پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تقریباً 10 ماہ کے وقفہ کے بعد 40 ہزار کی حد کو عبور کرلیا

جاسم محمد

محفلین
پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تقریباً 10 ماہ کے وقفہ کے بعد 40 ہزار کی حد کو عبور کرلیا
pic_8e7d1_1563547147.jpg._3

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2019ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے پیر کو تقریباً 10 ماہ کے وقفہ کے بعد 40 ہزار کی حد کو عبور کیا جبکہ کراچی سٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) 100 انڈیکس ایک ہی دن میں 836 پوائنٹس (2.08 فیصد) کی مثبت تبدیلی کے بعد 40,122 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ سٹاک میں اضافہ بنیادی طور پر کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈی کے پاکستان کے آئوٹ لک کو منفی سے مستحکم کرنے کے اعلان کے بعد ہوا ہے۔دن کے وقت مجموعی طور پر 36 کروڑ 16 لاکھ 55 ہزار 400 کے حصص کا لین دین ہوا جبکہ دن کے وقت حصص کی مالیت گزشتہ روز کی قیمت 11.9 ارب کے مقابلے میں 13.75 ارب روپے رہی۔ سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 392 کمپنیوں کے حصص کا تبادلہ ہوا جن میں سے 284 کمپنیوں کے حصص میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور 91 مندی کا شکار رہیں جبکہ 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ تین سرفہرست ٹریڈنگ کمپنیوں میں بینک آف پنجاب جس کا حجم 7 کروڑ 49 لاکھ 27 ہزار 500 حصص اور اس کے شیئر کی قیمت 12.4 روپے فی شیئر رہی، کے ای ایل کا حجم 4 کروڑ 8 لاکھ 50 ہزار ہے اور اس کے فی شیئر کی قیمت 4.59 روپے اور یونیٹی کا حجم 3 کروڑ 77 لاکھ رہا اور اس کے شیئر کی 13.21 روپے فی شیئر رہی۔
cb59a1f4-47d4-4fda-b129-f7da956c3350.png
 

جاسم محمد

محفلین
سٹاک میں اضافہ بنیادی طور پر کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈی کے پاکستان کے آئوٹ لک کو منفی سے مستحکم کرنے کے اعلان کے بعد ہوا ہے۔
اپوزیشن اور ان کے حامی لفافے: تحریک انصاف حکومت کے 15 ماہ میں ہم لٹ گئے، برباد ہوگئے
جبکہ عالمی اقتصادی ادارے کے مطابق:
Moody’s Investors Service raised Pakistan’s credit rating outlook to stable from negative, citing the International Monetary Fund program that helped stabilize the economy
The South Asian nation more than doubled interest rates and devalued its currency by half in the past two years helping stabilize the economy after a deficit blowout. The current account turned into a surplus in October for the first time in four years after the nation entered a $6 billion IMF bailout program
Moody’s Raises Pakistan’s Outlook to Stable After IMF Program
 

الف نظامی

لائبریرین
مندرجہ ذیل شعبوں میں حکومتی کارکردگی کیا ہے؟
1- پولیس ریفارمز
2- عدلیہ ریفارمز
3- ٹیکس کلچر کا فروغ
4- انتخابی اصلاحات
5- بہتر اور سستی طبی سہولیات کی فراہمی
6- تعلیمی نظام کی بہتری
7- صنعتی ترقی
8- ماحول دوست بجلی کی پیدوار
9- شجر کاری
 

جاسم محمد

محفلین
مندرجہ ذیل شعبوں میں حکومتی کارکردگی کیا ہے؟
1- پولیس ریفارمز
2- عدلیہ ریفارمز
3- ٹیکس کلچر کا فروغ
4- انتخابی اصلاحات
5- بہتر اور سستی طبی سہولیات کی فراہمی
6- تعلیمی نظام کی بہتری
7- صنعتی ترقی
8- ماحول دوست بجلی کی پیدوار
9- شجر کاری
کیا آج حکومت ختم ہو گئی ہے؟ ابھی 3.5 سال باقی ہیں۔
 
Top