گذشتہ حکومت کے آخری تین سال میں معاشی ناکامیاں، ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ جاری

جاسم محمد

محفلین
گذشتہ حکومت کے آخری تین سال میں معاشی ناکامیاں، ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ جاری
508784_93800388.jpg

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی گذشتہ حکومت کے آخری تین سال میں معاشی ناکامیوں کی رپورٹ جاری کر دی۔ سال 2015 سے 2018 تک معاشی صورتحال ابتر رہی، بے روزگاری بھی بڑھی۔

ایشیا ترقیاتی بنک نے ن لیگ حکومت کے آخری تین سال کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا، سال 2015 تا 2018 تک بے روزگاری اعشاریہ ایک فیصد بڑھی، زرمبادلہ کے ذخائر گرے جبکہ ڈالر کی قدر اور خسارے میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس مدت میں پاکستان میں لیبر فورس 45.2 سے کم ہوکر 44.2 فی صد ہوگئی، روزگار میں خواتین کا حصہ 22 سے کم ہو کر 20.1 فی صد رہ گیا جبکہ 2018 میں پاکستان کا مالیاتی خسارہ 6.5 فی صد کو پہنچ گیا جو 2017 میں 5.8 فی صد تھا۔ اسی طرح بے روزگاری کی شرح 5.8 فی صد سے بڑھ کر 5.9 فی صد ہوئی۔

رپورٹ کے مطاق اس دوران ڈالر ریٹ 110 سے بڑھ کر 121.8 روپے ہوا، زرمبادلہ کے ذخائر 9 ارب ڈالر گھٹ گئے، 2015 میں زرمبادلہ کے ذخائر تقریبا 20 ارب ڈالر تھے جو 2018 میں تقریبا 11 ارب ڈالر رہ گئے۔
 

احمد محمد

محفلین
ایک لطیفہ یاد آگیا:-

والد: بیٹا رزلٹ کیسا رہا؟

بیٹا: ابو! چوہدری صاحب کا بیٹا فیل ہو گیا۔

والد: اس نے پڑھائی نہیں کی ہو گی۔ آپ کا رزلٹ کیسا رہا؟

بیٹا: ابو! وہ رانا صاحب کا بیٹا بھی فیل ہو گیا۔

والد: اوہ۔۔ وہ تو کافی ذہین تھا۔ اچھا آپ کا رزلٹ کیسا رہا؟

بیٹا: ابو! ملک صاحب کا بیٹا بھی فیل ہو گیا۔

والد: اوہ۔۔ لگتا بہت برا رزلٹ آیا۔ اچھا چھوڑو، آپ اپنا بتاؤ؟

بیٹا: اوہ ہو! جب یہ سب فیل ہو گئے تو میں پاس کیسے ہو سکتا تھا؟ :D
 
Top