گناہوں کے مرض کا علاج

ایک حکایت ہے کہ
ایک دفعہ حضرت شبلیؒ حکیم کے پاس تشریف لے گئے اور کہنے لگے کہ مجھے گناہوں کا مرض ہے۔ آپ کے پاس کوئی دوا ہو تو عنایت کیجئے۔ سامنے ایک دیوانہ شخص تنکے چننے میں مصروف تھا۔ آپ کی بات سن کر وہ مڑا اور کہنے لگا۔
شبلی! یہاں آؤ۔ میں تمہیں اس کی دوا بتاتا ہوں۔ آپ دیوانے کے پاس چلے گئے تو وہ کہنے لگا۔ یوں کرو کہ چند چیزیں اکٹھی کرو۔ وہ چیزیں یہ ہیں۔ (۱) حیا کے پھول (۲) صبرو شکر کے پھل (۳) عجزو نیاز کی جڑ (۴)غم کی کونپل (۵)سچائی کے درخت کے پتے (۶) ادب کی چھال (۷) حسن اخلاق کے بیج۔
جب یہ چیزیں مل جائیں تو ان سب چیزوں کو لے کر ریاضت کے ہاون دستے میں ڈالو اور کوٹنا شروع کرو۔ ساتھ ساتھ اشک ندامت کا عرق بھی اس میں ملاتے رہو۔ پھر ان سب چیزوں کو دل کی دیگچی میں بھر کر شوق کے چولہے پر چڑھاؤ اور نہیں خوب اچھی طرح پکاؤ۔ جب یہ پک کر تیار ہو جائے تو صفائے قلب کی صافی میں چھان کر اور شیریں زبان کی شکر ملا کر محبت کی تیز آنچ دینا۔ یہ تیار ہو کر اترے تو خوف خدا کی ہوا سے اسے ٹھنڈا کرکے استعمال کرنا۔
یہ بات سن کرحضرت شبلیؒ نے نگاہ اٹھا کر دیکھا تو وہ دیوانہ غائب ہو چکا تھا۔

دعاؤں کا طالب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ عاجز
 
جزاک اللہ بھائی ، اللہ آپ کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے
آمین
 
Top