پاک فوج کا رضا کارانہ طور پر دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ

جاسم محمد

محفلین
پاک فوج کا رضا کارانہ طور پر دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
1692934-armychiefgeneralqamerjaveedbajwa-1559674229-160-640x480.jpg

وزیر اعظم عمران خان نے فیصلے کو قابل تعریف قرار دیا ہے (فوٹو: فائل)

راولپنڈی: پاک فوج نے اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے اور موجودہ الاؤنسز میں کٹوتی کرکے رقم قبائلی علاقوں اور بلوچستان کی بہتری پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکی معیشت کی بہتری کے لیے پاک فوج نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پاک فوج اس بار نے رضا کارانہ طور پر دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے اور موجودہ الاؤنسز میں کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فوج نے راشن، سفری الاؤنس، انتظامی اخراجات میں کمی اور دفاعی ترقیاتی اخراجات موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان اقدامات کے نتیجے میں بچ جانے والی رقم کو قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں ترقیاتی کاموں پر خرچ کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے فوج کے اس اقدام کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاک فوج کی طرف سے نئے مالی سال کے لیے دفاعی اخراجات میں رضا کارانہ کٹوتی قابل تعریف ہے، سلامتی کو درپیش چیلنجز کے باوجود مالی مشکلات کے تحت ایسا کیا گیا، یہ فیصلہ حقیقی قومی ادارے کی حب الوطنی کی عکاسی اور احسن اقدام ہے جس کے تحت بچ جانے والی رقم قبائلی علاقوں اور بلوچستان کی بہتری پر خرچ کی جائے گی۔
 
جاسم محمد

محفلین
’لیگی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو فوج کا بجٹ نہ بڑھانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا‘ جیسے مفروضے گھڑنے والی بریگیڈ اب کدھر ہے؟
 
آصف اثر

معطل
’لیگی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو فوج کا بجٹ نہ بڑھانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا‘ جیسے مفروضے گھڑنے والی بریگیڈ اب کدھر ہے؟
عقل ٹھکانے آگئی ہے۔ کوئی احسان نہیں کیا۔
جہاں تک انتقام والی بات ہے تو جو فیصلہ ایک شخص مجبورا خود کرے اس میں اور جو "مخالف" کی جانب سے تھوپا جائے، دونوں میں بہت فرق ہے۔ اسحاق ڈار کو صرف اس وجہ سے بھی نہیں ہٹایا گیا بلکہ ن لیگی ہونا بھی ایک جرم تھا۔
 
پاک فوج کا رضا کارانہ طور پر دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
1692934-armychiefgeneralqamerjaveedbajwa-1559674229-160-640x480.jpg

وزیر اعظم عمران خان نے فیصلے کو قابل تعریف قرار دیا ہے (فوٹو: فائل)

راولپنڈی: پاک فوج نے اپنے دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے اور موجودہ الاؤنسز میں کٹوتی کرکے رقم قبائلی علاقوں اور بلوچستان کی بہتری پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکی معیشت کی بہتری کے لیے پاک فوج نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پاک فوج اس بار نے رضا کارانہ طور پر دفاعی بجٹ میں اضافہ نہ لینے اور موجودہ الاؤنسز میں کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فوج نے راشن، سفری الاؤنس، انتظامی اخراجات میں کمی اور دفاعی ترقیاتی اخراجات موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان اقدامات کے نتیجے میں بچ جانے والی رقم کو قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں ترقیاتی کاموں پر خرچ کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے فوج کے اس اقدام کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاک فوج کی طرف سے نئے مالی سال کے لیے دفاعی اخراجات میں رضا کارانہ کٹوتی قابل تعریف ہے، سلامتی کو درپیش چیلنجز کے باوجود مالی مشکلات کے تحت ایسا کیا گیا، یہ فیصلہ حقیقی قومی ادارے کی حب الوطنی کی عکاسی اور احسن اقدام ہے جس کے تحت بچ جانے والی رقم قبائلی علاقوں اور بلوچستان کی بہتری پر خرچ کی جائے گی۔
ٹوھر شوھر بنانے سے پہلے ان سوالات کا جواب تلاشیں۔
  • 2013-2014 سے لیکر ن لیگ کے آخری بجٹ تک سالانہ کتنا اضافہ ہوتا رہا ہے؟
  • 2018-2019 کے لیے کتنا بجٹ تھا؟
  • 2019-2020 کی ڈیمانڈ کتنی تھی؟
  • پینشنز، فوج کے سویلین ملازمین اور افسروں کے NCBs کے لیے سول ہیڈز سے کتنا بجٹ لیا جاتا ہے؟
  • ملک کے مختلف حصوں میں جاری آپریشنز بشمول کراچی و قبائلی علاقوں کے لیے سول حکومتوں سے کتنا پیسا اینٹھا جاتا ہے، اس کی تفصیل؟
یہ ٹویٹس، بیان بازیاں صرف بلے بلے حاصل کرنے کے لیے ہیں یا آئی ایم ایف کو چکر دینا ہے؟
 
ترجمان فوج کا موقف
جی آ، سب کچھ رضاکارانہ ہی تو ہو رہا ہے۔

پہلے حافظ سعید کے خلاف رضاکارانہ کارروائی، اب بجٹ میں رضاکارانہ کٹوتی۔ ایف اے ٹی ایف اور آئی ایم ایف والے تو گوجرانوالہ کے چڑے کھانے آتے رہے ہیں نا۔
 
آوازِ دوست

محفلین
ٹوھر شوھر بنانے سے پہلے ان سوالات کا جواب تلاشیں۔
  • 2013-2014 سے لیکر ن لیگ کے آخری بجٹ تک سالانہ کتنا اضافہ ہوتا رہا ہے؟
  • 2018-2019 کے لیے کتنا بجٹ تھا؟
  • 2019-2020 کی ڈیمانڈ کتنی تھی؟
  • پینشنز، فوج کے سویلین ملازمین اور افسروں کے NCBs کے لیے سول ہیڈز سے کتنا بجٹ لیا جاتا ہے؟
  • ملک کے مختلف حصوں میں جاری آپریشنز بشمول کراچی و قبائلی علاقوں کے لیے سول حکومتوں سے کتنا پیسا اینٹھا جاتا ہے، اس کی تفصیل؟
یہ ٹویٹس، بیان بازیاں صرف بلے بلے حاصل کرنے کے لیے ہیں یا آئی ایم ایف کو چکر دینا ہے؟
السلام علیکم چوہدری صاحب، عید مبارک۔
سر چکر دینے والے بیک وقت پورا گلوب گھمانے سے کم پر راضی نہیں ہوتے، کام زیادہ اور وقت کم ہے۔ آئی ایم ایف کو چکر دینا ہے، ایف اے ٹی ایف کو چکر دینا ہے، عوام کو چکر دینا ہے، حکومت اور اپوزیشن کو چکر دینا ہے، انسانی حقوق والوں کو چکر دینا ہے، امریکہ بہادر کو بھی کوشش کرنی ہے کہ تھوڑا بہت چکر کھا لے اور مخالفین کے تو پیروں میں چکر باندھ دینا ہے اور اتنے چکر گھمانے کے بعد خود بھی حال کھیلنے لگ جانا ہے پھر دیکھا جائے گا کوئی نیا حمودالرحمان، ایبٹ آباد یا کوئی اور کمیشن کیوں بنا۔ زمین اپنے محور کے گرد بھی گھومتی ہے اور سورج کے گرد بھی مگر پاکستان کی زمین پر بسنے والے غریب ہر وقت تہری گردشوں کی زد میں رہتے ہیں۔ دیکھیں ہمارے فنکاروں کو پہلے آرام آتا ہے یا آرام ہوتا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ ٹویٹس، بیان بازیاں صرف بلے بلے حاصل کرنے کے لیے ہیں یا آئی ایم ایف کو چکر دینا ہے؟
آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ اس کا دیا ہوا قرضہ فوجی جرنیلوں کی دائمی بھوک مٹانے اور نواز شریف کے دور میں لئے گئے پہاڑ جتنے چینی قرضے لوٹانے پر خرچ نہیں ہوگا۔
 
آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ اس کا دیا ہوا قرضہ فوجی جرنیلوں کی دائمی بھوک مٹانے اور نواز شریف کے دور میں لئے گئے پہاڑ جتنے چینی قرضے لوٹانے پر خرچ نہیں ہوگا۔
آج پھر آپ سے سوال کرتے ہیں ۔۔۔۔ ذرا محنت کر کے ،ہمت کر کے جواب تلاشیں۔

نواز شریف کے دور میں لیے گئے قرضہ جات بشمول چائنہ کی واپسی کی تاریخیں کیا ہیں؟
 
جاسم محمد

محفلین
آج پھر آپ سے سوال کرتے ہیں ۔۔۔۔ ذرا محنت کر کے ،ہمت کر کے جواب تلاشیں۔
نواز شریف کے دور میں لیے گئے قرضہ جات بشمول چائنہ کی واپسی کی تاریخیں کیا ہیں؟
منسٹر ریوینیو حماد اظہر کے مطابق پاکستان کو 5 سالوں میں 37 ارب ڈالر واپس کرنا ہے۔ جس میں صرف رواں سال ریکارڈ 9 ارب ڈالر واپس کرنا ہے۔
Pakistan to retire $9.2bn foreign loans this year, Senate told

جبکہ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو اگلے دو سالوں میں 27 ارب ڈالر واپس کرنا ہے۔ یہ خطہ میں موجود تمام ممالک میں سب سے زیادہ واجب الادا رقم ہے۔
Pakistan's debt worth $27b to mature in two years: IMF

شکریہ کوٹ لکھپت شریف۔
 
سید ذیشان

اس پر غالب کا شعر یاد آ رہا ہے۔

قرض کی پیتے تھے مے اور سمجھتے تھے کہ ہاں
رنگ لائے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن
 
جان

محفلین
پی ٹی آئی واشنگ مشین میں اب خلائی مخلوق کو پاک صاف کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ خان صاحب کے خلائی مخلوق مخالف بیانات سے لے کر اب تک یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ خلائی مخلوق تو ہمیشہ سے ہی کوآپریٹیو رہی ہے لیکن مسئلہ ہمیشہ ان نام نہاد جمہوری حکومتوں میں رہا ہے۔ انصافی برادری اس پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہی لیکن وہ یہ بھول رہی ہے کہ خان صاحب کے لیے سارے راستے بند ہو رہے ہیں یعنی اگر پانچ سال بعد یا اس سے قبل خان صاحب مطلوبہ تبدیلی لانے میں ناکام ہوتے ہیں یا خلائی مخلوق ان کے ساتھ کوئی شرارت کرتی ہے تو خان صاحب کے پاس کھیلنے کو کوئی پتا بھی باقی نہیں رہے گا۔
 
جان

محفلین
عید والے دن بھی سیاست۔ اور تو اور مجھے بھی اس گناہ کبیرہ میں جھونک دیا۔ :oops:
 
جاسم محمد

محفلین
اگر پانچ سال بعد یا اس سے قبل خان صاحب مطلوبہ تبدیلی لانے میں ناکام ہوتے ہیں یا خلائی مخلوق ان کے ساتھ کوئی شرارت کرتی ہے تو خان صاحب کے پاس کھیلنے کو کوئی پتا بھی باقی نہیں رہے گا۔
اس کا جواب بھی اسد عمر کچھ دن قبل دے چکے ہیں۔ یعنی اگر ن لیگ، پیپلز پارٹی کی طرح تحریک انصاف بھی کہے کہ وہ بہت کچھ کرنا چاہتے تھے۔ فوج نے کرنے نہیں دیا تو آئیندہ کبھی اسے ووٹ نہ دیں۔
تحریک انصاف ن لیگ، پیپلز پارٹی کی طرح غیر ذمہ دار جماعت نہیں۔ فوج نے اگر کوئی شرارت کی تو سب کچھ اپنے اوپر لے گی۔ فوج کو فریق بنا کا مظلومیت کا ووٹ نہیں سمیٹے گی۔
 
جاسم محمد

محفلین
دفاعی بجٹ میں سالانہ اضافہ نہ لینے کا فیصلہ قوم پر احسان نہیں، آرمی چیف
ویب ڈیسک بدھ 5 جون 2019
1693711-qamarbajwaxxx-1559726277-538-640x480.png

ہم ایک ہیں اور یہ اقدام ہر قسم کے حالات میں یکجہتی کے عزم کا اعادہ ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ فوٹو:فائل

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دفاعی بجٹ میں سالانہ اضافہ نہ لینے کا فیصلہ قوم پر احسان نہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کے امن، قومی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ سپاہی کی عید اس کا یہ فخر ہے کہ وہ یوم تہوار پر بھی اہل خانہ سے دور دفاع وطن کے مقدس فریضہ میں مصروف ہے، گھروں میں موجود فیملی بعد میں ہے کیونکہ وطن کے محافظوں کی پہلی فیملی پاکستانی قوم ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دفاعی بجٹ میں سالانہ اضافہ نہ لینے کا فیصلہ قوم پر احسان نہیں، ہم ایک ہیں اور یہ اقدام ہر قسم کے حالات میں یکجہتی کے عزم کا اعادہ ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ بجٹ کٹوتی کو خطرات کے خلاف دفاعی صلاحیت پر اثر اندازنہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی اس سے سپاہیوں کا معیار زندگی متاثر ہوگا کیونکہ تنخواہ میں اضافہ نہ لینے کا فیصلہ سپاہیوں کے لیے نہیں بلکہ صرف آفیسرز کے لیے ہے، بجٹ کٹوتی کو دیگر امور میں ایڈجسٹمنٹ سے پورا کیا جائیگا۔
 
جاسم محمد

محفلین
بھارتی میڈیا دفاعی بجٹ میں کٹوتی پر مرضی کے تجزیے کررہا ہے، ترجمان پاک فوج
شیئر ٹویٹ
ویب ڈیسک بدھ 5 جون 2019
1693817-asif-1559735145-320-640x480.jpg

بجٹ اہم نہیں ہے بلکہ عزم اور حوصلہ اہمیت رکھتاہے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو : فائل

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی جعلی میڈیا ہماری مرضی سے دفاعی بجٹ میں کٹوتی پر مرضی کے تجزیے کرنے میں مصروف ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جعلی میڈیا ہماری مرضی سے دفاعی بجٹ میں کٹوتی کے اعلان پر تجزیے کرنے میں مصروف ہے، بھارت نہ بھولے ہم وہی فوج ہیں جنہوں نے اسی دفاعی بجٹ کے ساتھ 27 فروری کا آپریشن کیا تھا، ہم جواب دینے کی پوری اہلیت اور صلاحیت رکھتے ہیں، پاک فوج نے اسی بجٹ کے ساتھ 27فروری کو بھرپور جواب دیاتھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ بجٹ نہیں بلکہ ایک قوم کا مضبوطی کے ساتھ اپنی فوج کے پیچھے کھڑے ہونا ہے، بجٹ اہم نہیں ہے بلکہ عزم اور حوصلہ اہمیت رکھتاہے، افواج پاکستان کے عزم کے پیچھے پوری قوم کھڑی ہے۔
 
Top