وزیر اعظم عمران خان ٹرمپ کی دعوت پر امریکا پہنچ گئے

جاسم محمد

محفلین

شیئر ٹویٹ
ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے
1749929-imrankhantrump-1563653162-874-640x480.jpg

وزیراعظم کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں ظہرانہ بھی ہوگا (فوٹو: فائل)

واشنگٹن: وزیر اعظم عمران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر تین روزہ دورے پر امریکا پہنچ گئے وہ پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

ایکسپریس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان امریکا کے تین روزہ سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے، ان کا امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے ان کے ساتھ عسکری قیادت بھی موجود ہے، وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکا پہنچے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ پیر کو واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم ورلڈ بینک کے وفد، پاکستانی کمیونٹی، واشنگٹن میں تاجروں کے وفود، امریکی کمپنیوں کے سربراہان ، آئی ایم ایف کے قائم مقام ایم ڈی سے بھی ملاقات کریں گے جب کہ وہ 23 جولائی کو امریکی ٹی وی کو انٹرویو بھی دیں گے۔
 
جاسم محمد

محفلین
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں مقیم پاکستانی تارکین وطنوں نےسلیکٹڈ وزیر اعظم کا پر جوش استقبال کیا۔
 
فرقان احمد

فی الوقت بوجوہ ہم آڈیو نہ سن پا رہے ہیں؛ استقبال دیکھ کر گمان ہوا کہ شاید امریکا کی کسی ریاست کے بلاک کو فتح کر لیا گیا ہو۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
عمران خان قطر ایئر ویز کے نجی طیارے پر بغیر کسی پروٹوکول کے امریکہ پہنچے۔

ہمارے ایک "اسپیکر" تھے، فرمایا کرتے تھے کہ ریا کار جب ریاکاری کرتے ہوئے صدقہ خیرات کرتا ہے تو اُس کو اِس ریاکاری کے صدقہ خیرات کا اجر ملتا ہے یا نہیں، یہ اُس کا اور خدا کا معاملہ ہے لیکن کم از کم اس سے یہ ہوتا ہے کہ کسی کی مدد ضرور ہو جاتی ہے! بظاہر تو یہی لگتا ہے کہ کچھ ڈالر بچے ہونگے! :)
 
درست فرمایا، قبلہ! کچھ تو نہیں، خطیر رقم ضائع ہونے سے محفوظ رہی ہو گی۔ یہ خان صاحب کا احسن اقدام ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
وزیراعظم کی امریکی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش
ویب ڈیسک 4 گھنٹے پہلے
1751789-ikinamercia-1563697817-915-640x480.gif

سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سلامتی کی بہتر صورت حال کو سراہا۔ فوٹو: ریڈیو پاکستان

واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان نے امریکی تاجروں سے ملاقات کرکے انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔

واشنگٹن میں وزیراعظم عمران خان سے ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد بزنس مین اور ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن طاہر جاوید نے ملاقات کی جب کہ امریکن بزنس مین جاوید انور نے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نے امریکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اقتصادی اور کاروباری مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔

دوسری جانب سرمایہ کاروں نے بھی پاکستان میں سلامتی کی بہتر صورت حال کو سراہا اور ساتھ ہی توانائی و سیاحت سمیت سرمایہ کاری کی دلچسپی کے دیگر اہم شعبوں کی نشاندہی بھی کی۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے امریکا پہنچے پر امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے وزیراعظم کو خوش آمدید کہا اور پاکستان ہاوٴس پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، وہاں موجود افراد نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان زندہ باد کے نعرے درج تھے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر امریکا میں موجود ہیں جہاں وہ جولائی کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے جب کہ وزیراعظم عالمی بینک کے صدر اور دیگر کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی سے خطاب اور پاکستان بزنس سمٹ میں شرکت بھی کریں گے۔
 
تحریکِ انصاف کی ہر خبر کی شراکت پر آپ کتنا معاوضہ وصول کرتے ہیں؟
 
Top