محفل فورم میں مکالمہ اور پیغامات کو کیسے حذف کریں؟

فرقان احمد

محفلین
محفل فورم میں مکالمہ اور پیغامات کو کیسے حذف کریں؟
جنابِ من! اگر تو مراسلہ تازہ بہ تازہ ہے تو آپ اس میں تدوین کر سکتے ہیں اور اس تدوین کے آپشن کے ذریعے اسے حذف کر سکتے ہیں تاہم اک نشانی تو رہے گی۔ مراسلے کو یک سر حذف کرنے کے اختیارات منتظمین و مدیران کو حاصل ہیں اور یہ ان کی صوابدید پر ہے کہ آپ کی عرض داشت کو وہ تسلیم کریں یا نہ کریں۔ تدوین کے ساتھ ہی رپورٹ کا آپشن بھی ہے۔ آپ اپنا مدعا براہ راست معزز مدیران تک پہنچائیے۔
 
جنابِ من! اگر تو مراسلہ تازہ بہ تازہ ہے تو آپ اس میں تدوین کر سکتے ہیں اور اس تدوین کے آپشن کے ذریعے اسے حذف کر سکتے ہیں تاہم اک نشانی تو رہے گی۔ مراسلے کو یک سر حذف کرنے کے اختیارات منتظمین و مدیران کو حاصل ہیں اور یہ ان کی صوابدید پر ہے کہ آپ کی عرض داشت کو وہ تسلیم کریں یا نہ کریں۔
فورم کا یہ آپشن تو درست نہیں۔ اراکین کو یہ اختیار دینا چاہیے کہ وہ اپنے کسی پیغام کو حذف کر سکیں۔
 

فرقان احمد

محفلین
فورم کا یہ آپشن تو درست نہیں۔ اراکین کو یہ اختیار دینا چاہیے کہ وہ اپنے کسی پیغام کو حذف کر سکیں۔
اس حوالے سے ہم آپ کے موقف کے حامی ہیں تاہم اس میں ایک ایشو یہ آ جاتا ہے کہ ممکن ہے کہ آپ کے پیغام کے جواب میں کسی اور معزز رکن نے جواب دیا ہو اور یہ بھی امکان ہے کہ ایک طویل بحث چل نکلی ہو تو ایک مراسلہ کے غائب ہونے سے بسا اوقات لڑی بے مقصد ہو جاتی ہے۔بہرصورت، آپ اگر کوئی مراسلہ حذف کروانا چاہتے ہیں تو مدیران سے رابطہ کر لیجیے۔
 
ممکن ہے کہ آپ کے پیغام کے جواب میں کسی اور معزز رکن نے جواب دیا ہو اور یہ بھی امکان ہے کہ ایک طویل بحث چل نکلی ہو تو ایک مراسلہ کے غائب ہونے سے بسا اوقات لڑی بے مقصد ہو جاتی ہے۔

جی یہ بھی ضروری ہے۔ تب تو یہ آپشن درست ہے۔ ٹھیک ہے میں ایڈمن حضرات سے رابطہ کر لیتا ہوں۔ شکریہ
 
Top