روس کے ساتھ 40 سال پرانا تجارتی تنازع حل، روس کا پاکستان میں 8ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

جاسم محمد

محفلین

کچھ کمپنیاں پاکستان سے ٹیکسٹائل کی مصنوعات درآمد کررہی تھیں۔ تجارتی عمل کو آسان بنانے کے لئے ، یو ایس ایس آر نے نیشنل بینک آف پاکستان میں دو بینک اکاؤنٹ کھولے
pic_cdc0f_1552053663.jpg._1
عثمان خادم کمبوہ جمعرات 7 نومبر 2019 21:48

pic_a18c6_1560440374.jpg._3

اسلام آباد/ماسکو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 نومبر 2019ء) پاکستان کا روس کے ساتھ 40 سال پرانا تجارتی تنازع حل ہوگیا ہے جس کے بعد روس نے پاکستان میں 8ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 80کی دہائی میں کچھ روسی کمپنیاں پاکستان سے ٹیکسٹائل کی مصنوعات درآمد کررہی تھیں۔ تجارتی عمل کو آسان بنانے کے لئے سوویت یونین نے نیشنل بینک آف پاکستان میں دو بینک اکاؤنٹس کھولے تھے جن میں سٹیٹ بینک کے ذریعے رقم منتقل کی گئی تھی لیکن سوویت ونین ٹوٹنے کے بعد ان روسی کمنیوں کو ادائیگیاں نہ کی جاسکی تھیں جس کے بعد یہ کمپنیاں اور پاکستانی تاجر سند ہائی کورٹ میں گئے جہاں سے 1996میں منجمد 117 ملین ڈالر روس کو جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی تھی۔ 1996ء کے بعد روس اور پاکستان کے مابین تجارتی روابط ختم ہو گئے تھے جس کے تنیجے میں 117 ملین ڈالر کا تجارتی تنازع سامنے آیا تھا۔

روسی کمپنیوں کی پاکستان کے مختلف بینکوں کے اندر رقم تھی۔روس کی جانب سے اس رقم کی واپسی کا تقاضہ کیا گیا۔ تاہم ماضی میں یہ معاملہ حل نہ ہو سکا،لیکن جیسے ہی پاکستان کے روس کے ساتھ تجارتی روابط بحال ہوئے تو اس کے بعد حکومت نے خصوصی طور پر یہ فیصلہ کیا ہے،جس کے تحت روسی کمپنیوں کو رقم ریلیز کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

نیشنل بینک آف پاکستان نے یہ رقم 1996ء میں منجمد کی تھی۔یہ خبر خاص طور پر پاکستانی کمپنیوں کے لیے اچھی ہے جس سے پاکستانی ایکسپورٹرز کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ خیال رہے کہ بشکیک میں جون کے وسط میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پوتن کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی تھی۔جسے پاکستان اور روس کے درمیان فاصلوں کی کمی کی جانب اہم قدم قرار دے دیا گیا تھا۔اجلاس میں عمران خان اور پوتن ساتھ ساتھ بیٹھے،الوادعی تقریب میں شانہ بشانہ کھڑے ہونے کو دونوں ملکوں کے بہتر تعلقات کے لیے استعارے کے طور پر استعمال کیا گیا۔اب روس نے پاکستان میں 8ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
Pakistan’s ambassador to Russia will now sign the agreement on behalf of Islamabad. Under the agreement, Russia will get the pending $93.5 million within 90 days, while exporters and companies will receive $23.8 million as agreed
After this agreement, Russia will go ahead with its plan of investing $8 billion in different energy projects and Pakistan Steel Mills. Russia was unable to invest in Pakistan during the dispute since Russian laws prohibit investment in countries with pending disputes
Russia to invest $8 billion in Pakistan as both countries resolve 40-year-old dispute - The Current
 
روس کے ساتھ 40 سال پرانا تجارتی تنازع حل، روس کا پاکستان میں 8ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
کچھ کمپنیاں پاکستان سے ٹیکسٹائل کی مصنوعات درآمد کررہی تھیں۔ تجارتی عمل کو آسان بنانے کے لئے ، یو ایس ایس آر نے نیشنل بینک آف پاکستان میں دو بینک اکاؤنٹ کھولے
pic_cdc0f_1552053663.jpg._1
عثمان خادم کمبوہ جمعرات 7 نومبر 2019 21:48

pic_a18c6_1560440374.jpg._3

اسلام آباد/ماسکو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 نومبر 2019ء) پاکستان کا روس کے ساتھ 40 سال پرانا تجارتی تنازع حل ہوگیا ہے جس کے بعد روس نے پاکستان میں 8ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 80کی دہائی میں کچھ روسی کمپنیاں پاکستان سے ٹیکسٹائل کی مصنوعات درآمد کررہی تھیں۔ تجارتی عمل کو آسان بنانے کے لئے سوویت یونین نے نیشنل بینک آف پاکستان میں دو بینک اکاؤنٹس کھولے تھے جن میں سٹیٹ بینک کے ذریعے رقم منتقل کی گئی تھی لیکن سوویت ونین ٹوٹنے کے بعد ان روسی کمنیوں کو ادائیگیاں نہ کی جاسکی تھیں جس کے بعد یہ کمپنیاں اور پاکستانی تاجر سند ہائی کورٹ میں گئے جہاں سے 1996میں منجمد 117 ملین ڈالر روس کو جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی تھی۔ 1996ء کے بعد روس اور پاکستان کے مابین تجارتی روابط ختم ہو گئے تھے جس کے تنیجے میں 117 ملین ڈالر کا تجارتی تنازع سامنے آیا تھا۔

روسی کمپنیوں کی پاکستان کے مختلف بینکوں کے اندر رقم تھی۔روس کی جانب سے اس رقم کی واپسی کا تقاضہ کیا گیا۔ تاہم ماضی میں یہ معاملہ حل نہ ہو سکا،لیکن جیسے ہی پاکستان کے روس کے ساتھ تجارتی روابط بحال ہوئے تو اس کے بعد حکومت نے خصوصی طور پر یہ فیصلہ کیا ہے،جس کے تحت روسی کمپنیوں کو رقم ریلیز کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

نیشنل بینک آف پاکستان نے یہ رقم 1996ء میں منجمد کی تھی۔یہ خبر خاص طور پر پاکستانی کمپنیوں کے لیے اچھی ہے جس سے پاکستانی ایکسپورٹرز کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ خیال رہے کہ بشکیک میں جون کے وسط میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پوتن کے درمیان غیر رسمی ملاقات ہوئی تھی۔جسے پاکستان اور روس کے درمیان فاصلوں کی کمی کی جانب اہم قدم قرار دے دیا گیا تھا۔اجلاس میں عمران خان اور پوتن ساتھ ساتھ بیٹھے،الوادعی تقریب میں شانہ بشانہ کھڑے ہونے کو دونوں ملکوں کے بہتر تعلقات کے لیے استعارے کے طور پر استعمال کیا گیا۔اب روس نے پاکستان میں 8ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے۔
بلاشبہ اطلاع دلخوش کن اور
خوش آئند بھی ۔:):)
 
Top