پاکستانی سائنس تو بس ایسی ہی ہے

آصف اثر

معطل
تھرڈ پارٹی کے حرام والے بھوگس دعووں کا بھی کہیں اتا پتا نہیں چلا۔ اگر ایران، سعودی عرب سے فرصت ملے تو امت کو شرفِ ریسرچ عطا کردیجیے۔ ویسے بھی محنت اور سمت درست کرنے کے دعووں میں دنیا میں ہمارا کوئی ثانی نہیں۔
 

محمد سعد

محفلین
پہلے تویہ نوٹ فرمالیں کہ یہ فرق 2 کروڑ کا نہیں بلکہ صرف 6 لاکھ کا ہے کیوں،
میرے اور آپ کے فگر کا فرق 2 کروڑ آرہا ہے جب کہ
اگر آپ کے فگر سے اپریل 2017 تک کی آبادی 202270392 نکال دی جائے تو فرق آتا ہے: 1 کروڑ اور 94 لاکھ سے کچھ اوپر۔ اب صرف پانچ لاکھ کے اس فرق کی وقعت پرویز ہود کی خوف ناک جعلسازیوں کے سامنے کیا وقعت رکھتی ہے۔ جان کر حیران رہ جائیں گے۔
یار جس سطح کا اعداد کا ہیر پھیر آپ کرتے ہیں، اس کے سامنے کسی بڑے سے بڑے "سازشی لبرل" کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے۔ یعنی کہ ریفرینس پوائنٹ ہی بدل دیا کہ جس عدد سے فرق دیکھنا ہے؟ میری باری فرق اصل ڈیٹا سے اور اپنی باری فرق کیلکولیڈ ڈیٹا سے اور وہ بھی اس بات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہ نہ جانے کہاں سے آپ نے 58 ملین کا جعلی عدد لیا ہے۔ اعلیٰ!
اصل آبادی = 207774520
گروتھ ریٹ سے کیلکولیٹڈ آبادی = 221769091
کیلکولیشن سے اصل کا فرق = 1.4 کروڑ
آپ کی کیلکولیشن = 24 کروڑ 18 لاکھ (چونکہ آپ نے اعداد کو راؤنڈ کیا ہے تو یہی عدد استعمال کرنے پر مجبور ہوں)
آپ کی کیلکولیشن سے اصل کا فرق= 3.4 سے 3.5 کروڑ، جس کو آپ نے کسی "پراسرار" وجہ کی بنا پر بڑھا کر 4 کروڑ لکھا ہے۔
یعنی حقیقی مردم شماری سے 4 کروڑ افراد اور پراسرار طور پر لاپتہ ہیں!
وجہ؟ آپ نے غلط ڈیٹا (58 ملین) استعمال کیا جبکہ آپ کو درست ڈیٹا تک رسائی بھی حاصل تھی۔ مجھے ڈھونڈنے سے بھی کوئی ایسا ماخذ نہیں ملا کہ جہاں کہہ سکوں آپ پرانا ڈیٹا استعمال کرنے کی وجہ سے غلطی کر گئے، کیونکہ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے ڈیٹا کے مطابق کسی بھی مردم شماری میں یہ نتیجہ نہیں نکلا ہے۔ نتیجہ ایک ہی نکلتا ہے۔ دانستہ جعل سازی۔ اگر ایسا نہیں ہے تو براہ مہربانی اپنے ڈیٹا کے ماخذ واضح لکھا کریں اور اپنی کیلکولیشنز بھی تاکہ علم ہو سکے کہ کہاں غلطی دانستہ ہے اور کہاں نہیں۔

خود دانستہ غلط ڈیٹا استعمال کرنے اور اس پر بھی فرق کو زیب داستان کےلیے مزید بڑھا کر لکھنے کے بعد آپ 7.2 ارب کے ہندسے کی طرف آتے ہیں اور اس کی شان میں اتنی لمبی کہانی لکھ دیتے ہیں۔
پرویز ہود نے اپنا کالم لکھا ہے مارچ 2017 میں۔ جولائی 2017 میں عالمی آبادی تھی:
7.55 بلین۔
جولائی 2016 میں = 7.46
اور جولائی 2015 میں = 7.38 بلین۔
یہاں دیکھیے:
اب ہم کچھ رعایت رکھتے ہوئے 2017 اور 2016 کو بھی ایک طرف کرتے ہیں، اور اس معمے کو حل کرنے کے لیے آئن اسٹائن کو قبر سے نکال کر کوئی نیا فارمولا ایجاد کرتے ہیں کہ جب 2015 میں عالمی آبادی 7.38 بلین تھی تو مارچ 2017 میں یہ 7.2 بلین کیسی ہوگئی!
بے ہوش ہوگئے نا؟
اس صور ت میں تین باتیں ممکن ہیں:
1۔پرویز ہودی فراڈ
2۔ بھوگس ڈیٹا
3۔ ایکسپونینشل ڈی کے۔

فراڈ میں مہارت کو دیکھتے ہوئے آپ یہ قیاس کرنے میں حق بجانب ہیں کہ موصوف نے کوئی ایسا ایکسپونینشل گروتھ ایجاد کرلیا ہے جو سیدھا چلتا ہے تو جواب الٹا اور جو اُلٹا چلتا ہے تو جواب سیدھا۔۔۔! معلومات میں اضافے کے لیے یہ بھی نوٹ کریں کہ اس دوران کوئی ایٹمی دھماکا بھی نہیں ہوا۔۔تو اب تین آپشن میں سے کونسی بات آپ کو سمجھ آتی ہے، یہ فیصلہ خود کرلیجیے۔
جبکہ یہاں ایک نہایت سادہ وضاحت کی جا سکتی ہے کہ پرویز ہودبھائی نے دنیا کی آبادی کا پرانا ڈیٹا اٹھایا کیونکہ اقوام متحدہ کے ڈیٹا کے مطابق 2013ء اور 2014ء کے دوران دنیا کی آبادی یہی تھی۔

یہاں پر فرق واضح ہے۔
پرویز ہودبھائی نے جو ڈیٹا استعمال کیا، اس کا وجود پرانے ریکارڈز میں ہے۔
آپ نے جو 58 ملین کا ہندسہ استعمال کیا، وہ کسی بھی ریکارڈڈ ڈیٹا میں موجود نہیں ہے جیسا کہ آپ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے ڈیٹا سے دیکھ سکتے ہیں۔
اب خود انصاف کر کے بتائیں کہ کس کو نادانستہ غلطی قرار دینے کی رعایت دی جا سکتی ہے جبکہ کس کے لیے دانستہ دھوکہ دہی ہی واحد وضاحت رہ جاتی ہے؟

یہاں یہ نکتہ بھی قابل غور ہے جسے آپ دانستہ نظر انداز کر رہے ہیں کہ 7.46 ارب تک پہنچنے میں بھی مزید ایک سال تک پورا نہیں لگنا۔ لیکن خیر، آپ یہ کئی بار ثابت کر چکے ہیں کہ ریاضی آپ کی زیادہ مضبوط نہیں ہے ورنہ اتنی لمبی کہانی لکھنے سے پہلے یہ ہی سوچ لیتے کہ آخر پرویز ہودبھائی کو اس "بھیانک جعل سازی" کا فائدہ کتنے سال کے فرق کی صورت میں ہوا۔ دانستہ ہیر پھیر ہی اگر کرنی تھی تو صرف ایک سال سے کیا تیر مار لیا؟ 105 سال، بس؟ کیا احمق جعل ساز ہے! کم از کم آپ کے لیول کو تو پہنچتا اور چار پانچ بڑی بڑی جعل سازیاں اکٹھی کرتا۔

پاکستان میں Appeal to Authroity کا جو ہوا کھڑا ہوا ہے، اس میں تقلیدی سائنس کے بجائے نیوٹرل سائنس کی ترقی مشکل تر ہے۔
دیکھیں اگر آپ کو اتھارٹی سے چڑ ہے تو آسان سا علاج ہے۔ اگر اتھارٹی غلطی کر رہا ہے تو اس کی درستگی کرکے سامنے لائیں۔ ابھی تک جو فاش غلطیاں، دانستہ دھوکہ دہی اور طنز و تشنیع کی بھرمار آپ کر چکے ہیں، اس سے تو کام نہیں بنے گا۔
 
آخری تدوین:

محمد سعد

محفلین
آپ نے اپنی ”ریسرچ“ کے بعد پوچھا تھا کہ مرشد نے آبادی کم کرنے کی بات کہاں کی ہے۔ تو ون ٹو تھری فور سے آگے انگلش سیکھنے کے بعد ذرا چشمے لگاکر یا اُتار کر پڑھیے کیا لکھا ہے۔
کیا ابھی تک آپ کو اتنی بنیادی چیز کی بھی سمجھ نہیں آئی کہ
population
اور
rate of increase in population
میں فرق کیا ہے؟
حد ہے یار!
کس دیوار کے ساتھ ٹکریں مار رہا ہوں۔
 

محمد سعد

محفلین
آصف اثر
یہاں ذرا مہربانی فرما کر یہ بھی وضاحت کر دیں کہ چلو پاکستان کی آبادی سات ارب نہیں، چھے ارب بھی نہیں، ایک ارب بھی ہو گئی تو آپ ان کو سنبھالیں گے کیسے؟ چین کی آبادی ابھی ڈیڑھ ارب بھی نہیں ہے۔ رقبے کے لحاظ سے پاکستان اس کے سامنے چھوٹا بچہ بھی نہیں ہے۔ اس کے باوجود وہاں کے لوگوں کو کئی بنیادی ضروریات کے حصول لیے کھینچا تانی کا رویہ اختیار کرنا پڑتا ہے۔ جعل سازی کا یہ عالم ہو چکا ہے کہ پلاسٹک کے چاول کھاتے ہیں، مضر صحت ریزن سے انڈے بناتے ہیں اور چوہوں کا گوشت گوند سے جوڑ کر بکرے کے نام پر بیچتے ہیں، یہاں تک کہ کالی مرچ کے نمام پر لوگوں کو مٹی کھلاتے ہیں۔ بچوں کو مناسب تعلیم دلوانے کے لیے اتنا سخت مقابلہ کرنا پڑتا ہے کہ وہ بچے ذہنی مریض ہو جاتے ہیں۔ لوگ مجبور ہو کر گاڑیوں کے سامنے خود کو پھینک دیتے ہیں تاکہ انشورنس یا ہرجانے کے کچھ پیسے ہتھیا سکیں۔ یہ ایک ایسا ملک ہے جو اپنی صنعت کی وجہ سے کچھ وسائل رکھتا ہے اور کسی حد تک لوگوں کی ضروریات پوری کر دیتا ہے۔ ورنہ اپنے پڑوس ہی میں ذرا بھارت پر نظر ڈالیے گا۔ وہاں کیسے کیسے حالات میں لوگ رہنے پر مجبور ہیں۔ اگر سامنے نظر آ رہے مسائل کی نشان دہی کرتے ہوئے کوئی یہ کہے کہ صرف بڑھانے کا ریٹ ہی کم کر دو تاکہ ساتھ ساتھ وسائل کا بندوبست تو کر سکو، تو وہ ملک دشمن اور سازشی ہو گیا؟ حد ہے یار۔
 

محمد سعد

محفلین
انہوں نے کیمرہ اور ٹی وی متعارف کروایا تو ہم نے تصویر اور ویڈیو میں چھپی سازش متعارف کروائی ( وقت کے ساتھ ساتھ یہ بھی حلال ہو گیا)۔
تھرڈ پارٹی کے حرام والے بھوگس دعووں کا بھی کہیں اتا پتا نہیں چلا۔ اگر ایران، سعودی عرب سے فرصت ملے تو امت کو شرفِ ریسرچ عطا کردیجیے۔ ویسے بھی محنت اور سمت درست کرنے کے دعووں میں دنیا میں ہمارا کوئی ثانی نہیں۔
اگرچہ یہ موضوع سے بہت باہر کی باتیں شروع ہو گئی ہیں اور بہتر ہو گا کہ نہ ہی ہوں، لیکن چونکہ اگر یہ کہوں کہ اس بحث کو کہیں اور لے جاؤ تو میرا یار جانو جرمن شور مچائے گا کہ دیکھو ان کے پاس ثبوت نہیں ہے، تو محض تیس سیکنڈ کی گوگل سرچ سے حاصل ہونے والا ایک قدرے حالیہ فتویٰ پیش خدمت ہے۔
Darul Ifta, Darul Uloom Deoband India
مزید کے لیے گزارش کروں گا کہ زیادہ شوق ہو تو کہیں اور تھریڈ کھول لیں، یہ حصہ سائنس کے لیے ہے۔ شکریہ۔
 

محمد سعد

محفلین
نیز جانو جرمن سے گزارش ہے کہ چلیں مخالف نکتہ نظر کو بوگس ثابت تو نہیں کر پا رہے، کم از کم بوگس لفظ کے درست ہجے ہی سیکھ لیں۔
پرویز ہودی، یہودی بھوگس میتھ
 

آصف اثر

معطل
اگرچہ یہ موضوع سے بہت باہر کی باتیں شروع ہو گئی ہیں اور بہتر ہو گا کہ نہ ہی ہوں، لیکن چونکہ اگر یہ کہوں کہ اس بحث کو کہیں اور لے جاؤ تو میرا یار جانو جرمن شور مچائے گا کہ دیکھو ان کے پاس ثبوت نہیں ہے، تو محض تیس سیکنڈ کی گوگل سرچ سے حاصل ہونے والا ایک قدرے حالیہ فتویٰ پیش خدمت ہے۔
Darul Ifta, Darul Uloom Deoband India
مزید کے لیے گزارش کروں گا کہ زیادہ شوق ہو تو کہیں اور تھریڈ کھول لیں، یہ حصہ سائنس کے لیے ہے۔ شکریہ۔
ڈیڑھ ارب فراڈ کا حساب تو بعد میں کرتے ہیں۔ لیکن فی الحال تو اس مضحکہ خیز مراسلے پر حیران ہوں کہ بندہ ہنسے کہ روئے۔
شیڈو اکاؤنٹ سے جو جو دعوے کیے گئے تھے اس میں پہلے دو کو توآپ ہضم کرگئے۔
تیسرا پوائنٹ تھا ویڈیو اور تصاویر کا۔ اب جانو جرمن میاں آپ کو یہ بھی معلوم نہیں کہ شریعت میں فتوے کی حیثیت ہے، شخصیات یا عوام کی نہیں۔
پھر یہ بھی معلوم نہیں کہ فتاوجات میں بھی دلائل کو دیکھ کر ترجیح دی جاتی ہے۔
اور تیسرا اہم نکتہ یہ کہ جس سے مباحثہ ہورہاہو، اس کی غلطی پر بات ہوتی ہے، عمومی غلطی کی نہیں۔
اور چھوتا اہم نکتہ یہ کہ جس فتوے کو پیش کیا ہے، اس میں ویڈیو اور تصاویر کو حرام قرار دیا گیا ہے، حلال نہیں۔ حالاں کہ آپ کو تو حلال کا فتویٰ پیش کرنا تھا تاکہ ثبوت بنے۔
لیکن فراڈ کا عادی اِن باتوں کو کیسے سمجھ سکتاہے۔ ہیں۔۔۔جانو جرمن؟ :)
 
آخری تدوین:

احمد محمد

محفلین
بلکہ ثمر صاحب نے اس کو ٹی وی پر پکڑ کر دکھایا تھا۔ یہ الگ بات کہ چونکہ یہ واقعہ نشر پی ٹی وی پر ہوا تھا تو کسی نے دیکھا نہیں۔

بھائی آپ بالکل درست فرما رہے ہیں. میں نے خود سنا تھا۔ ایک ٹاک شو کے میزبان نے انہیں ٹیلی فون پر پروگرام میں مدعو کیا تھا اور ڈاکٹر صاحب نے کچھ یوں بیان فرمایا تھا:-

"پانی سے ہائیڈروجن کشید کر کے بطور توانائی استعمال کی جاسکتی ہے اور اس توانائی سے گاڑی بھی چلائی جا سکتی ہے اور بہت سے دیگر کام بھی لیے جا سکتے ہیں

تاہم

موجودہ ٹیکنالوجی میں رہتے ہوئے اتنے چھوٹے پیمانے پر یعنی چھوٹی سی کٹ کے ذریعہ ہائیڈروجن سے حاصل کی گئی توانائی سے گاڑی چلانا فی الحال ناممکن ہے

اور کہا کہ

ایک 800cc گاڑی چلانے کے لیے جتنی ہائیڈروجن درکار ہوگی اس کوحاصل کرنے کے لیے ایک چھوٹی سی کٹ کی بجائے ایک بڑا پلانٹ درکار ہوگا"۔


اور آخر میں ڈاکٹر صاحب نے اپنی حتمی رائے محفوظ رکھتے ہوئے کہا تھا کہ حتمی طور پر کچھ کہنے سے قبل اس معاملہ کا مشاہدہ کرنا ہوگا پھر آغا وقار کے جھوٹ سچ کا علم ہوگا۔


پاکستان میں سائنس کے زوال پر ہمیں بھی تشویش ہے مگر مبالغہ آرائی میں راقم نے گھوڑوں اور گدھوں کو ایک برابر کر دیا۔
 

محمد سعد

محفلین
شیڈو اکاؤنٹ سے جو جو دعوے کیے گئے تھے۔۔۔
اچھا ہے حضرت۔ دلیل نہ بن پائی تو اسی پرانی الزام تراشی کی روش پر لوٹ آئے۔ اگلا الزام کیا لگانے لگے ہیں؟ قادیانی، جیسا کہ آپ کی عادت ہے؟
او بھائی صاحب۔ اس نرگسیت سے باہر نکل آئیں کہ آپ اتنے اہم ہیں اور سب آپ کے اتنے دشمن ہیں کہ آپ کا مقابلہ کرنے کے لیے سازشوں اور جعلی آئیڈیوں سے کام لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ بڑے ہو جاؤ۔
 

محمد سعد

محفلین
نیز املا اپنی خراب ہو تو بندہ دوسرے کو ناقص املا کی ریٹنگ دیتا اچھا نہیں لگتا۔
مانا کہ آپ سے دلیل نہیں بن پا رہی اور آپ منفی ریٹنگ دے کر غصہ نکالنا چاہتے ہیں لیکن کم سے کم الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کی مثال تو نہ بنیں۔
اوہ، معذرت۔ میں بھول گیا تھا کہ وہ تو آپ کی پرانی عادت ہے۔ نیور مائینڈ۔ کیری آن۔

Screenshot_2019-06-21-asifasar-naqisimla_zpsym3co4wh.png
 

آصف اثر

معطل
اچھا ہے حضرت۔ دلیل نہ بن پائی تو اسی پرانی الزام تراشی کی روش پر لوٹ آئے۔ اگلا الزام کیا لگانے لگے ہیں؟ قادیانی، جیسا کہ آپ کی عادت ہے؟
او بھائی صاحب۔ اس نرگسیت سے باہر نکل آئیں کہ آپ اتنے اہم ہیں اور سب آپ کے اتنے دشمن ہیں کہ آپ کا مقابلہ کرنے کے لیے سازشوں اور جعلی آئیڈیوں سے کام لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ بڑے ہو جاؤ۔
میاں اگر یہ شیڈو اکاؤنٹ آپ کا ہے پھر تو میرا یہ الزام آپ پر ہی ہے لیکن اگر آپ کا نہیں تو اتنے زیادہ غصے کی کیا ضرورت؟ جانو جرمن میاں۔
تھوڑا حوصلہ رکھو اور چلانگیں لگانے سے پہلے کچھ پتا بھی کرلیا کرو۔
 

محمد سعد

محفلین
پاکستان میں سائنس کے زوال پر ہمیں بھی تشویش ہے مگر مبالغہ آرائی میں راقم نے گھوڑوں اور گدھوں کو ایک برابر کر دیا۔
اس مبالغہ آرئی کی طرف ہی توجہ دلانے کی کوشش کر رہا تھا کہ میری کوشش خود ایک مبالغہ آرائی کے طوفان میں دفن ہو گئی۔ کیا کریں گے جب ہر شاخ پہ۔۔۔ :censored:
 

محمد سعد

محفلین
میاں اگر یہ شیڈو اکاؤنٹ آپ کا ہے پھر تو میرا یہ الزام آپ پر ہی ہے لیکن اگر آپ کا نہیں تو اتنے زیادہ غصے کی کیا ضرورت؟ جانو جرمن میاں۔
تھوڑا حوصلہ رکھو اور چلانگیں لگانے سے پہلے کچھ پتا بھی کرلیا کرو۔
کمال ہے صاحب۔ الزام بھی لگاؤ اور پھر گلہ بھی کرو کہ غصہ کس بات کا؟
وہی پرانی روش۔ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے۔ ثابت کرنے میں آپ نے زیادہ دیر نہیں لگائی۔
اور ہاں۔ چھلانگ ہوتا ہے، چلانگ نہیں۔ :rolleyes:
 

آصف اثر

معطل
نیز املا اپنی خراب ہو تو بندہ دوسرے کو ناقص املا کی ریٹنگ دیتا اچھا نہیں لگتا۔
مانا کہ آپ سے دلیل نہیں بن پا رہی اور آپ منفی ریٹنگ دے کر غصہ نکالنا چاہتے ہیں لیکن کم سے کم الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کی مثال تو نہ بنیں۔
اوہ، معذرت۔ میں بھول گیا تھا کہ وہ تو آپ کی پرانی عادت ہے۔ نیور مائینڈ۔ کیری آن۔

Screenshot_2019-06-21-asifasar-naqisimla_zpsym3co4wh.png
یار آپ تو مجھے کسی نفسیاتی عارضے میں مبتلا لگ رہے ہیں۔ یہ ریٹنگ میں نے اپنی غلط املا کے حوالے سے دی ہے۔ آپ کے املا کے حوالے سے نہیں۔
دھڑا دھڑ درجن بھر مراسلے، بِلا وجہ کے الزامات اور اتنا زیادہ غصہ سمجھ نہیں آرہا۔ یہاں کراچی میں بارش شروع ہوگئی اس لیے ذرا اس سے لطف اندوز ہونے دیں۔
جوان بنو یار۔ یہ کیا بچوں کی طرح پھدکنا شروع ہوگئے۔
 

محمد سعد

محفلین
یہ ریٹنگ میں نے اپنی غلط املا کے حوالے سے دی ہے۔ آپ کے املا کے حوالے سے نہیں۔
پھر ایسا کرو بھائی۔ جب تھوڑے بڑے ہو جاؤ اور اس حد تک سمجھ آنے لگ جائے کہ ریٹنگ اس پوسٹ پر لگائی جاتی ہے جس کے متعلق لگانی ہو، تب بحث کرنے آنا۔ فی الحال تو آپ مسلسل ہر مراسلے میں یہی پیغام دیے جا رہے ہیں کہ آپ کو سکول نئے سرے سے شروع کرنے کی ضرورت ہے۔
 

آصف اثر

معطل
پھر ایسا کرو بھائی۔ جب تھوڑے بڑے ہو جاؤ اور اس حد تک سمجھ آنے لگ جائے کہ ریٹنگ اس پوسٹ پر لگائی جاتی ہے جس کے متعلق لگانی ہو، تب بحث کرنے آنا۔ فی الحال تو آپ مسلسل ہر مراسلے میں یہی پیغام دیے جا رہے ہیں کہ آپ کو سکول نئے سرے سے شروع کرنے کی ضرورت ہے۔
اسے کہتے ہیں منھ پر اعتراف۔ لیکن آپ کو پسند نہیں آرہا تو آپ میرے مراسلے پر ناقص املا کی ریٹنگ دے کر ممنون ہونے کا موقع دے دیں۔ ناراضگی کس بات کی۔:p
 

جان

محفلین
'جان' میرے نام کا حصہ ہے، اس حوالے سے احباب کو گمان کرنے کی ضرورت نہیں۔
 
Top