چئیرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

جاسم محمد

محفلین
افسوس کا مقام یہ ہے کہ ایسے سیاست دان بشمول خان صاحب تاریخ میں کوئی مقام نہیں پا سکیں گے۔ یہ فتوحات عارضی ہیں۔ :) تاریخ میں ان کی کوئی حیثیت نہیں۔ :)
یقیناً آج اکثریت ہاری ہے اور عسکریت جیتی ہے۔ البتہ اپوزیشن کو بھی سوچنا چاہئے کہ جسے انہوں نے خود متنازعہ طریقہ سے چئیرمین سینیٹ بنایا تھا وہ آج اسی کے خلاف کس بنیاد پر تحریک عدم اعتماد چلانے نکل پڑے تھے؟
 
فرقان احمد

تاریخ کا کوڑے دان ایسے سیاست دانوں کا منتظر ہے اور اس کا دامن اس حوالے سے بہت وسیع ہے ۔۔۔۔! چاہے ایسے سیاست دانوں کا تعلق اپوزیشن سے ہو یا حکومت سے؛ بھئی، ہمیں کیا مجبوری کہ اپوزیشن کی وکالت کریں یا حکومت کی طرف داری کرتے پھریں۔

:) ویسے، نیا پاکستان کے دعوے داروں کے لیے تو انتہائی شرم کا مقام ہے، سچ مچ! :)

ایسی فتح کلنک کا ٹیکا ہے، اور کچھ نہیں!
 
کیا کمال کا ضمیر پایا ہے بھئی جوانو نیں جو چند گھنٹوں کے لئے جاگتا ہے۔ نیز اگر ضمیر جاگ ہی گیا تو ضمیر صاب اُنکے نام دیں۔۔

جاسم محمد

محفلین
تاریخ کا کوڑے دان ایسے سیاست دانوں کا منتظر ہے اور اس کا دامن اس حوالے سے بہت وسیع ہے ۔۔۔۔! چاہے ایسے سیاست دانوں کا تعلق اپوزیشن سے ہو یا حکومت سے؛ بھئی، ہمیں کیا مجبوری کہ اپوزیشن کی وکالت کریں یا حکومت کی طرف داری کرتے پھریں۔

:) ویسے، نیا پاکستان کے دعوے داروں کے لیے تو انتہائی شرم کا مقام ہے، سچ مچ! :)

ایسی فتح کلنک کا ٹیکا ہے، اور کچھ نہیں!
آپ ایک منٹ کیلئے نمبر گیم کو نظر انداز کر دیں۔ اور صرف اس بات کا جواب دیں کہ کوٹ لکھپت جیل کے سزا یافتہ قیدی کی خواہش پر چیئرمین سینیٹ تبدیل کروانا کیا واقعی جمہوریت کی فتح ہے؟ سنجرانی نے ایسا کیا جرم کیا تھا جو اس کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی؟ کیا آپ بھول گئے ہیں کہ یہ وہی چیئرمین ہے جو حکومتی سینیٹرز کا داخلہ ایوان بالا میں بند کر دیا کرتا تھا؟
 
جاسم محمد

محفلین
یادش بخیر آپ کی پارٹی نے بھی سنجرانی کو ہی ووٹ دیا تھا۔
جی ہاں اور اس سے اختلافات کے باوجود آج سپورٹ بھی کیا۔
اصل مسئلہ تو اپوزیشن میں ہے جس نے پہلے سنجرانی کو جتوایا اور آج کوٹ لکھپت جیل کے ایک سزا یافتہ قیدی کی خواہش پر اسے تبدیل کرنے نکل پڑے۔
 
جاسم محمد

محفلین
Whats-App-Image-2019-08-01-at-15-11-53.jpg
 
فرقان احمد

محفلین
آپ ایک منٹ کیلئے نمبر گیم کو نظر انداز کر دیں۔ اور صرف اس بات کا جواب دیں کہ کوٹ لکھپت جیل کے سزا یافتہ قیدی کی خواہش پر چیئرمین سینیٹ تبدیل کروانا کیا واقعی جمہوریت کی فتح ہے؟ سنجرانی نے ایسا کیا جرم کیا تھا جو اس کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی؟ کیا آپ بھول گئے ہیں کہ یہ وہی چیئرمین ہے جو حکومتی سینیٹرز کا داخلہ ایوان بالا میں بند کر دیا کرتا تھا؟
اگر کوٹ لکھپت کا ایک ضعیف اور عمر رسیدہ قیدی اب بھی آپ کے اعصاب پر سوار ہے تو جان لیجیے کہ یہ اُسی کی فتح ہے۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
اگر کوٹ لکھپت کا ایک ضعیف اور عمر رسیدہ قیدی اب بھی آپ کے اعصاب پر سوار ہے تو جان لیجیے کہ یہ اُسی کی فتح ہے۔ :)
یہ تحریک عدم اعتماد اسی ضعیف اور عمررسیدہ قیدی کی خواہش پر عمل میں لائی گئی تھی۔ نئے چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی نواز شریف نے ہی کیا تھا۔
لیکن اسٹیبلشمنٹ کے کھیل نرالے۔ یہ بازی بھی پلٹ دی :)
67836712_1354643088035894_3311387847839186944_n.png
 
نانی اماں نے جج کی خفیہ ویڈیو کے بعد گنتی کرنے والوں کی خفیہ ویڈیو جاری کر دی۔ :LOL:

یار یہ خفیہ ویڈیو کیسے ہے؟ قومی نیشنل چینل پر براہ راست نشر ہوئی ہے اور بخدا میں نے خود بھی سُنا ہے یہ۔

آپ ایک منٹ کیلئے نمبر گیم کو نظر انداز کر دیں۔ اور صرف اس بات کا جواب دیں کہ کوٹ لکھپت جیل کے سزا یافتہ قیدی کی خواہش پر چیئرمین سینیٹ تبدیل کروانا کیا واقعی جمہوریت کی فتح ہے؟

پہلے تو آپ ایک منٹ کے لئے اس قیدی کو ایک سائیڈ پر رکھ کر حکومت پر توجہ دیں۔
پھر وہ قیدی تو ہے ہی ایسا جبکہ آپ تو انصاف اور شعور اور حق کے چمپئین ہیں آپ کا اس دیدہ دلیری سے "حلال ہارس ٹریڈنگ" جمہوریت کی کونسی خدمت ہے؟ بولے تو آھو نی آھو !!
 
جاسم محمد

محفلین
پہلے تو آپ ایک منٹ کے لئے اس قیدی کو ایک سائیڈ پر رکھ کر حکومت پر توجہ دیں۔
اپوزیشن حکومت کو اپنے سے توجہ ہٹنے دے تو حکومت کوئی کام کرے۔ کبھی پارلیمان میں شور شرابا تو کبھی سینیٹ میں ہنگامہ۔ کبھی سڑکوں پر نکلنے کی دھمکیاں تو کبھی ہڑتالیں۔
حکومت کے پہلے دن سے اپوزیشن نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں ہمیں این آر او دے دو، لیکن حکومت بضد ہے کہ اس بار کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ملے گی۔ دو بھینسوں کی لڑائی میں بیچاری عوام رُل گئی ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
یہ تحریک عدم اعتماد اسی ضعیف اور عمررسیدہ قیدی کی خواہش پر عمل میں لائی گئی تھی۔ نئے چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی نواز شریف نے ہی کیا تھا۔
لیکن اسٹیبلشمنٹ کے کھیل نرالے۔ یہ بازی بھی پلٹ دی :)
67836712_1354643088035894_3311387847839186944_n.png
ایسی بازی جیتنے سے بہتر ہار جانا تھا، تاہم، جب سطحیت کا غلبہ ہو، تو ایسی سوچ کا غالب آ جانا اچنبھے کی بات ہرگز نہ ہے۔ :) آپ کو چیری بلاسمانہ فتح مبارک ہو! :)
 
جان

محفلین
و بھینسوں کی لڑائی میں بیچاری عوام رُل گئی ہے۔
اس میں اپوزیشن کا کوئی کردار نہیں۔ یہ سب آپ کی ناقص پالیسی کا نتیجہ ہے اس میں اپوزیشن کو الزام دے کر اپنی اہلیت ثابت نہیں کی جا سکتی۔ اپوزیشن آپ کے پیچھے نہیں بلکہ آپ اپوزیشن کے پیچھے ہیں۔ افسوس کہ یہ ملک پاکستان کو غلامی سے آزاد غیرت مند لیڈرشپ نہ دے سکا!
 
Top