فرقان احمد

محفلین
اس وقت میاں صاحب کا باہر جانا اُن کے لیے اور حتیٰ کہ خان صاحب کی سیاست کے لیے بھی فائدہ بخش نہیں۔ دراصل ملکی اسٹیبلشمنٹ انہیں بیرون ملک بھجوانا چاہتی ہے تاکہ نواز شریف صاحب کی بگڑتی ہوئی حالت کے حوالے سے اُن پر کسی قسم کا الزام نہ آئے۔ یہ فیصلہ ریاست کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے۔ میاں صاحب جیل میں، اور بالخصوص نیب کی حراست میں اس قدر زیادہ بیمار ہوئے، گو کہ یہ اتفاق ہو سکتا ہے، تاہم، اُن کی صحت کی حالت واقعی تشویش ناک ہے اور اس کا ملبہ ریاست اداروں پر ڈالا جا سکتا تھا، اس لیے شاید یہ 'فیصلہ'لیا گیا۔ صحت کے معاملے پر سیاست واقعی غیر انسانی رویہ ہے۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

آج تو آپ پکے صابر شاکر لگ رہے ہیں :)
 
آورکزئی

محفلین
۵ کروڑ سے زائد کرپشن یا آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے والوں کو عام قیدیوں (سی کلاس) کے ساتھ رکھے جانے والا بل کل پارلیمان سے منظور ہو گیا ہے۔
باقی نواز شریف واقعی بیمار ہیں اور زندگی و موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اسلئے انسانی ہمدردی کی وجہ سے کچھ ڈھیل دے دی گئی ہے۔ اگر ڈیل ہوتی تو سارے کیسز ختم ہو جاتے۔

ہاہاہاہا۔۔۔۔ اپ لوگوں کے لیے تو مر کے دکھانا پڑتاہے نا کہ کوئی واقعی بیمار ہے ۔۔۔ وغیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ تیس ہزار ارب کے کمیٹی رپورٹ کا کیا بنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟
 
آورکزئی

محفلین
عمران نیازی کے پچھلی حکومتوں پر3دعوےجھوٹے نکلے1-منی لانڈرنگ۔کل شیبر زیدی نےکہاکہ پاکستان سےکوئی رقم غیرقانونی راستےسےنہیں نکلی۔
2-10سال کی قرضوں کی بابت بھی کمیشن کافیصلہ آیاکہ غلط استعمال نہیں ہواہے۔
3-کرپشن کے خاتمے کی جگہ اسمیں اضافہ ہوا ورلڈ اکنامک فورم نے 5 پوائنٹ اضافہ بتایا.
 
ماضی میں کوئی منی لانڈرنگ نہیں ہوئی تو پاکستان پر ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ کی تلوار کیوں لٹک رہی ہے؟
قرضوں والے کمیشن کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں آیا۔ حتمی رپورٹ جاری ہوگی تو معلوم ہوگا پچھلے دس سالوں میں قرضہ کہاں خرچ ہوا۔ باقی پاکستان میں کرپشن بڑھی ہے۔ اس کی روک تھام کے خلاف قانون سازی کی جا رہی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
فضل ڈیزل کے موجودہ حالات کیا ہیں؟
اپنا مسترد شدہ اسلامی چورن آج پھر بیچنے کی ناکام کوشش کی ہے :)

پاکستان کو امریکا کی کالونی بنا دیا گیا: فضل الرحمن
Last Updated On 09 November,2019 11:51 pm
517987_33671522.jpg

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کی کالونی کیساتھ ساتھ مغرب کا گروی بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔ پاکستان جن مقاصد کے لیے حاصل کیا گیا تھا کچھ بھی نہیں پایا۔

سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج آزادی مارچ سیرت کانفرنس میں تبدیل ہوا ہے، دنیا کو پیغام جا رہا ہے کہ پاکستان کے عوام حضورﷺ سے کس قدر محبت رکھتے ہیں، کسی کو ناموس رسالت سے کھیلنے کی ہمت نہیں ہو گی۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پچھلے سال نومبر میں پہلا ملین مارچ کراچی میں کیا تھا، پاکستان کو کالونی بنا دیا گیا ہے، نام ہم آزادی کا لیتے ہیں، پاکستان کوعملی طور پر امریکا کی کالونی کیساتھ ساتھ مغرب کا گروی بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔ لاکھوں مسلمانوں نے ملک کے لیے قربانیاں دیں۔

امیر جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ خدا کے لیے ہمیں آئین و قانون میں رہنے دو۔ آج ہم بطور قوم کس کی پیروی کر رہے ہیں، پاکستان جن مقاصد کے لیے حاصل کیا گیا تھا کچھ بھی نہیں پایا۔ ملک کو غلام بنا دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے پیچھے کیا مقاصد ہیں؟ بھارت نے آج ہی بابری مسجد کا فیصلہ مسلمانوں کیخلاف دیا، یہ ہے ہمارے عقل مند حکمران؟ بھارت نے اسی وقت جواب دے دیا۔ اللہ دین اسلام کو فتح نصیب فرمائے، ہم دنیا میں سر اٹھا کر عزت والی قوم بننا چاہتے ہیں، ملک کا مستقبل ٹھیک اور روشن کرنا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
پاکستان جن مقاصد کے لیے حاصل کیا گیا تھا کچھ بھی نہیں پایا۔
عجیب بات کرتے ہیں مولانا۔ ڈیزل کے پرمٹ، کشمیر کمیٹی کی سربراہی، بنگلہ نمبر ۲۲، شہدا کی زمینیں، حلوے اور ۴۱ لاکھ کی لسی ٹھوسنے کے بعد بھی پاکستان بنانے کا مقصد حاصل نہیں کر سکے مولانا صاحب :)
 
میں تو مشورہ دوں گا کہ فضل ڈیزل چورن بیچنے کے بجائے کراچی آکر گٹگا اور ماوا بیچے۔ ایک ماہ میں تمام کرپشن کا پیسہ نیب کے منہ پر مارنے کے قابل ہوجائے گا۔۔۔
بےروزگار لوگوں سے میں شدید ہمدردی رکھتا ہوں۔
 
عجیب بات کرتے ہیں مولانا۔ ڈیزل کے پرمٹ، کشمیر کمیٹی کی سربراہی، بنگلہ نمبر ۲۲، شہدا کی زمینیں، حلوے اور ۴۱ لاکھ کی لسی ٹھوسنے کے بعد بھی پاکستان بنانے کا مقصد حاصل نہیں کر سکے مولانا صاحب :)
میں صحیح کہہ رہا ہوں مولانا گٹکا اور ماوا بیچنے کے بعد ہی پاکستان بنانے کا اصل مقصد حاصل کرسکے گا۔
 
Top