیکس چوری کسی کے لئے جان لیوا ہے؟ ہاں جعلی یا مشکوک پائلٹس جہاز اڑانے کے قابل نہیں۔ جب تک وہ پائلٹ بننے کے عالمی معیار پر پورا نہیں اترتے۔
چند پائلٹس کے اعتراف جرم کے بعد دیگر پائلٹس کی بھی انکوائری ہوگی۔ اور تب تک پی آئی اے کے جہاز اڑ نہیں سکتے۔

چلیں اس بحث کو چھوڑ دیتے ہیں کہ وہ جعلی ہیں، مشکوک ہیں کہ ان میں کچھ اور تکنیکی مسائل ہیں.. کیونکہ آپ اس نکتہ کو سمجھنا چاہ نہیں رہے...

تو یہ بتائیں کہ جعلی ڈگری دے کون رہا ہے؟ امریکا میں جعلی ڈگریاں دینے والے پکڑا گیا تو انھوں نے یونیورسٹی کو بند کر دیا نہ کہ جعلی ڈگری دینے والوں کو بدنام کرنا شروع کر دیا.
تو سی اے اے پائلٹس کی ڈگریاں دینے والا ادارہ کونسا ہے؟ سی اے آے، تو پہلے اس کو نہ بند کر دیا جائے؟ اور اس کے ڈی جی سے سوال کیا جائے کہ تمھارے ادارے میں کیا کام ہو رہا ہے؟ اور اس پر نیب کا کیس بنائیں.

ورنہ غریب کی چھابری تو ہمیشہ سے بلدیہ والوں کے نشانے پر رہی ہے اور ہر دفعہ ناجائز تجاوزات میں اسی کو اٹھا کر لے کر جاتے رہے ہیں حکومتیں. لیکن اصل قبضہ مافیا پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا. تو آپ کا کپتان اگر سچا ہے اور مافیا کے خلاف ہے تو پھر سی اے اے کے ڈی جی کو ہی ہتا کر دکھا دے

Eb1M-B1XgAAOZSv
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top