ملک لوٹنے والوں پر رحم اور معاف نہیں کرسکتا، وزیراعظم

جاسم محمد

محفلین
ملک لوٹنے والوں پر رحم اور معاف نہیں کرسکتا، وزیراعظم
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
1875579-imrankhan-1573368356-370-640x480.jpg

این آر او دے دے کر معاشرے کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے، عمران خان فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک لوٹنے والوں پر رحم اور انہیں معاف نہیں کرسکتا کیونکہ این آر او دے دے کر معاشرے کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے۔

جشن میلادالنبی ﷺکےموقع پر اسلام آباد میں انٹرنیشنل رحمتہ اللعالمین ﷺ کانفرنس ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے رستے میں مافیا بیٹھے ہیں، سیاست، میڈیا اور بیوروکریسی میں یہ لوگ بیٹھے ہیں، ہم جدوجہد کرکے اس مافیا کو شکست دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں مجھ میں رحم نہیں اور مجھے چاہیے کہ جن بدعنوانوں نے ملک کو قرضوں میں ڈبو کر کنگال کردیا انہیں معاف کردوں، لیکن انہیں معاف کرنا اور ان پر رحم کرنا میرا کام نہیں، کرپٹ لوگوں نے میرے نہیں قوم کے پیسے چوری کئے ہیں، این آر او دے دے کر ہم نے معاشرہ کا بیڑہ غرق کردیا ہے، رحم کمزور اور غریب طبقے کے لیے ہوتا ہے، بڑے ڈاکوؤں پر رحم نہیں ہوتا، آپ ﷺ نے بھی کرپٹ لوگوں کو عبرت ناک سزائیں دیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوگ دنیا میں رول ماڈلز ڈھونڈتے ہیں، اسکول میں مجھے کبھی نہیں سکھایا گیا کہ ہمارے رول ماڈل نبی اکرمﷺہونے چاہئیں، ہماری تعلیم ہمیں نبی اکرمﷺ کی طرف نہیں لے کر گئیں، اسکول میں کوئی اور رول ماڈل تھے، فلمی اداکاروں، گلوکاروں اور کھلاڑیوں کو رول ماڈل سمجھا جاتا تھا، ہم تعلیمی نظام ٹھیک کریں گے اور آپﷺکی جدو جہد کا بتائیں گے، چاہتے ہیں بچے بچے کو علم ہو حضور اکرمﷺنے معاشرے کو کیسے تبدیل کیا، افسوس کی بات ہے ہمارے ہاں اس بارے میں نہیں پڑھایا جاتا، ہمیں اپنے بچوں کو تاریخ کا مطالعہ کرانا ہوگا، مسلمان گھر میں پیدا ہوکر مسلمان کہلانا کافی نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن سے پہلے مدینہ کی ریاست بات اس لیے نہیں کی کہ لوگ کہتے ووٹ مانگنے کے لیے یہ باتیں کر رہا ہوں، اس لیے الیکشن جیتنے کے بعد مدینہ کی ریاست کی بات کی، میری زندگی کرکٹ کھیلتے ہوئے گزری، والدصاحب زبردستی جمعہ کی نماز پڑھنے لے جاتے تھے، میں نے اپنی زندگی کے تجربے سے سیکھا ہے، ریاست مدینہ پر زور دینا میری زندگی کا تجربہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ زندگی کا مقصد پیسہ کو بنانے سے انسان تباہ ہوجاتا ہے، پیسہ بنانا سب سے بڑی بت پرستی ہے، بڑاانسان اپنی ذات کیلئے زندگی نہیں گزارتا، نبی کریم ﷺ نے اپنی وراثت میں جائیدادیں نہیں چھوڑیں، زندگی موت،زرق اور عزت اللہ کے ہاتھ میں ہے، لوگ پوچھتے ہیں کہاں ہے نیا پاکستان اور مدینہ کی ریاست، وہ پہلے دن نہیں بن گئی تھی بلکہ طویل جدوجہد کا نام ہے، ہوسکتا ہے ہم اپنی زندگی میں اس تک نہ پہنچیں لیکن اس راستے پر چل پڑے ہیں، قوم ضرور پہنچے گی، میرٹ پر ختم ہونا سب سے بڑی ناانصافی ہے، مدینہ کی ریاست میں سب سے اچھی چیز میرٹ ہے، اسی سے مدینہ نے ترقی کی۔
 
فرقان احمد

محفلین
محترمہ علیمہ خانم اور دیگر انصافی کرپٹ عناصر کو بھی گھبرا جانا چاہیے کہ اب انہیں بھی معاف نہ کیا جائے گا۔ یا الٰہی خیر! بقیہ کو تو خیر یہ بھاشن روزانہ کی بنیاد پر سننے کو ملتے رہتے ہیں۔ آج حضرت زیادہ جلال میں ہیں؛ شاید اپنوں پر بھی کوڑا برسا دیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
محترمہ علیمہ خانم اور دیگر انصافی کرپٹ عناصر کو بھی گھبرا جانا چاہیے
یہ بعد کا مسئلہ ہے۔ فی الحال انصافی گوڈ بکس میں ہیں۔ پہلے بیڈ بکس والے ملک سے فرار کی بجائے اپنے پر لگے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے سنگین الزاما ت عدالتوں میں دھونے کی کوشش کریں :)
 
فرقان احمد

محفلین
یہ بعد کا مسئلہ ہے۔ فی الحال انصافی گوڈ بکس میں ہیں۔ پہلے بیڈ بکس والے ملک سے فرار کی بجائے اپنے پر لگے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے سنگین الزاما ت عدالتوں میں دھونے کی کوشش کریں :)
کوئی بات نہیں؛ یہ عناصر مولانا فضل کے جلسے میں یہ الزامات دہراتے جا رہے ہیں۔ علیمہ خانم والا معاملہ اسی لیے گول نہیں کیا جانا چاہیے تھا کہ یوں ان کو جواز مل جائے گا جو کہ مل چکا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
کوئی بات نہیں؛ یہ عناصر مولانا فضل کے جلسے میں یہ الزامات دہراتے جا رہے ہیں۔ علیمہ خانم والا معاملہ اسی لیے گول نہیں کیا جانا چاہیے تھا کہ یوں ان کو جواز مل جائے گا جو کہ مل چکا ہے۔
علیمہ خانم سے زیادہ تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ والا کیس اہم ہے۔ ریاست فی الحال اس معاملہ میں ڈھیل دے رہی ہے۔ ایک بار یہ کیس شنوائی کے لئے لگ گیا تو سمجھیں پوری تحریک ٹھا ٹھا ہو جائے گی :)
 
دیکھتے ہیں۔ یہ معاملہ تو ابھی صحیح طرح کھل نہ پایا۔
 
جاسم محمد

محفلین
دیکھتے ہیں۔ یہ معاملہ تو ابھی صحیح طرح کھل نہ پایا۔
عوام میں نہیں کھلا۔ تحریک انصاف کے اندر سب کو معلوم ہے کیا ہوا تھا۔
اصل میں دھرنے کے دنوں میں پارٹی کو بیرون ملک سے بہت زیادہ فنڈنگ آئی تھی جس کا کوئی حساب کتاب نہیں رکھا گیا۔ تحریک کے پرانے کارکن اکبر بابر نے یہ ایشو اٹھایا تو عمران خان نے ان کو فارغ کر دیا۔ اسی طرح جسٹس وجیہہ الدین نے جب پارٹی میں الیکشن دھاندلی کا ایشو اٹھایا تو ان کو بھی خان صاحب نے فارغ کر دیا۔ یہی نا انصافیاں عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے فارغ کریں گی۔
 
بچ سکتے ہیں خان صاحب اس میں سے بھی، تاہم، شاید معاملہ دوبارہ انتخابات کی طرف چلا جائے کیونکہ سیاسی دباؤ بھی بہت پڑے گا۔
 
جاسم محمد

محفلین
بچ سکتے ہیں خان صاحب اس میں سے بھی، تاہم، شاید معاملہ دوبارہ انتخابات کی طرف چلا جائے کیونکہ سیاسی دباؤ بھی بہت پڑے گا۔
فنڈنگ تو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے حلال اور جائز طریقہ سے ہی کی تھی۔ البتہ پاکستان میں مقیم پارٹی کے فنانشل اکاؤنٹس ہینڈلرز نے اس پیسے کے ساتھ خردبرد کی ہے (علیمہ خانم، جہاز ترین وغیرہ)۔ اسی لئے اس کی منی ٹریل دینے کی بجائے عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں۔ خان صاحب اگر 2014 میں ہی اکبر بابر کی شکایت پر نوٹس لے لیتے تو آگے چل کر ان کو اس حوالہ سے مشکلات نہ ہوتی۔ اب وہ بری طرح پھنس چکے ہیں۔
 
قسمت کے دھنی ہیں۔ مزید یہ کہ، چیری بلاسم کی ڈبیا جیب میں ہے۔ شاید بچ ہی جائیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
قسمت کے دھنی ہیں۔ مزید یہ کہ، چیری بلاسم کی ڈبیا جیب میں ہے۔ شاید بچ ہی جائیں۔
امید تو یہی ہے کہ بچ جائیں گے۔ کیونکہ عمران خان جیسے بھی ہیں، مالی طور پر کرپٹ نہیں ہیں۔ یہ سچ ہے کہ ان کے ارد گرد کرپٹ ترین لوگوں نے گھیرا ڈالا ہوا ہے جو کہ پاکستانی قوم کے مجموعی عنصر کی نمائندگی کرتا ہے۔ البتہ خان صاحب اپنی ذات میں بالکل پاک صاف ہیں۔ ان کی ملک سے باہر کوئی اثاثے اور جائیدادیں نہیں ہیں ۔ نہ ہی وہ اتنا عرصہ حکومت میں رہے ہیں کہ زرداری اور نواز شریف کی طرح منظم منی لانڈرنگ کر سکیں۔
 
یہ تو وقت ثابت کرے گا۔ ابھی آپ کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں۔ پہلی بار تو کوئی عوامی عہدہ ملا ہے۔ دھیرے دھیرے معلوم پڑے گا صاحب!
 
جاسم محمد

محفلین
یہ تو وقت ثابت کرے گا۔ ابھی آپ کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں۔ پہلی بار تو کوئی عوامی عہدہ ملا ہے۔ دھیرے دھیرے معلوم پڑے گا صاحب!
ایسا ممکن ہی نہیں ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ عمران خان کی برطانوی پاؤنڈز میں ارب پتی جمائما خان سے طلاق کے وقت ان کی آدھی جائیداد میں شراکت سے دستبرداری ہے۔
Jemima Khan snaps up £15m stately home sold by financier to pay his ex-wife | Daily Mail Online
وزیراعظم نے کہا کہ زندگی کا مقصد پیسہ کو بنانے سے انسان تباہ ہوجاتا ہے، پیسہ بنانا سب سے بڑی بت پرستی ہے، بڑاانسان اپنی ذات کیلئے زندگی نہیں گزارتا، نبی کریم ﷺ نے اپنی وراثت میں جائیدادیں نہیں چھوڑیں
 
فرقان احمد

محفلین
ایسا ممکن ہی نہیں ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ عمران خان کی برطانوی پاؤنڈز میں ارب پتی جمائما خان سے طلاق کے وقت ان کی آدھی جائیداد میں شراکت سے دستبرداری ہے۔
Jemima Khan snaps up £15m stately home sold by financier to pay his ex-wife | Daily Mail Online
سر! انہیں عوامی عہدہ پہلی بار ملا ہے۔ ابھی صبر کریں اور انتظار کریں۔ جذباتی نہ ہوں! یوں تو کئی اور سیاست دان صرف لائف اسٹائل کی وجہ سے گھیرے میں ہیں۔ بس عوامی عہدے کے باعث پھڑے گئے نیں، یعنی کہ گھیرے میں آ گئے ہیں۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
سر! انہیں عوامی عہدہ پہلی بار ملا ہے۔ ابھی صبر کریں اور انتظار کریں۔ جذباتی نہ ہوں! یوں تو کئی اور سیاست دان صرف لائف اسٹائل کی وجہ سے گھیرے میں ہیں۔ بس عوامی عہدے کے باعث پھڑے گئے نیں۔
زیادہ دور نہ جائیں۔ ان 14 مہینے میں وزیر اعظم بننے کے بعد ان کے رہن سہن کو دیکھ لیں۔ ریڈ کارپٹ پر نہیں چلتے، کمرشل پرواز میں سفر کرتے ہیں، عام لوگوں کی طرح بسوں میں کھڑے رہتے ہیں۔ شریفین بھی یہ کام کرتے تھے لیکن اقتدار چھن جانے کے بعد۔ اور یہی تبدیلی ہے۔
 
یہ تو وہ کئی وجوہات کے باعث کر سکتے ہیں۔ ذرا صبر کر لیجیے۔ پہلی بار عوامی عہدہ ملا ہے۔ دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔
 
Top