سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسم محمد

محفلین
ڈکٹیٹرز تو ہمیں وہ تحفے دے گئے ہیں جن سے معیشت کمزور سے کمزور تر ہوتی چلی گئی، دہشتگردی کا تحفہ، طالبان کا تحفہ، لاپتہ افراد کا تحفہ اور سب سے بڑا بنگلہ دیش کا تحفہ، پشتون تحفظ مومنٹ کا تحفہ، بلوچستان لبریشن تحریک کا تحفہ اور آئین پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کا تحفہ!
ڈکٹیٹرز نے امریکہ کی چاکری کی، آئین توڑا، ملک توڑا، دہشتگردی کا تحفہ دیا۔
اور انہی ڈکٹیٹرز نے ملک کے وسیع ترین ڈیمز بنائے، صنعتی انقلاب برپا کیا،میڈیا کو آزاد کیا اور میڈیا ٹیلی کمیونیکشن انڈسٹری کی بنیاد رکھی۔
آج اسی آزاد میڈیا پر بیٹھ کر لفافے ڈکٹیٹرز کے خلاف بک بک کرتے ہیں :)
 
اور انہی ڈکٹیٹرز نے ملک کے وسیع ترین ڈیمز بنائے،
ہاہ۔۔۔ ڈیم، کسی قیمت پر ؟
صنعتی انقلاب برپا کیا
کدھر ہے ؟
کبھی کیا تھا۔ آج ہر مخالف آواز خاموش کرا دی گئی ہے۔ اب کہاں کی ازادی؟
 
جان

محفلین
ڈکٹیٹرز کے خلاف بک بک کرتے ہیں
اگر آپ کی ہی رائے کو "بک بک" کہا جائے تو کیا یہ اخلاقی اعتبار سے درست ہو گا؟
ڈکٹیٹرز نے امریکہ کی چاکری کی، آئین توڑا، ملک توڑا، دہشتگردی کا تحفہ دیا۔
اور انہی ڈکٹیٹرز نے ملک کے وسیع ترین ڈیمز بنائے، صنعتی انقلاب برپا کیا،میڈیا کو آزاد کیا اور میڈیا ٹیلی کمیونیکشن انڈسٹری کی بنیاد رکھی۔
آج اسی آزاد میڈیا پر بیٹھ کر لفافے ڈکٹیٹرز کے خلاف بک بک کرتے ہیں :)
جتنا عرصہ انہوں نے حکومت کی یہ تو کچھ بھی نہیں ہے۔ سوائے ڈیم کے صنعتی "انقلاب" اور میڈیا کی "آزادی" کی ذرا مثالیں دے کر وضاحت کیجیے! ادارے مضبوط کیے؟ لوگوں کو آزادی بخشی؟ کوئی نظام بنایا، پولیس، صحت وغیرہ کا نظام؟ جن کے طعنے آپ سو کالڈ "سول" حکومتوں کو دیتے ہیں!
 
جاسم محمد

محفلین
ملک کا سب سے بڑا جمہوریہ میرٹ پر چلنے والی بیروکریسی سمیت ایوب دور کا صنعتی انقلاب بھی ہڑپ کر گیا :)
Impact of Nationalization on Pakistan'
Bhutto’s economic policies were disastrous for Pakistan
Impact Of Nationalization On BECO And Pakistan Economic Development
‘Bhutto’s nationalisation policy was not for workers’ benefit’ - Pakistan - DAWN.COM
سوائے ڈیم کے صنعتی "انقلاب" اور میڈیا کی "آزادی" کی ذرا مثالیں دے کر وضاحت کیجیے!
اوپر روابط میں پڑھ لیں۔ بھٹوجمہوریہ ملک کی صنعتی جڑیں تک کھا گیا لیکن ڈھیٹ قوم کو یہ ابھی تک زندہ نظر آتا ہے، اور ڈکٹیٹر اصل دشمن :)
 
جاسم محمد

محفلین
57502838_321362018445785_1062866064863395840_n.jpg
 
جاسم محمد

محفلین
انتخابات کے دو دن بعد حکمران جماعت کے انتہائی اہم افراد اجلاس میں شریک تھے۔ سب خوش تھے کیونکہ اکیلے ان کی پارٹی نے نو پارٹیوں کو شکست دی تھی۔ وہ سب مسکراتے چہروں کے ساتھ پی ایم ہاؤس میں موجود بھٹو کی طرف دیکھ رہے تھے اور اس انتظار میں تھے کہ کب وہ کچھ بول کر خاموشی توڑ دیں۔ کچھ ہی لمحوں بعد بھٹو نے حفیظ پیرزادہ کی طرف دیکھا اور گویا ہوکر خاموشی توڑ ہی دی ’ ”حفیظ کتنی سیٹوں پر گڑ بڑ ہوئی ہوگی“؟
حفیظ پیرزادہ نے برجستہ جواب دیا ”سر تیس سے چالیس تک۔
بھٹو نے یہ سنا تو وہاں موجود تمام افراد سے پوچھا۔ ”کیا پی این اے والوں سے بات نہیں ہوسکتی کہ وہ ان تمام سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کردیں ہم ضمنی انتخابات میں حصہ ہی نہیں لیں گے؟
اس کہانی کا ذکر بھٹو مرحوم کے دست راست اور انتہائی قابل اعتماد ساتھی مولانا کوثر نیازی نے اپنی کتاب ”اور لائن کٹ گئی“ میں کیا ہے۔
وہ لکھتے ہیں کہ یہ سن کر میرے چودہ طبق روش ہوگئے کیونکہ میں پورے الیکشن کمپین کے دوران اس بات سے بے خبر رہا کہ بھٹو صاحب نے دھاندلی کا منصوبہ بھی بنایا ہے جس کی قطعاً ضرورت نہ تھی۔
بس نظام ہی پٹڑی سے اتر جاتا ہے - ہم سب

کبھی نہ مرنے والا جمہوریہ "بھٹو" قوم و ملک کو 1973 کا متفقہ آئین دےکربھی اگلے ہی الیکشن میں دھاندلی کا منصوبہ بناتا ہے۔ :LOL:
 
جاسم محمد

محفلین
اے پئی جے اکانومی !!

ہاہاہا۔ اکانمی تو اسی دن فارغ ہو گئی تھی جب معروف اور قابل ترین ماکرو اکانمسٹ ڈاکٹر عاطف میاں کو حکومت نے فارغ کر دیا تھا۔ اس وقت کئے گئے میرٹ کے خلاف فیصلہ کے سنگین نتائج اب نکل رہے ہیں۔ قوم کو تبدیلی مبارک ہو!
وزیراعظم نےاکانومک ایڈوائزری کونسل قائم کر دی: معروف ماہر اقتصادیات عاطف میاں کونسل کا حصہ ہوں گے
 
ابوعبید

تحریک انصاف کو اپنی پڑی ہوئی ہے اور جاسم بھائی کو اپنی :D
 
فرقان احمد

محفلین
ملک کا نظام فوج نہیں سیاستدان ہی چلا سکتے ہیں۔ لیکن وہ جو ذاتی مفاد سے اوپر اٹھ کر ملک کے لیے کام کرنا چاہتے ہوں۔ بدقسمتی سے جو کھیپ ہمارے پاس ہے اس میں سے اکثریت سے کسی خیر کی امید مجھ جیسے عام آدمی کو تو بالکل بھی نہیں۔
بالکل درست، ملک کا نظام فوج نہیں، سیاست دان ہی چلا سکتے ہیں اور وہی سیاست دان جو ذاتی مفاد سے اوپر اٹھ کر ملک کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔ مزید یہ بدقسمتی سے جو کھیپ ہمارے پاس ہے، اس سے اس کی اکثریت سے آپ کو اس لیے خیر کی امید کم ہے کہ یہ کھیپ جہاں سے آئی ہے، اس کا نام لیتے ہوئے ہمارے پر جلتے ہیں۔
 
فلسفی

نہیں محترم کسی کے پر نہیں جلتے سب کو معلوم ہے بھٹو کو بھی اور نواز شریف کو بھی فوج ہی لائی تھی۔ اب عمران کو بھی فوج کی ہی ایک کٹھ پتلی کہا جارہا ہے۔ اب ایسے میں آپ فرمائیے کس سیاستدان سے امید لگائی جائے؟
 
ویسے ایک طرح سے اچھا ہوا کہ عاطف میاں جلد ہی اس مشارت سے الگ ہو گئے ورنہ یہی سب کچھ ہونا تھا کہ جناب اسد عمر صاب نے انکی کوئی "گل" ماننی تو تھی نہیں اُلٹا عوام الناس سے یہودیوں کہ سازش, قادیانیوں کو حکومت کی شامل کرنے کی سزا اور پتہ نہیں کیا کیا سازشیں دریافت ہو جانی تھیں۔

ہاہاہا۔ اکانمی تو اسی دن فارغ ہو گئی تھی جب معروف اور قابل ترین ماکرو اکانمسٹ ڈاکٹر عاطف میاں کو حکومت نے فارغ کر دیا تھا۔ اس وقت کئے گئے میرٹ کے خلاف فیصلہ کے سنگین نتائج اب نکل رہے ہیں۔ قوم کو تبدیلی مبارک ہو!
وزیراعظم نےاکانومک ایڈوائزری کونسل قائم کر دی: معروف ماہر اقتصادیات عاطف میاں کونسل کا حصہ ہوں گے
 
جاسم محمد

محفلین
ویسے ایک طرح سے اچھا ہوا کہ عاطف میاں جلد ہی اس مشارت سے الگ ہو گئے ورنہ یہی سب کچھ ہونا تھا کہ جناب اسد عمر صاب نے انکی کوئی "گل" ماننی تو تھی نہیں اُلٹا عوام الناس سے یہودیوں کہ سازش, قادیانیوں کو حکومت کی شامل کرنے کی سزا اور پتہ نہیں کیا کیا سازشیں دریافت ہو جانی تھیں۔
متفق۔ ہر شاخ پہ ایک الو بیٹھا ہے۔ اگر نیک نیتی کے ساتھ ڈاکٹر عاطف میاں اور دیگر عالمی اقتصادی ماہرین کی مشاورت سے معیشت بہتر کرنے کی کوشش کی جاتی تو آج اسد عمر کو استعفی نہ دینا پڑتا۔ میرٹ کا جنازہ ہے۔ ذرا دھوم سے نکلے۔
 
فرقان احمد

محفلین
نہیں محترم کسی کے پر نہیں جلتے سب کو معلوم ہے بھٹو کو بھی اور نواز شریف کو بھی فوج ہی لائی تھی۔ اب عمران کو بھی فوج کی ہی ایک کٹھ پتلی کہا جارہا ہے۔ اب ایسے میں آپ فرمائیے کس سیاستدان سے امید لگائی جائے؟
ان کٹھ پتلی سیاست دانوں سے بھی امید وابستہ کر سکتے ہیں تاہم اس بات کی ضمانت فراہم کی جائے کہ اگر ان میں سے کوئی ایک اقتدار میں آ جائے تو اسے کسی غیبی قوت کی مدد سے ہٹا نہیں دیا جائے گا۔ اب تک یہی ہوتا آیا ہے کہ مضبوط وزیراعظم سے ملٹری اسٹیبلشیہ خطرہ محسوس کرتی ہے۔ عام انتخابات کے نتیجے میں جو وزیراعظم سامنے آتا ہے، اس کے ساتھ ایک سال یا دو سال گزارنے کے بعد کسی کمزور وزیراعظم کو سامنے لانے کی سازشیں شروع کر دی جاتی ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top