خارقمر میں پاک فوج پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل، میجر اور دو اہلکار شہید

جاسم محمد

محفلین
خارقمر میں پاک فوج پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل، میجر اور دو اہلکار شہید
احمد منصور 40 منٹ پہلے

1695415-mineblast-1559926604-286-640x480.jpg

ہلاک اور زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا۔ فوٹو : فائل

کوئٹہ: شمالی وزیر ستان کے علاقے خارقمر میں دہشت گردوں کے بارودی سرنگ کے دھماکے میں لیفٹیننٹ کرنل، میجر اور دو اہلکار شہید جب کہ 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے خار قمر میں فورسز کو ایک بار پھر دہشت گردی کا سامنا ہے جہاں دہشت گردوں نے فوجی گاڑی کو سڑک پر نصب بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا جس کے باعث پاک فوج کے تین افسر اور ایک جوان شہید جب کہ ،چار جوان زخمی ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں کریم آباد ہنزہ کے رہائشی لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ، کراچی کے رہائشی میجر معیذ مقصود بیگ، لکی مروت سے تعلق رکھنے والے کیپٹن عارف اللہ اور چکوال سے تعلق رکھنے والے لانس حوالدار ظہیر شہید شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید کہا کہ اسی علاقے سے چند دن قبل فورسز نے سرچ آپریشن کر کے چند سہولت کاروں کو پکڑا تھا اور پچھلے ایک ماہ میں فورسز کے 10 جوان شہید اور 35 زخمی ہو چکے ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
پی ٹی ایم کے مذمتی بیان کا ایک بار پھر انتظار۔ پچھلے حملوں میں تو نہیں آیا۔
 
انیس جان

محفلین
آپ فردوس صاحبہ سے پوچھیے کہ "سلالہ چیک پوسٹ" پر جب پچیس پاکستانی فوجی جاں بحق ہوئے تھے اس حملہ کی ذمہ داری کس کی ہے

ریمنڈ ڈیوس سرِ عام تین پاکستانیوں کو فائرنگ کر کے شہید کرتا ہے لیکن باعزت رہا کر دیا جاتا ہے ذمہ دار کون؟
اور آپ نے حال ہی میں مہمند ایجنسی میں ہوئے واقعہ (پاک فوجی کی شرمناک اور نجس حرکت)کی رپوٹنگ کیونکر نہیں کی
 
فواد چوہدری کے اچانک ٹرانسفر کے بعد سےوزارت اطلاعات مکمل طور پر عسکری آئی ایس پی آر کی کمان میں کام کر رہی ہے۔
اسی لئے فوج اور حکومت ہر معاملہ میں ایک پیج پر نظر آتی ہے۔
 
Top