اسلامک یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں میں تصادم، ایک طالب علم جاں بحق اور 9 زخمی

محمد سعد

محفلین
سب سے پہلے سٹیزن پورٹل پر درخواست دیں ، اس سے مسئلہ حل نہ ہو تو وفاقی محتسب سے رابطہ کریں۔ دونوں صورتوں میں کوئی خرچ نہیں آتا۔
اس سے بھی مسئلہ حل نہ ہو تو اجتماعی چندہ کر کے عدلیہ سے انصاف طلب کریں اور اس کے ساتھ ہی طلبہ کے لیے عدلیہ سے مفت انصاف حاصل کرنے کے لیے حکومت سے مطالبہ کریں۔
اب کوئی قابل عمل حل کی طرف آئے ہیں آپ۔
کیا اس سے اگلے مرحلے میں ایک اکیلا طالب علم اپنے اجتماعی مسئلے کی نمائندگی کر لے گا یا طلباء کو کوئی گروپ بنانے اور لیڈرشپ منتخب کرنے کی ضرورت پڑے گی جو بات کو اچھی طرح سامنے رکھنے کے قابل بھی ہو اور یونیورسٹی کے مقابلے میں ایک پارٹی کے طور پر ٹریٹ کی جا سکے؟
 
الف نظامی

لائبریرین

اس مراسلے کو دوبارہ پڑھ لیجیے
دیکھیےآپ سمجھتے ہیں کہ یونیورسٹی کے مقابلے میں ایک پارٹی تشکیل پا جائے تو مسئلہ حل ہو جائے گا جب کہ یہ مسئلہ یونیورسٹی کا پیدا کردہ نہیں ہے اور اس کا تعلق حکومت کی تعلیمی پالیسی سے ہے اور اس کا حل تعلیمی بجٹ میں اضافہ ہے۔
 
مسئلہ صرف یہ حل ہو گا کہ مسائل کو حل کروانے کا ایک مکینزم دستیاب ہو جائے گا۔
باقی آپ نہایت oversimplify کر رہے ہیں کہ جیسے طلباء اور یونیورسٹیوں کے تمام مسائل صرف بجٹ کی مقدار کے ساتھ ہی جڑے ہوتے ہیں۔
خیر، آپ کو نہیں ماننا، نہ مانیں۔ میرے خیال میں میں نے مناسب مقدار میں "فوڈ فار تھاٹ" رکھ چھوڑا ہے۔
 
ایسی بات ہے تو آپ سے فورا متفق ہوں۔ نہ ماننے کا سوال ہی نہیں۔

آئیڈلسٹ نظریہ :عدلیہ مسائل کے حل کا آسان مکینزم ہے
پریگمیٹک نظریہ: یونین مسائل کے حل کا آسان مکینزم ہے
 
الف نظامی

لائبریرین
ایک مفروضہ صورتِ حال جو کبھی حقیقت تھی:
طلبہ کے گروہوں کے پاس اسلحہ ہے
وہ اسلحہ کے زور پر کیمپس میں بدمعاشی کرتے ہیں
یونیورسٹی ان کے خلاف ایکشن لیتی ہے
گروہوں کی سرپرست سیاسی جماعت حکومت میں ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی کے اس ایکشن کو معطل کر دیتی ہے
اب بتائیں کہ اس صورت حال میں یونیورسٹی انتظامیہ کہاں جائے جب کہ عدلیہ میں بھی سیاسی جماعتوں کا اثر و رسوخ موجود ہے۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
ایک مفروضہ صورتِ حال جو کبھی حقیقت تھی:
وکلاء کے گروہوں کے پاس اسلحہ ہے
وہ اسلحہ کے زور پر ہسپتال میں بدمعاشی کرتے ہیں
حکومت ان کے خلاف ایکشن لیتی ہے
گروہوں کی سرپرست اپوزیشن جماعتیں اور اعلیٰ عدلیہ پیٹی بند بھائی ہونے کی وجہ سے حکومت کے اس ایکشن کو معطل کر دیتی ہے
اب بتائیں کہ اس صورت حال میں حکومتی انتظامیہ کہاں جائے جب کہ عدلیہ میں بھی اپوزیشن سیاسی جماعتوں کا اثر و رسوخ موجود ہے۔
 
حکومت اور یونیورسٹی میں فرق ہے۔ حکومت کا کام ہے انصاف کی فراہمی کے لیے ریفارمز کرنا نہ کہ خود کو مجبور ظاہر کرنا۔
 
ایسی بات ہے تو آپ سے فورا متفق ہوں۔ نہ ماننے کا سوال ہی نہیں۔

آئیڈلسٹ نظریہ :عدلیہ مسائل کے حل کا آسان مکینزم ہے
پریگمیٹک نظریہ: یونین مسائل کے حل کا آسان مکینزم ہے
مسائل = یونین
تنازعات = انتظامیہ › عدلیہ
 
معاملہ سے مکمل آگہی رکھتے ہوئے انتہائی افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ایک یکطرفہ کاروائی کو تصادم کہہ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
اور جس مثبت سرگرمی پر حملہ ہوا اس کا ذکر سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔
تین دن کا ایکسپو جمعیت ہر سال کرواتی ہے۔ جس میں ٹیلنٹ ایوارڈ، مختلف مقابلہ جات، مشاعرہ، مباحث جس میں مخالف نظریات کو بھی بھرپور نمائندگی دی گئی، کتاب میلہ اور مختلف موضوعات پر سیمینار ہوتے ہیں۔ اور یہ پروگرام 30 سے زائد شہروں اور جامعات میں ہر سال ہوتے ہیں۔ کل اسلامی یونیورسٹی میں اس کا آخری پروگرام چل رہا تھا جس میں یونیورسٹی جمعیت سے وابستہ سابقہ افراد کے لیے عشائیہ تھا۔ جس کے دوران یہ حملہ کیا گیا اور ایک طالب علم ہلاک، جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
اس میں تصادم کہاں ہے؟

یہ کیسا تصادم ہے کہ جس میں ایک طرف کے لوگ ہی زخمی اور ہلاک ہوں، اور پکڑے جانے والے تمام ملزمان مخالف گروہ سے ہوں؟

بہرحال بلاتحقیق تبصرے کرنا بہت آسان، خاص طور پر منفی تنقید کرنا سب سے آسان۔
 
سید عمران

تابش بھائی کو اتنا عرصہ یہاں رہ کر منفی پراپیگنڈہ کرنے والوں کی ذہنیت پر افسوس نہیں کرنا چاہیے۔۔۔
یہ لوگ حق کا جواب دے نہیں پاتے، باطل پراپیگنڈہ جتنا مرضی کروالو!!!
 
آخری تدوین:

الف نظامی

لائبریرین
معاملہ سے مکمل آگہی رکھتے ہوئے انتہائی افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ایک یکطرفہ کاروائی کو تصادم کہہ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
اور جس مثبت سرگرمی پر حملہ ہوا اس کا ذکر سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔
تین دن کا ایکسپو جمعیت ہر سال کرواتی ہے۔ جس میں ٹیلنٹ ایوارڈ، مختلف مقابلہ جات، مشاعرہ، مباحث جس میں مخالف نظریات کو بھی بھرپور نمائندگی دی گئی، کتاب میلہ اور مختلف موضوعات پر سیمینار ہوتے ہیں۔ اور یہ پروگرام 30 سے زائد شہروں اور جامعات میں ہر سال ہوتے ہیں۔ کل اسلامی یونیورسٹی میں اس کا آخری پروگرام چل رہا تھا جس میں یونیورسٹی جمعیت سے وابستہ سابقہ افراد کے لیے عشائیہ تھا۔ جس کے دوران یہ حملہ کیا گیا اور ایک طالب علم ہلاک، جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
اس میں تصادم کہاں ہے؟

یہ کیسا تصادم ہے کہ جس میں ایک طرف کے لوگ ہی زخمی اور ہلاک ہوں، اور پکڑے جانے والے تمام ملزمان مخالف گروہ سے ہوں؟

بہرحال بلاتحقیق تبصرے کرنا بہت آسان، خاص طور پر منفی تنقید کرنا سب سے آسان۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ جامعہ میں جمعیت کا مجموعی کردار مثبت تاثر پیش کرتا ہے۔
 
Top