لاہور میں وکلاء کا امراض قلب کے اسپتال پر حملہ، آپریشن تھیٹر میں توڑ پھوڑ

جاسم محمد

محفلین
ان کو ہی بلا لیں، جو مریض بچ رہے ہیں، شاید وہ ہی دعائیں لے جائیں۔ اس حکومت سے کوئی توقع رکھنا بے کار ہو گیا۔ ان کو کوئی ایشو درپیش ہو، تو مخالفین کو صلواتیں سنانے لگ جاتے ہیں۔
وکلا ن لیگ کی لائرز ونگ سے تھے۔ اس میں حکومت کا کیا قصور ہے؟
 

فرقان احمد

محفلین
ٹویٹر پر سارے ن لیگی صوبائی وزیر اطلاعات فیاض چوہان پر حملے کی تعریفیں کر رہے ہیں۔
دراصل، یہ حملہ وکلاء نے ڈاکٹرز پر کیا ہے اور فیاض چوہان صاحب تو بس مفت میں رگیدے گئے۔ یہ واقعہ اپنی جگہ افسوس ناک ہے تاہم آپ کی توجہ سانحہ اور حکومتی رٹ قائم نہ ہونے کی طرف کم سے کم ہے۔
 

فرقان احمد

محفلین
حکومتی رٹ کا ن لیگ کے غنڈے وکیلوں نے بال کھینچ کر مذاق اڑایا۔ ہم سے نہیں اپوزیشن سے پوچھیں وہ قانون پر کتنا عمل کر رہے ہیں؟
ہمیں تو ڈر ہے کہ عفیفہ حکومت بی اب کہیں رونے نہ لگ جائیں۔ کام تو کوئی ڈھنگ کا ہوتا نہیں؛ بس رونا دھونا اور کوسنے دینا خوب آتا ہے! حد ہے بھئی حد ہے! اب تو کنٹینر سے اتر آئیے۔ اگر اب بھی سوال جواب اپوزیشن سے کرنے ہیں تو پھر اقتدار بھی ان کے حوالے کیجیے۔ آپ کس مرض کی دوا ہیں؟
 

جاسم محمد

محفلین
ممکن ہے انصافی وکیل ان مظاہروں میں سر فہرست ہوں۔ آپ وکلاء کو جانتے نہیں ہیں سر۔ یہ تب ایک ہو جاتے ہیں، جب ان کی برادری پر کہیں سے کوئی 'حملہ' ہو۔ براہ مہربانی آپ یہاں تو پارٹی بازی سے گریز کریں۔ دراصل، آپ کی حکومت کی رٹ چیلنج ہو گئی اور آپ اس حوالے سے توجہ ہٹوانا چاہتے ہیں تاہم ایسا کرنا نازیبا ہے۔ حقیقیت کا سامنا کھلے ذہن و دل کے ساتھ کیجیے۔
جب ماڈل ٹاؤن میں اسی پنجاب پولیس نے حاملہ عورتیں کے جبڑوں میں گولیاں ماری تھی تب حکومتی رٹ کہاں تھی؟ حکومت ایکشن لے تو بری نہ لے تو بری۔
 

فرقان احمد

محفلین
جب ماڈل ٹاؤن میں اسی پنجاب پولیس نے حاملہ عورتیں کے جبڑوں میں گولیاں ماری تھی تب حکومتی رٹ کہاں تھی؟
یہ لازم نہیں کہ حکومتی رٹ گولیاں مار کر قائم کی جائے۔ کیا مظاہرین کو گولیاں مارے بغیر نکیل نہیں ڈالی جا سکتی! سندھ میں اس سے کئی گنا بڑے مظاہرے ہوتے ہیں، وہاں حکومتی رٹ قائم کر لی جاتی ہے۔ کوئی واٹر کینن، کوئی آنسو گیس، کوئی گرفتاریاں، کوئی پیشگی الرٹس وغیرہ!
 

الف نظامی

لائبریرین
ایسے قانون شکن وکیلوں سے قوم بیزار ہے اور ان پر لعنت ہو بے شمار۔
یہی سسٹم کا ناسور ہیں۔ ان کی تو تربیت ہی نہیں ہوئی۔ ان ہی میں سے کل بکنے والے جج بنیں گے۔
جج صاحب تہاڈے وکیلاں نوں تمیز کون سکھاوے گا؟
رشوت خور، غنڈہ گرد بدمعاش وکیل تے جج عدلیہ ریفارمز کون کرے گا؟
ان مریضوں کا بھی خیال نہیں آیا جنہیں ایمرجینسی میڈیکل کئیر کی ضرورت ہوتی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
کیا حکومتی رٹ ٹویٹر پر قائم کرنی ہے؟ ارے بھئی، ٹویٹر کی دنیا سے باہر یہ سب کچھ چل رہا ہے۔ ٹویٹو ٹویٹ ہونے سے بہتر ہے کہ میدان میں آ کر حکومتی رٹ قائم کریں۔ اگر کوئی سیاسی جماعت سے وابستہ ہے یا وابستہ نہیں ہے، وہ گڑ بڑ کرے تو اسے فوری طور پر حراست میں لیں۔ یہ غنڈہ گردی کیوں کر ہو رہی ہے؟ حکومتی رٹ پر سوالیہ نشان ہے!
حکومت سخت ایکشن لے گی تو پھر یہی لبرل، اپوزیشن، لفافے چیخیں گے کہ فسطائیت کا سامنا ہے
 

الف نظامی

لائبریرین
جو خاتون علاج نہ ملنے سے فوت ہوگئی اس کا خون پاکستان بار کونسل کے کرتا دھرتاوں کی گردن پر ہے۔ چیف جسٹس سوموٹو نوٹس نہ لے تو اس پر بھی لعنت بے شمار۔
 

فرقان احمد

محفلین
حکومت سخت ایکشن لے گی تو پھر یہی لبرل، اپوزیشن، لفافے چیخیں گے کہ فسطائیت کا سامنا ہے
فسطائیت تو صرف مخالف اپوزیشن رہنماؤں کی حد تک ہے وگرنہ حکومتی رٹ کا یہ عالم ہے کہ جہاں دس بندے اکھٹے دکھائی دیے، سر پر مٹی ڈال رونا دھونا شروع کر دیا۔
 

جاسم محمد

محفلین
دراصل، یہ حملہ وکلاء نے ڈاکٹرز پر کیا ہے اور فیاض چوہان صاحب تو بس مفت میں رگیدے گئے۔ یہ واقعہ اپنی جگہ افسوس ناک ہے تاہم آپ کی توجہ سانحہ اور حکومتی رٹ قائم نہ ہونے کی طرف کم سے کم ہے۔
فیاض چوہان وہاں معاملہ کی رپورٹ لینے گئے تھے۔ وکیلوں کی لڑائی ڈاکٹروں سے تھی۔ صوبائی وزیر کو کیوں مارا اگر وکلا ن لیگ کے غنڈے نہیں تھے؟
 

الف نظامی

لائبریرین
پوری قوم قانون کے نام لیوا بدمعاش غنڈوں پر لعنت بھیجے اور سول سوسائٹی باہر نکلے ان کے خلاف یہ کوئی طریقہ نہیں ہے ملک کو بدمعاش پورہ بنانا ہے کیا ان وکیلوں نے۔
 

فرقان احمد

محفلین
فیاض چوہان وہاں معاملہ معاملہ کی رپورٹ لینے گئے تھے۔ وکیلوں کی لڑائی ڈاکٹروں سے تھی۔ صوبائی وزیر کو کیوں مارا اگر وکلا ن لیگ کے غنڈے نہیں تھے؟
فیاض الحسن چوہان کا واقعہ اس سانحہ کے سامنے کوئی معنی نہیں رکھتا ہے۔ یہاں جانیں جا رہی ہیں اور آپ ہیں کہ ایک واقعے کو جواز بنا کر مسلسل سیاست بازی اور پارٹی بازی میں مصروف ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ وکلاء کی اس غنڈہ گردی کی کھلے لفظوں میں سب مذمت کریں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وکلا سے ایسے حملے کی توقع نہیں کی جاسکتی، ہنگامہ آرائی کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔

قانون دان اعتزاز احسن نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا پی آئی سی کے باہر ہونے والا واقعہ افسوسناک ہے، وکلا تحریک کے دوران ایک پتا بھی نہیں ٹوٹا تھا، گزشتہ واقعات پر ایکشن لیا جاتا تو آج یہ نہ ہوتا، وکلا کو چاہیئے تھا فیاض الحسن چوہان کو تحفظ دیتے، آج سر شرم سے جھکا ہوا ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا معاملات مل بیٹھ کر حل ہونے چاہئیں، ہم نے وکلا تحریک چلائی اور عوام کو شامل کیا۔
 

جاسم محمد

محفلین
ہمیں تو ڈر ہے کہ عفیفہ حکومت بی اب کہیں رونے نہ لگ جائیں۔ کام تو کوئی ڈھنگ کا ہوتا نہیں؛ بس رونا دھونا اور کوسنے دینا خوب آتا ہے! حد ہے بھئی حد ہے! اب تو کنٹینر سے اتر آئیے۔ اگر اب بھی سوال جواب اپوزیشن سے کرنے ہیں تو پھر اقتدار بھی ان کے حوالے کیجیے۔ آپ کس مرض کی دوا ہیں؟
اپوزیشن سے فی الحال ماڈل ٹاؤن میں ۱۴ لاشیں گرانے کا حساب لینا باقی ہے۔ آج کی غنڈہ گردی کا حساب بعد میں لیں گے۔
 

فرقان احمد

محفلین
اپوزیشن سے فی الحال ماڈل ٹاؤن میں ۱۴ لاشیں گرانے کا حساب لینا باقی ہے۔ آج کی غنڈہ گردی کا حساب بعد میں لیں گے۔
واہ واہ کیا لاجک ہے! کیا منطق ہے، کیا شانِ بے نیازی ہے! آپ ایسا کریں کہ ڈی جے بٹ کو ہی بلا لیں۔ کنٹینر سے تو آپ نے اترنا نہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
واہ واہ کیا لاجک ہے! کیا منطق ہے، کیا شانِ بے نیازی ہے! آپ ایسا کریں کہ ڈی جے بٹ کو ہی بلا لیں۔ کنٹینر سے تو آپ نے اترنا نہیں۔
تحریک انصاف اس قسم کی غنڈہ گردی پر یقین نہیں رکھتی۔ البتہ اس میں جو بھی ملوث ہے اسے سخت ترین سزا دی جائے گی۔ بیشک وکلا اور جج اپنی برداری کو بچانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا لیں۔
 
Top