نواز شریف کو سزا دباؤ پر سنائی، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو جاری

فرقان احمد

محفلین
ویسے اگر عدالتی فیصلہ سیاسی مافیا کے حق میں آتا تو آج یہ سب کچھ نہ ہو رہا ہوتا۔ تاریخ میں پہلی بار شریف خاندان کو سزا ہوئی اور انہوں نے پورا نظام متنازعہ بنا دیا۔ اس لحاظ سے تو پی پی پی والے فرشتے لگتے ہیں۔ :)
CCAE8-A31-B319-4926-997-B-30-BAC2-F7-C980.jpg
چلیں، اب صبر سے کام لیں۔ جو اللہ کی مرضی!
 
جاسم محمد

محفلین
چلیں، اب صبر سے کام لیں۔ جو اللہ کی مرضی!
ٹھیک ہے بھائی 16 جولائی تک صبر کر لیتے ہیں۔ ویسے جج کے اس بیان حلفی کے بعد شریف خاندان کا سارا کیس اور سیاست ختم ہو چکی ہے۔ اگر جج جھوٹے نکلے تو مس کنڈکٹ پر نوکری دھونے کے ساتھ ساتھ ساتھ جیل کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔ اور اگر شریف خاندان جھوٹا نکلا تو پورا سیاسی مافیا آئندہ جیل سے باہر نہیں آئے گا۔

ارشد ملک صاحب ولی اللہ ہیں جناب! بیان حلفی سے ثابت ہو چکا ہے۔ آپ کا کیس بہت مضبوط ہے۔ بس اُن پر ایک مہربانی کریں۔ انہیں یہ سارا بیانِ حلفی خوب اچھی طرح ازبر کروا دیں۔ بھلے مانس بندے ہیں۔ کہیں بھول بھلا نہ جائیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
بیان حلفی سے ثابت ہو چکا ہے۔
عدالت میں بیان حلفی جمع کروانے کی حیثیت کسی قانونی دستاویز سے کم نہیں ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ شریف خاندان نے اپنے تمام کیسز میں ایک بھی بیان حلفی جمع نہیں کروایا۔ اور جو قانونی دستاویز جمع کروائیں (قطری خط اور کیلبری فانٹ) وہ سب عدالتی تفتیش میں جعلی نکلیں۔ اور اسی پر سزا ہوئی۔
 
جی ہاں! مگر آپ کے جج صاحب تو سچ مچ کے ہیں نا، دودھ کے دھلے ہوئے ۔۔۔! :) سیاسی مافیا ٹھہری کرپٹ! :)
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
جی ہاں! مگر آپ کے جج صاحب تو سچ مچ کے اصلی ہیں نا، اس لیے! دودھ کے دھلے ہوئے ۔۔۔! :) سیاسی مافیا ٹھہری کرپٹ! :)
حامد میر کے مطابق سیاسی مافیا کے پاس جج صاحب کی اور ویڈیوز بھی ہیں جس میں وہ خود حسین نواز سے رشوت مانگ رہے ہیں۔ بہتر ہے ان ویڈیوز کو سنبھال کر رکھیں اور عدالت میں سماعت کے دوران چلائیں۔ :)
جج صاحب کے جھوٹا ثابت ہونے پر نواز شریف با عزت بری تو نہیں ہوں گے بلکہ ان دونوں کرپشن ریفرنسز کا دوبارہ ٹرائل ہوگا جو ان جج صاحب کی عدالت میں لیگی وکلا کی پٹیشن پر ٹرانسفر ہوئے تھے۔
اور جس ایک کیس میں ان کو با عزت بری کر دیا گیا تھا، کیا پتا اس باری وہاں بھی سزا ہو جائے :)
 
فرقان احمد

محفلین
جج صاحب وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے تھے اور اب سیاسی مافیا و اسٹیبلشمنٹ مافیا انہیں، بال بنا، پنگ پانگ کی طرح کھیل رہے ہیں۔۔۔!
 
فرقان احمد

محفلین
ہماری نظر میں، جج ارشد ملک صاحب کا کیس فی الوقت انتہائی کمزور اور بودا ہے۔ اُن کے خلاف مضبوط شواہد موجود ہیں جن سے صرفِ نظر ممکن نہیں الا یہ کہ وہ اپنے حق میں کوئی ٹھوس شہادت لے آئیں۔ فی الوقت، وہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے بچنے کے لیے متبادل بیانیہ دے رہے ہیں یا فراہم کردہ بیانیے کو دہرا رہے ہیں اور نون لیگ کو اس سارے عمل میں ملوث کر رہے ہیں، جو کہ شاید ہیں بھی، مگر وہ یہ موقف دے رہے ہیں کہ ہمیں جج نے اپروچ کیا تھا۔۔ اسی لیے، نون لیگ نے اپنے آپ کو بڑی 'مہارت' سے بچا کر رکھا ہوا ہے اور جو ثبوت دیے جا رہے ہیں، وہ 'سزا ملنے کے بعد' کے ہیں۔ مزید یہ کہ انہوں نے ایک اہم ترین ویڈیو ٹرمپ کارڈ کے طور پر سنبھال رکھی ہے جو عدالت کے طلب کرنے پر بھی شاید جاری نہ کی جائے اور شاید بوجوہ سپریم کورٹ کا بھی فیصلہ آنے کے بعد اسے سامنے لایا جائے۔ تاہم، فریق مخالف اپنے پتے کیسے کھیلے گا، اس کا انتظار ہے۔ :)
 
آصف اثر

معطل
ٹھیک ہے بھائی 16 جولائی تک صبر کر لیتے ہیں۔ ویسے جج کے اس بیان حلفی کے بعد شریف خاندان کا سارا کیس اور سیاست ختم ہو چکی ہے۔ اگر جج جھوٹے نکلے تو مس کنڈکٹ پر نوکری دھونے کے ساتھ ساتھ ساتھ جیل کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔ اور اگر شریف خاندان جھوٹا نکلا تو پورا سیاسی مافیا آئندہ جیل سے باہر نہیں آئے گا۔

اسے کہتے ہیں اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارنا۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ یہ شخص قاضی کے عہدے کا اہل نہیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
ہمیں خدشہ ہے کہ ارشد ملک صاحب کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ریاست ان کی وجہ سے بیک فٹ پر چلی گئی ہے۔ نون لیگ تو بہرصورت انہیں زندہ و توانا دیکھنے کی آرزو مند ہو گی۔ بہتر ہو گا کہ نون لیگ عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران جج صاحب کی سیکورٹی کے لیے اضافی اقدامات کی سفارش بھی کرے، اگر یہ سماعت ہوتی ہے۔ ہمارا اشارہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف نہیں ہے، ملک دشمن گروہ بوجوہ ایسا کروا سکتے ہیں۔ ویسے، ہمیں یہ خدشہ لاحق تھا، اور ہے، کہ خان صاحب کے دورِ حکومت میں فاشسٹ طرز حکمرانی کے باعث ملک میں خانہ جنگی کی سی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے، اور بدقسمتی سے، یہی سب کچھ ہو رہا ہے۔ خان صاحب کو سیلیکٹڈ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ وہ وہی کچھ کر رہے ہیں، جو ان کے آقا ان کے کان میں انڈیل رہے ہیں حالانکہ ایک زمانے میں اُن کی سوچ کا یہ رنگ نہ تھا۔
 
جاسم محمد

محفلین
اسے کہتے ہیں اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارنا۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ یہ شخص قاضی کے عہدے کا اہل نہیں۔
یاد رہے کہ اسی جج کی عدالت میں نواز شریف کے باقی دو کرپشن کیسز لیگی وکلاء نے اعلیٰ عدالت میں پٹیشن کر کے ٹرانسفر کروائے تھے۔
پٹیشن میں یہ موقف اپنایا گیا تھا چونکہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ایون فیلڈ ریفرنس میں اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں۔ اس لئے نواز شریف دیگر ریفرنسز کیلئے ان کی عدالت پر "اعتبار" نہیں کرتے۔ آج جس با اعتبار شخص کی عدالت میں اپنے کیسز لے کر گئے تھے۔ اسی کو ننگا کر رہے ہیں۔
اب جب اس ٹرانسفر کی اندرونی کہانی عدالت میں کھلے گی تو بات بہت دور تک جائےگی :)
 
فرقان احمد

محفلین
یاد رہے کہ اسی جج کی عدالت میں نواز شریف کے دو کرپشن کیسز لیگی وکلاء نے اعلیٰ عدالت میں پٹیشن کر کے ٹرانسفر کروائے تھے۔
اب جب اس ٹرانسفر کی اندرونی کہانی عدالت میں کھلے گی تو بات بہت دور تک جائےگی :)
کیا ان جج صاحب کا نام شریف فیملی کے وکلاء نے تجویز کیا تھا؛ یہ صوابدیدی اختیار نون لیگ کو کس نے دیا؟ :) یہ اختیار تو انہیں شاید حاصل نہ تھا؛ حتیٰ کہ نام تجویز کرنے کا بھی۔ :) آپ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ اور کیا شواہد ہیں آپ کے پاس! :)
 
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے دو ہی ججز ہیں۔ جج صاحب کے حلفیہ بیان کے مطابق جب وہ 2018 میں جج لگے تو ان کو نواز شریف کے انتہائی قریبی ناصر جنجوعہ نے بتایا کہ یہ پوسٹنگ اندر خانے ان کی "کاوشوں" سے ہوئی ہے :)
Capture.jpg
 
جب ججز ہی دو ہیں تو پھر ایک جج پر جائز اعتراض کے بعد دوسرے جج کے پاس ہی کیس جانا تھا؛ اس میں کیا راکٹ سائنس ہے؟ اور اس بیانِ حلفی کی حیثیت اس کے علاوہ کیا ہے کہ یہ واقعات کو اپنے انداز میں بیان کرنا ہے؛ ابھی تو اس پر جرح ہونا باقی ہے۔ جج صاحب کا موقف صرف ایک ردعمل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس میں کوئی جان معلوم نہیں ہوتی جب تک کہ شواہد بھی اس کا ساتھ دیں۔ جج صاحب ایسے افراد سے کیوں ملتے رہے؟ یہ بہت بڑا سوال ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
جب ججز ہی دو ہیں تو پھر ایک جج پر جائز اعتراض کے بعد دوسرے جج کے پاس ہی کیس جانا تھا
بیشک لیکن اگر عدالت عظمیٰ میں جج صاحب کے بیان حلفی کے مطابق یہ ثابت ہو گیا کہ ان کی بطور احتساب عدالت جج پوسٹنگ دراصل لیگی مافیا نے از خود نظام کے ڈورے ہلا کر کروائی تھی تو یہ مافیا اور مزید بری طرح پھنس جائے گا:)
 
فرقان احمد

محفلین
بیشک لیکن اگر عدالت عظمیٰ میں جج صاحب کے بیان حلفی کے مطابق یہ ثابت ہو گیا کہ ان کی بطور احتساب عدالت جج پوسٹنگ دراصل لیگی مافیا نے از خود نظام کے ڈورے ہلا کر کروائی تھی تو یہ اور مزید بری طرح پھنس جائیں گے :)
جج صاحب اپنے لیے نت نئے پنڈورا باکس کھول رہے ہیں۔ بیان حلفی سے کچھ ثابت نہیں ہو سکتا ہے۔ ایسا احمقانہ پن ہمارے ہاں ہی ممکن تھا۔ اپنی تقرری کو مشکوک وہ کیوں بناتے، اگر خود سے بیان حلفی تیار کیا ہوتا۔ صاف معلوم ہو رہا ہے کہ جو کچھ لکھ دیا گیا، اس پر دستخط کر کے اس امید پر 'اپنے' موقف پر کھڑے ہو گئے کہ 'ریاست' بچا لے گی۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
اور پھر بلی تھیلے سے باہر آ گئی :)
نظام عدل ٹھیک ہو نہ ہو ہمیں کیا، بس گاڈ فادر، مافیا کا سربراہ جیل سے باہر آنا چاہئے۔
 
Top